ٹھنڈی تاثیر والی سبزیاں؟

عسکری

معطل
بھائیو اور بہنو جیسا کہ آپ سب جانتے ہین عقل بادام کھانے سے نہیں دھوکہ کھانے سے آتی ہے ۔ کئی مہینوں کی بد پرہیزی اور کم جسمانی مشقت کی وجہ سے اور بہت سارے غلط سلط کھانے کھانے سے ہم نے 4 دن پہلے توبہ کی ہے اب مکمل ملٹری مشقیں ایکسرسائزز سادے کھانے اور ہر طرح کے جنک فوڈ سے 3 مہینے تک مکمل پرہیز رہے گی ۔ اصل میں اب مجھے سبزیاں کھانی ہیں اور میں کھا رہا ہوں پر مجھے سمجھ نہیں ا رہا کن سبزیوں کی کیا تاثیر ہوتی ہے ۔ مہربانی کر کے میری مدد کریں ۔ آج میں نے بینگن کو آگ پر اچھی طرح جلا کر اس کا چھلکا اتار کر اسکو باریک کر کے اس میں ہرے پیاز ہرا دھنیا 3- ہری مرچیں ڈالی تھیں تھوڑا سا نمک ڈال اور ایک چمچہ زیتون کا تیل ڈال کر سلاد جیسا بنا کر کھایا تھا اور ساتھ میں لسی پی تھی جسے ہم کچی لسی کہہ سکتے ہین سنا ہے یہ ٹھنڈا کھانا ہے اور اس مین زیرو کولیسٹرول ہے ۔ اسی طرح مجھے کچھ اچھے اچھے کھانے بتائین اب تو مین دن مین ایک کھانا کھاتا ہوں بس رات کو سوپ پی کر سوتا ہوں صبح سیب کا ناشتہ کرتا ہوں صرف دوپہر کو دو روٹی کھانی ہے وہ بھی کسی ٹھنڈی تاثیر والی سبزی کے ساتھ :rolleyes:
 

ملائکہ

محفلین
لوکی بھی اچھی ہوتی ہے اور توریاں بھی اچھی ہوتی ہیں۔۔۔ لوکی کارائتہ بنا کر آپ روٹی سے کھا سکتے ہیں ۔۔ اور لوکی کا استعمال سنت بھی ہے اور کھیرا کھا سکتے ہیں اور جب اور یاد آئے گا تو بتادوں گی:)
 

عسکری

معطل
لوکی بھی اچھی ہوتی ہے اور توریاں بھی اچھی ہوتی ہیں۔۔۔ لوکی کارائتہ بنا کر آپ روٹی سے کھا سکتے ہیں ۔۔ اور لوکی کا استعمال سنت بھی ہے اور کھیرا کھا سکتے ہیں اور جب اور یاد آئے گا تو بتادوں گی:)
توریاں بہت مشکل ہے ملنا اور لوکی مین کھایا کروں گا یہ بہتریں چیز ہے اسے ابال کر اچھی طرح سے اس پر کالی مچ اور زیتون کا تیل ڈال کر :roll:
 

عسکری

معطل
راونڈ اباوٹ طریقے سے عسکری نے اپنی شادی کی تاریخ بتا دی ہے۔ ;)
شادی کا اس معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں میں 2 سال پہلے تک مکمل فٹ سلم اور چاق و چوبند تھا پھر کچھ ایسے گھن چکروں مین پھنسا کہ اپنے اوپر توجہ نا دے سکا اب واپس اسی طرف جا رہا ہوں ۔ اس معاملے کا شادی سے کوئی لینا دینا نہین مجھے ویسے بھی اپنا وزن کم کرنا ہو گا یہ اہم ہے ۔
 

سید ذیشان

محفلین
شادی کا اس معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں میں 2 سال پہلے تک مکمل فٹ سلم اور چاق و چوبند تھا پھر کچھ ایسے گھن چکروں مین پھنسا کہ اپنے اوپر توجہ نا دے سکا اب واپس اسی طرف جا رہا ہوں ۔ اس معاملے کا شادی سے کوئی لینا دینا نہین مجھے ویسے بھی اپنا وزن کم کرنا ہو گا یہ اہم ہے ۔


میری بھی یہی کہانی ہے۔ ;)
لیکن نری سبزی کھائی نہیں جاتی۔:(
 

ملائکہ

محفلین
ویسے سبزیوں کے علاوہ ایک ٹھنڈی چیز تخم ملنگاں یا بیسل سیڈ بھی ہوتے ہیں جو گرمیوں میں بہت ہی اچھے ہوتے ہیں۔۔ سوپ میں اتنے بناتی نہیں ہوں لیکن میں آپکو ایک کارن سوپ کی ریپسی بتادوں گی وہ کافی اچھا لگا تھا مجھے ۔۔ اور باقی ٹھنڈی سبزیاں امی سے پوچھ کر بتاتی ہوں۔۔۔
 

عسکری

معطل
میری بھی یہی کہانی ہے۔ ;)
لیکن نری سبزی کھائی نہیں جاتی۔:(
لیکن جناب میں اتنا برا نہین ہوا ابھی تک مین ایک دو مہینے میں ہی ویسے ہو جاؤں گا اور میں ہفتے میں ایک بار گوشت یا مرغی کھا لوں گا باقی سب سبزیاں اور وہ بھی بہت ہی کم تیل میں نا فرائی نا تلی ہوئی بس ابلی ہوئی ۔ :roll:
 

عینی شاہ

محفلین
لو جی سسٹر تو برا ہی مان گئیں ہیں :( اچھا چلین بتائیں نا پلیززززززز مجھے پتا ہے آپ بہت اچھی اچھی بتائیں گی
نو نو برا شرا نہی مانتی ہوتی میں ۔۔:rolleyes: ابھی ابھی یہ ساری ڈیٹیل پوچھی ہے میں نے تو اپکو بتا رہی ہوں :p اچھا اپ ایسا کریں کہ اپ ٹینڈے کھایا کریں ۔۔کدو شریف بھی ٹھنڈے ہوتے ہیں ۔۔اور ایک سبزی ہوتی ہے ساگ جیسی جیسے یہان کلفا کہتے ہیں اور یہ چنے کی دال کے ساتھ مل کر پکتا ہوتا ہے ۔۔وہ بھی ٹھنڈی ہوتی ہے اس کے علاوہ اپ سلاد کا یوز زادا کریں اپنے کھانے میں ۔۔اور لسی بلکل نہ پیئیں یہ تو بندے کو موٹا کرتی ہے نا ۔۔اور اور بیل توری بھی اچھی ٹھنڈی ہوتی ہے ۔۔باقی پھر پوچھ کر بتاتی ہوں :p
 

ملائکہ

محفلین
ایک کلئر سوپ کی ترکیب بتاتی ہوں مرغی کی یخنی لیں اس میں مٹر گاجر کاٹ کر ڈالیں پکائیں پھر بعد میں کھیرا بھی ڈال دیں نمک اور کالی مرچ آخر میں ڈال دیں اور ایک کپ میں تھوڑا سا پانی اور کارن فلور ملا کر سوپ میں ڈالیں 2 منٹ پکائیں اور تیار سبزی والا سمپل سوپ اور چاہیں تو ہری پیاز کا ہرا حصہ بھی کاٹ کر ڈال دیں
 
Top