ٹھنڈی تاثیر والی سبزیاں؟

قیصرانی

لائبریرین
آپ ایسا کریں کہ آلو، مٹر، مکئی یعنی سوئیٹ کارن، پھول گوبھی لے کر چھوٹے چھوٹے چکن کیوب کے سائز کی کاٹ کر ابالیں۔ ساتھ حسب ذائقہ نمک مرچ بھی ڈال دیں۔ ویسے کچے پیاز کی تاثیر بھی ٹھنڈی ہوتی ہے
باقی اوپر جس طریقے سے آپ نے بینگن کو پکایا ہے، اس طریقے سے اگر برف بھی پکائی جائے تو وہ بھی گرم ہو کر بخارات میں بدل جائے گی۔ بینگن بے چارہ تو کیا ٹھنڈی تاثیر والا رہا ہوگا
 

زبیر مرزا

محفلین
کدو سی لذیذ اورٹھنڈی سبزی کوئی نہیں اس کے ساتھ پودینے کی چٹنی ہو تو لُطف دوبالا
بنانے کی ترکیب اوراجزاء
پیازایک عدد، ٹماٹرایک عدد، سرخ مرچ آدھا چمچ، زیرہ تھوڑا سا، نمک حسبِ ذائقہ
ہلدی آدھے چمچ سے بھی قدرے کم یعنی ذرا سی، پسا ہوا گرم مسالہ ایک چمچ
کدو چھیل کر تین انچ کے ٹکڑے کاٹ لیں
اب پیاز ٹماٹر باریک کاٹ کر (اگرہوسکے تو گرینڈر میں یہ سل پرپیس لیں اس بات پردانت مت پیسیں :grin:)
ان کو دوچمچ کھانے کے تیل میں ذراسا بھون لیں اب زیرہ ، ہلدی ، نمک مرچ ڈال کرمزید بھونیں ایک منٹ تک
اب کدو ڈال کر ہلکی آنچ پرڈھک کررکھ دیں یہ دم میں پکے گا پانی ہرگز نہیں ڈالنا سبزیاں اپنے پانی میں پک جاتی ہیں پانی سے ذائقہ خراب ہوجاتا ہے
ہردس منٹ کے بعد چمچ سے ہلا کردیکھ لیں -یہ پکنے میں 30 منٹ تک لگ سکتے ہیں
 

ملائکہ

محفلین
اور جیسمین والی گرین ٹی بھی پیئیں اور کلونجی کو ہلکا کوٹ کر پانی میں ابال آنے تک پکائیں اور اسے چائے کی طرح پیئیں یہ بہت زیادہ فائدے مند ہے ۔۔۔ یہ میں نے ایک طب کی کتاب میں پڑھا تھا
 

زبیر مرزا

محفلین
آپ کو ایک بار ایک گلاس پینا چاہیے ہو سکتا ہے آپ بہت ہی ٹیسٹی چیز مس کر رہی ہوں :rolleyes:

کراچی میں ان دنوں ٹھیلوں پرلیے پھرتے ہیں یہ کہیں وہ نہ پینے چل دیں - خدا جانے کیا ہوتا ان میں نام ستوکا شکل اوربو تیزاب سی میں تو دیکھ کرہی
بیزارہوگیا تھا سوفیصد مُضرصحت نظرآرہے تھے
نوٹ - میںنے شوق قوتجسس میں کئی ٹرائی کیے سب ایک سے ہی تھے لہذا ان سے بچیں
 

عسکری

معطل
کراچی میں ان دنوں ٹھیلوں پرلیے پھرتے ہیں یہ کہیں وہ نہ پینے چل دیں - خدا جانے کیا ہوتا ان میں نام ستوکا شکل اوربو تیزاب سی میں تو دیکھ کرہی
بیزارہوگیا تھا سوفیصد مُضرصحت نظرآرہے تھے
نوٹ - میںنے شوق قوتجسس میں کئی ٹرائی کیے سب ایک سے ہی تھے لہذا ان سے بچیں
اس کی فکر نہیں ہمین سب پیور چیزیں ملتی ہین زہر سے لے کر ایمونیشن تک :grin:
 
Top