ٹیکنالوجی کی کارستانیاں

محمدصابر

محفلین
_45663707_camel_clone_466afp.jpg

سائنسدانوں کے مطابق دنیا کا پہلا کلون اُونٹ بھی پیدا ہو گیا۔ تفصیل
 

نبیل

تکنیکی معاون
محمد صابر، آپ اپنا اردو بلاگ کیوں نہیں شروع کر دیتے؟ آپ اچھی معلومات شئیر کرتے ہیں، بلاگ پر پوسٹ کرنے سے اور بھی لوگ ان سے استفادہ کر سکیں گے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
بلاگ تو بنا ہوا ہے۔ اس پر کرنا کیا ہے یہ واقعی مجھے نہیں پتا۔
محمد صابر کرنا یہی ہے کہ جو کچھ آپ یہاں پوسٹ کر رہے ہیں، اسے آپ اپنے بلاگ پر بھی پوسٹ کر دیں۔ آپ چونکہ زیادہ تر روابط فراہم کرتے ہیں، اس لیے دن میں ایک مرتبہ تمام روابط اکٹھے کرکے ایک پوسٹ میں شائع کر سکتے ہیں۔ اگر آپ پورا مضمون لکھ رہے ہوں، جیسا کہ آپ نے فائرفاکس کی ایکسٹینشنز پر مضمون لکھا ہے تو اسے علیحدہ پوسٹ کیا جا سکتا ہے۔ آپ نے شاید میری تیار کردہ تھیم اپلوڈ کی ہوئی ہے، اس لیے آپ کا بلاگ نستعلیق فونٹ میں ہی نظر آئے گا۔ اگر کوئی بات نا سمجھ آئے تو پوچھ لیں۔
 

محمدصابر

محفلین
شکریہ نبیل بھائی۔ روابط اکٹھے کر کے بلاگ پر پوسٹ کرنا تو بہت آسان کام ہے۔ میں نے تو یہ سوچ رکھا تھا کہ اُردو میں کوئی سادہ سا ٹیوٹوریل شروع کروں۔ باقی پوسٹ کرنا تو شاید مسئلہ نہ ہو۔ویسے بھی مسئلے تو حل ہونے کے لئے ہی آتے ہیں۔ :)
 

محمدصابر

محفلین
صرف سو ۱۰۰ واٹ میں سات ہزار ۷۰۰۰ لومینز جتنی تیز روشنی حاصل کریں۔ نئی ایل ای ڈی اب مارکیٹ میں دستیاب ہے۔
LED100WcloseOff.jpg


عام بلب اور ایل ای ڈی کا موازنہ

سورج اور ایل ای ڈی کا موازنہ


تفصیل
 

محمدصابر

محفلین
لو جی gmail نے نجومی بھرتی کر لئے۔ :)
جی میل کانٹیکٹ مینجر آپ کے ای میل ایڈریس لکھنے سے پہلے ہی بتادے گا (مشورہ دے گا) کہ آپ کسے میل بھیجنے والے ہیں۔
 
Top