تبادلہ خیال پائتھون بنیادی کورس - ۔گپ شپ

نیرنگ خیال

لائبریرین
لاہور میں زمانہ طالبعلمی کے دور میں جیب خرچ محدود ہوتا تھا۔ اکثر اوقات ہم یار لوگ کنگلے رہتے تھے۔ خاص طور پر مہینے کے آخری دنوں میں۔ ایسا کرتے تھے کہ اک اپنے گھر سے پیسے منگواتا تھا۔ اور بقیہ ہم لوگ اب پیسوں سے دال روٹی کھایا کرتے تھے۔ تو جب بھی ہم دال لینے ہوٹل پر جاتے تھے۔ اسکو کہتے تھے کہ یہ دال مرغی والے چمچ سے ڈال دے۔ اور واپس آکر کہتے تھے کہ آج مرغی لائیں ہیں کھانے میں۔ ثبوت یہ دیتے کہ اس نے مرغی والے چمچ سے ڈال کر دی ہے۔ :laugh:

اسی طرح یہ لوگ مفید ہیں۔ کہ بھلے یہ مفید نہیں ہیں۔ مگر جس کام سے یہ منسلک ہیں۔ وہ کم از کم کسی حد تک مفید ضرور ہے۔ :) اب سمجھی مفید لوگوں کے بورنگ دھاگے کس طرح ہوئے۔ :cowboy:

پس نوشت: مقدس یہاں مفید کی رمز کنایہ یعنی اشارے کے طور پر استعمال کی گئی ہے۔ :)
 

محمداحمد

لائبریرین
لاہور میں زمانہ طالبعلمی کے دور میں جیب خرچ محدود ہوتا تھا۔ اکثر اوقات ہم یار لوگ کنگلے رہتے تھے۔ خاص طور پر مہینے کے آخری دنوں میں۔ ایسا کرتے تھے کہ اک اپنے گھر سے پیسے منگواتا تھا۔ اور بقیہ ہم لوگ اب پیسوں سے دال روٹی کھایا کرتے تھے۔ تو جب بھی ہم دال لینے ہوٹل پر جاتے تھے۔ اسکو کہتے تھے کہ یہ دال مرغی والے چمچ سے ڈال دے۔ اور واپس آکر کہتے تھے کہ آج مرغی لائیں ہیں کھانے میں۔ ثبوت یہ دیتے کہ اس نے مرغی والے چمچ سے ڈال کر دی ہے۔ :laugh::cowboy:

بہت اعلیٰ بھائی۔۔۔! کیا بات ہے۔ :)

جسے چھو لوں میں وہ ہو جائے سونا​
تجھے دیکھا تو جانا بد دعا تھی​
جاوید اختر​
یعنی خوب دال میں مرغی کے مزے اُڑائے ہیں آپ نے۔ :D
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت اعلیٰ بھائی۔۔۔ ! کیا بات ہے۔ :)

جسے چھو لوں میں وہ ہو جائے سونا​
تجھے دیکھا تو جانا بد دعا تھی​
جاوید اختر​
یعنی خوب دال میں مرغی کے مزے اُڑائے ہیں آپ نے۔ :D
یہ بڑا خوبصورت شعر ہے احمد بھائی۔۔ مکمل شاعری بھی پڑھنے کو دیجیئے :)

جی ایسے میں کبھی کبھی واقعی مرغی لے آتے تو سب حیران ہو جاتے تھے۔ :)
 
بہت اچھے یہاں خوب دال مرغی اڑائی جا رہی ہے۔

گپ شپ شروع ہوئی ہے تو جھٹ پٹ صفحات کے صفحات سیاہ ہو گئے ہیں۔
 
دیکھ رہا ہوں ، میں نے پڑھنا شروع کیا تو ابھی پڑھنا ختم نہیں ہوتا کہ ایک آدھ اور لگ جاتا ہے append ہو کر لسٹ میں :)

صفحات بھی پائتھون کی لسٹ بنے ہوئے ہیں ، مسلسل ایک سے لگ کر ایک مزید ایک ہوتے جا رہے ہیں۔
 

محمداحمد

لائبریرین
یہ بڑا خوبصورت شعر ہے احمد بھائی۔۔ مکمل شاعری بھی پڑھنے کو دیجیئے :)

یہ بہت خوبصورت غزل ہے اور مجھے بہت پسند ہے:

ہمارے شوق کی یہ انتہا تھی​
قدم رکھا کہ منزل راستہ تھی​
بچھڑ کے ڈار سے بَن بَن پِھرا وہ​
ہرن کو اپنی کستوری سزا تھی​
کبھی جو خواب تھا وہ پا لیا ہے​
مگر جو کھو گئی وہ چیز کیا تھی​
میں بچپن میں کھلونے توڑتا تھا​
میرے انجام کی وہ ابتدا تھی​
محبّت مر گئی مجھ کو بھی غم ہے​
میرے اچھے دنوں کی آشنا تھی​
جسے چُھو لوں میں وہ ہو جائے سونا​
تجھے دیکھا تو جانا بددعا تھی​
مریضِ خواب کو تو اب شفا ہے​
مگر دنیا بڑی کڑوی دوا تھی​
جاوید اختر​
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
یہ بہت خوبصورت غزل ہے اور مجھے بہت پسند ہے:

ہمارے شوق کی یہ انتہا تھی​
قدم رکھا کہ منزل راستہ تھی​
بچھڑ کے ڈار سے بَن بَن پِھرا وہ​
ہرن کو اپنی کستوری سزا تھی​
کبھی جو خواب تھا وہ پا لیا ہے​
مگر جو کھو گئی وہ چیز کیا تھی​
میں بچپن میں کھلونے توڑتا تھا​
میرے انجام کی وہ ابتدا تھی​
محبّت مر گئی مجھ کو بھی غم ہے​
میرے اچھے دنوں کی آشنا تھی​
جسے چُھو لوں میں وہ ہو جائے سونا​
تجھے دیکھا تو جانا بددعا تھی​
مریضِ خواب کو تو اب شفا ہے​
مگر دنیا بڑی کڑوی دوا تھی​
جاوید اختر​
کیا زبردست شاعری ہے۔
پائتھون کو آجاتی تھی خوشبو دور سے
ہرن کو اپنی کستوری سزا تھی

واہ واہ بہت عمدہ :)
اپنے بلاگ پر لگاتا ہوں اسے :)
 

محمداحمد

لائبریرین
دیکھ رہا ہوں ، میں نے پڑھنا شروع کیا تو ابھی پڑھنا ختم نہیں ہوتا کہ ایک آدھ اور لگ جاتا ہے append ہو کر لسٹ میں :)

صفحات بھی پائتھون کی لسٹ بنے ہوئے ہیں ، مسلسل ایک سے لگ کر ایک مزید ایک ہوتے جا رہے ہیں۔

آپ بھی گپ شپ میں ہی آجائیں۔

ایویں بور ذمروں میں مفید مراسلے کرتے کرتے تنہائی کا شکار ہو جائیں گے۔ :)

درج بالا اصطلاحات کسی سے مستعار لی ہیں۔
 
Top