1. احباب کو اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں تعاون کی دعوت دی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    ہدف: $500
    $453.00
    اعلان ختم کریں

'ٹک ٹاک' پر پابندی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

جاسم محمد نے 'انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اگست 4, 2019

  1. سید عاطف علی

    سید عاطف علی محفلین

    مراسلے:
    7,148
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Cheerful
    ٹک ٹاک کے فوئد کیا ہیں ۔ اور اسے بند ھونے کا نقصان کیا ھے ؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  2. سید ذیشان

    سید ذیشان محفلین

    مراسلے:
    6,766
    موڈ:
    Asleep
    نہ کوئی خاص فائدہ ہے اور نہ ہی نقصان۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  3. سید شہزاد ناصر

    سید شہزاد ناصر محفلین

    مراسلے:
    9,323
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    یہ پھپھے کٹن ہمیشہ آٹا گوندھتے ہوئے ہلتی ہے :nerd:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 6
  4. احمد محمد

    احمد محمد محفلین

    مراسلے:
    300
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    بھیا! آپ کی بات مزاح سے زیادہ معلومات پر مبنی ہے۔ :LOL:
    اب جاسمن صاحبہ کے تاثرات سے علم ہوگا کہ اس میں کتنی صداقت ہے۔ :D
     
    • دوستانہ دوستانہ × 3
  5. اے خان

    اے خان محفلین

    مراسلے:
    4,348
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Innocent
    ٹک ٹاک اچھی ایپ ہے ۔ بندہ ویلا ہو تو وقت آسانی سے کٹ جاتا ہے ۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  6. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    8,745
    ارے بھئی، کدھر گم ہو گئے! آتے جاتے رہا کرو بھئی، مسٹر اے خان! :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  7. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    11,818
    تب ہی تو ہم کہتے ہیں کہ جلدی سے ویاہ کر لیں تاکہ ویلے نہ رہیں :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  8. اے خان

    اے خان محفلین

    مراسلے:
    4,348
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Innocent
    سارا دن یہی ہوتے ہیں ۔دیکھنے پر اکتفا کررہے ہیں ۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  9. اے خان

    اے خان محفلین

    مراسلے:
    4,348
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Innocent
    :cry:
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  10. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    8,745
    خان صاحب کی درد بھری 'اشٹوری' نہیں پڑھی آپ نے! کچھ احوال یہاں ہے! ابھی مُمتاز نہیں ملی شاہ جہاں کو! ویسے حیرت یہ ہے کہ ممتاز کون بنے جب کہ خان صاحب عقد سے قبل ہی مقبرہ تعمیر کروانے کی خواہش ظاہر کر چکے ہیں۔ اُن کے دستخط ملاحظہ ہوں!
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  11. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    12,176
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    ٹک ٹاک پاکستان میں تخلیقی صلاحیتوں کے فروغ کے لیے پر عزم

    (قدرت روزنامہ)اگر ایسا کہا جائے کہ ٹک ٹاک 2019 کی مقبول ترین سوشل میڈیا ایپ ہے تو غلط نہیں ہوگا کیوں کہ اسے استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔ اس سوشل ویڈیو ایپ کی مدد سے صارفین مقبول میوزک ویڈیوز پر اپنی پرفارمنس ریکارڈ کرکے دوستوں سے شیئر کرتے ہیں۔ نوجوانوں میں اس ایپ کا استعمال بہت زیادہ بڑھ چکا ہے اور اس میں مہارت کا حصول بھی کچھ زیادہ مشکل نہیں، اس ایپ کو اب تک آئی او ایس اور اینڈرائیڈ پر ایک ارب سے زائد بار ڈاﺅن لوڈ کیا جاچکا ہے۔ 2016 میں قائم ہونے والی ٹک ٹاک حالیہ عرصے میں ایشیا میں تیزی سے ابھرنے والی سوشل میڈیا ایپ بن کر سامنے آئی ہے۔ اس حوالے سے ٹک ٹاک کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یہ ایپ دنیا بھر میں 150 سے زائد مارکیٹوں اور 75 زبانوں میں دستیاب ہے، ٹک ٹاک پاکستان میں محفوظ تخلیقی صلاحیتوں کے فروغ کے لیے پر عزم ہے۔ کمپنی کے مطابق ٹک ٹاک ہر شخص کو براہ راست اس کے اسمارٹ فون سے تخلیق کار بننے کے قابل بناتی اور اپنے استعمال کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کے ذریعے ایک ایسی برادری کو تشکیل دینے کے لیے پرعزم ہے جہاں لوگ روزانہ کے لمحات پر مبنی اپنی ویڈیوز کے ذریعے تخلیقی صلاحیت شیئر کر سکیں۔ ٹک ٹاک کمپنی نے تسلیم کیا کہ انتظامیہ پر یہ ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے کہ اس پلیٹ فارم کو استعمال کرنے والوں کے لیے محفوظ بنایا جائے، اسی وجہ سے ٹک ٹاک کی متعدد پالیسیاں اور استعمال کرنے والوں کے لیے وسائل عوامی سطح پر دستیاب ہیں جبکہ کمیونٹی رہنما اصولوں اور سروس کی شرائط پر عمل کیا جاتا ہے، ساتھ ہی اس کو یقینی بنانے کے لیےصارفین کو متعدد کنٹرولز، ٹولز اور پرائیویسی سیٹنگز جیسے فیچرز فراہم کیے گئے ہیں۔کمپنی نے بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ ٹک ٹاک مختلف پالیسیوں، ٹیکنالوجیز اور ماڈریشن کی حکمت عملی پر مشتمل ایک مجموعے پر عمل کرتا ہے تاکہ مسائل پیدا کرنے والے مواد اور اکاؤنٹس کا سراغ لگایا جاسکے اور مناسب جرمانے عائد کیے جاسکیں۔ ٹک ٹاک کے مطابق وہ اپنی برادری کے لیے رہنما اصولوں پر بہت سنجیدگی سے عمل کرتا ہے اور اپنے استعمال کرنے والوں کی حوصلہ افزائی بھی کرنا ہے تاکہ وہ ان پر سنجیدگی سے عمل کرسکیں۔ایڈووکیٹ ندیم سورو نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر اپنی درخواست میں کہا تھا کہ ‘ٹک ٹاک حالیہ دور کا بہت بڑا فتنہ ہے، یہ نوجوان نسل کو تباہ کررہا ہے اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کو فروغ دے رہا ہے’۔ درخواست میں عدالت کو بتایا گیا کہ مذکورہ ایپ ایک چائینیز کمپنی نے بنائی ہے اور اسے گزشتہ سال دنیا بھر میں استعمال کے لیے پیش کیا گیا تھا۔
    ٹک ٹاک پاکستان میں تخلیقی صلاحیتوں کے فروغ کے لیے پر عزم | Daily Qudrat – Latest Urdu News website
     
    • معلوماتی معلوماتی × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  12. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,169
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    ہمارے زمانے میں تو لفظ "ٹپ ٹاپ" مشہور تھا اب "ٹک ٹاک" ہو گیا۔ سوچ رہا ہوں بیوی سے "اجازت "لے کر انسٹال کر ہی لوں۔ :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 8
  13. ابن جمال

    ابن جمال محفلین

    مراسلے:
    393
    پہلے حصے سے متفق اوردوسرے سے غیرمتفق ،کوئی خاص فائدہ یقینانہیں ہے لیکن نقصان ضرور ہے،کم سے کم وقت اور رقم کا نقصان تویقینی طورپر ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1

اس صفحے کی تشہیر