ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ 2012

محمد بلال اعظم

لائبریرین
کھیل میں شکست ملک کا نام نہیں ڈبوتی، بلکہ ہماری معاشی بدحالی، انتہا پسندی، اور ناخواندگی اب تک ملک کا نام ڈبوتی آئی ہیں۔

درست فرمایا،
وہ ادارے یا کام جن میں سری لنکا ہم سے آگے ہے، ہمارا اولین ہدف وہ ہیں نا کر کٹ۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
بلال بھائی کرکٹ کی بات ہورہی ہےمعیشت کی نہیں۔۔۔ :D

میں جانتا ہوں مگر صرف کرکٹ کا ایک میچ ہارنے پہ اتنا دل برداشتہ ہونے کی کیا ضرورت ہے۔
اگر آج سری لنکا ہار جاتا تو اُن کے ملک میں تو ایسا کچھ نہ ہوتا جیسا پاکستان میں ہو گا۔
 
میں جانتا ہوں مگر صرف کرکٹ کا ایک میچ ہارنے پہ اتنا دل برداشتہ ہونے کی کیا ضرورت ہے۔
اگر آج سری لنکا ہار جاتا تو اُن کے ملک میں تو ایسا کچھ نہ ہوتا جیسا پاکستان میں ہو گا۔
آپ کو ان کے ملک کا کیسے پتا؟
انڈیا کا تو سامنے ہے ہی۔
 
حسان خان

لائبریرین
بیچارے آفریدی کو ہر کوئی گالیاں دے رہا ہے۔ چھوڑو یار، ان دنوں فارم میں نہیں تو کیا ہوا، سینکڑوں بار آفریدی نے ہمارے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیری ہیں۔ اس لیے جیو آفریدی!
 
ابھی دو مزے کے میچ باقی ہیں
اصل کرکٹ اب ہوگی
پاکستان تماشائی کے ناچ گانے بھی بند ہوں گے
بڑے دنوں بعد ایک مزے کا ٹورنامنٹ انجوائے کیاہے
اللہ کا شکر ہے کہ پاکستانی ٹیم ہار گئی ورنہ تلنگوں نے اسمان سر پر اٹھالینا تھا
 
عسکری

معطل
بیچارے آفریدی کو ہر کوئی گالیاں دے رہا ہے۔ چھوڑو یار، ان دنوں فارم میں نہیں تو کیا ہوا، سینکڑوں بار آفریدی نے ہمارے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیری ہیں۔ اس لیے جیو آفریدی!
یہ لوگ ہر ٹائم اپنے مطلب کے رزلٹ چاہتے ہیں :bighug:
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
آپ کو ان کے ملک کا کیسے پتا؟
انڈیا کا تو سامنے ہے ہی۔

پاکستان اور انڈیا کا ایک ہی مزاج ہے۔
ان دونوں ملکوں کے علاوہ ہر جگہ کرکٹ کو کھیل ہی سمجھا جاتا ہے۔
اب اگر کوئی کھیل کو جنگ کا نام دے تو یہ اُس کی اپنی سوچ ہے۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
بیچارے آفریدی کو ہر کوئی گالیاں دے رہا ہے۔ چھوڑو یار، ان دنوں فارم میں نہیں تو کیا ہوا، سینکڑوں بار آفریدی نے ہمارے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیری ہیں۔ اس لیے جیو آفریدی!

صرف آفریدی نہیں،
پوری پاکستانی ٹیم جیو۔
 
Top