پاکستان کے الیکشن کمیشن نے اراکانِ پارلیمان کے اثاثوں کی فہرست جاری کر دی ہے جس میں وزیراعظم نواز شریف کے اثاثوں کی کل مالیت ایک ارب بیاسی کروڑ چالیس لاکھ چوالیس ہزار دو سو تینتیس روپے ظاہر کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے اثاثوں کی کل مالیت دو کروڑ چھیانونے لاکھ پچھہتر ہزار دو سو اکانوے روپے بتائی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے بدھ کو ارکانِ پالیمان اور صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کی جاری ہونے والی فہرست کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کے اثاثوں میں 1667 کنال زرعی زمین، مری میں دس کروڑ مالیت کی کوٹھی، شیئرز، گاڑیوں کی مالیت شامل ہے۔اس کے علاوہ ان کے پاس نقد رقم 22 لاکھ 57 ہزار 820 روپے ہے جبکہ ان کی اہلیہ کے پاس 67 ہزار 555 روپے ہے۔وزیراعظم نواز شریف کے اثاثوں میں لاہور کے نزدیک زرعی اراضی کا ذکر ہے۔ لیکن اس میں لاہور کے نزدیک جاتی عمرہ میں شریف خاندان کی رہائش گاہوں کا ذکر نہیں ہے۔
عمران خان کے اثاثوں کی فہرست میں اسلام آباد میں واقع 300 کنال 5 مرلہ کے مکان کو تحفہ ظاہر کیا ہے جبکہ زمان پارک لاہور میں 7 کنال 8 مرلے کا مکان خاندانی ہے اور اسی طرح سے میانوالی میں 10 مرلے کا مکان بھی خاندانی ہے۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ اور وزیراعظم نواز شریف کے چھوٹے بھائی شہباز شریف کی جانب سے ظاہر کیے جانے والے اثاثوں کے مطابق ان کی لندن میں اثاثوں کی مالیت 13 کروڑ 82 لاکھ 87 ہزار 102 روپے ہے۔
عمران خان کی جانب سے ظاہر کیے جانے والے اثاثوں کے مطابق شیخوپورہ میں 80 کنال اور بھکر میں 438 کنال اور 8 ایکٹر خاندانی اراضی، خانیوال میں 530 کنال 15 مرلے زرعی اراضی تحفہ ظاہر کی گئی ہے۔عمران حان کے پاس اسلام آباد میں سفارت خانوں کے لیے مختص علاقے جی 5 میں 1585 مربع فٹ کا ایک فلیٹ ہے جس کی مالیت 11 لاکھ 75 ہزار ظاہر کی گئی ہے۔عمران خان کے پاس 50 لاکھ مالیت کی ایک پراڈو گاڑی اور نقد رقم ایک کروڑ 36 لاکھ 18 ہزار 526 روپے ہے جبکہ دو بینکوں میں 3 لاکھ 53 ہزار 235 روپے اور ایک دوسری بینک میں 28 ہزار 530 روپے موجود ہیں۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کے اثاثوں کی کل مالیت ایک کروڑ 75 لاکھ 3 ہزار 696 روپے ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے 682 کنال زرعی زمین، پانچ ایک ایک ایک کنال کے پلاٹس، پولٹری شیڈز سمیت دیگر املاک کو آبائی ظاہر کرتے ہوئے نقد رقم 29 لاکھ 48 ہزار روپے جبکہ دو بینکوں میں بلترتیب دو لاکھ 45 ہزار 687 روپے اور 10 لاکھ 49 ہزار 934 روپے ظاہر کرنا ہے۔ اس کے علاوہ انھوں نے 24 لاکھ روپے کی رقم ایک کمپنی کو ادا کرنی ہے۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ اور وزیراعظم نواز شریف کے چھوٹے بھائی شہباز شریف کی جانب سے ظاہر کیے جانے والے اثاثوں کے مطابق ان کی لندن میں اثاثوں کی مالیت 13 کروڑ 82 لاکھ 87 ہزار 102 روپے ہے۔
عمران خان کے پاس 50 لاکھ مالیت کی ایک پراڈو گاڑی اور نقد رقم ایک کروڑ 36 لاکھ 18 ہزار 526 روپے ہے
پاکستان میں ظاہر کیے جانے والے اثاثوں میں مری میں ایک کنال 9 مرلے کا مکان، مری میں ہی ایک مکان میں چوتھا حصہ شامل ہے اور اس کی کل مالیت ایک کروڑ 66 لاکھ بنتی ہے۔زرعی اراضی میں 14 کنال 5 مرلہ میں ایک تہائی حصہ، 17 کنال 11 مرلے مکمل اپنی اراضی ہے اور اس کی مالیت 36 لاکھ بنتی ہے۔جبکہ لاہور شہر میں 674 کنال اراضی والدہ کی جانب سے گفٹ کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مختلف فیکٹروں میں شیئرز کی مالیت دو کروڑ سے زائد ہے۔ بینکوں میں 5 کروڑ 92 لاکھ 33 ہزار 934 ہے۔ایک ٹویوٹا لینڈ کروزر گاڑی ہے جس کو تحفہ دیا گیا ہے۔ اس طرح کل اثاثے 25 کروڑ 93 لاکھ 97 ہزار 81 روپے ہے جن میں سے 11 کروڑ 71 لاکھ دو ہزار 204 روپے ادا کرنے ہیں۔شہباز شریف نے اپنی اہلیہ نصرت شبہاز کے اثاثوں کی فہرست بھی شامل کی ہے جس کی مالیت 27 کروڑ 34 لاکھ سے زائد بنتی ہے۔ شہباز شریف کی دوسری اہلیہ تہمینہ درانی کے اثاثوں کی مالیت 98 لاکھ سے زیادہ ہے۔
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2013/12/131225_pak_politicians_assets_list_zz.shtml
 

محمداحمد

لائبریرین
تو کیا نواز شریف ہی پہلے نمبر پر ہیں کوئی اور پاکستانی ان سے بھی زیادہ دولتمند ہے؟

عمران خان کے اثاثوں کی بھی اچھی طرح جانچ ہونی چاہیے کہ وہ پاکستان میں سیاستدانوں کے احتساب کی بات کرتے ہیں سو اُنہیں سب سے پہلے خود کو ممکنہ احتساب کے لئے پیش کرنا چاہیے۔
 

کاشفی

محفلین
Rich, Richer, Richest
1504048_802982619718766_737626814_n.jpg

مکمل خبر کے لیئے کلکیں۔۔
 
Top