ٹویٹر کا حریف حاضر ہو!

arifkarim

معطل
گوگل انک نے آج ہی گوگل کا حریف Buzz متعارف کروایا ہے جو کہ فی الحال gmail اکاؤنٹ کے اندر کام کرے گا۔ اور یہ ہی نہیں بلکہ انکے اپنے موبائل فونز کے ساتھ بھی چلے گا۔ :)
لگتا ہے گوگل میاں پورا انٹرنیٹ فتح کرنے کے مشن پر چلیں ہیں۔ اللہ تعالیٰ انکو یہ منزل مبارک کرے:
b159.gif
ربط:
http://www.google.com/buzz
 
مدیر کی آخری تدوین:
اس کے متبادل کوشش یاہو کئی ماہ پہلے سے کر رہا ہے۔ وہاں بھی یاہو میل کے ساتھ کئی سائٹوں پر ایکٹوٹی اور اسٹیٹس اپڈیٹ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
Buzz بھی سوشل نیٹ ورکنگ کا اطلاقیہ ہے۔ جیسے فیس بک، آرکٹ ہیں۔ میرے جی میل اکاؤنٹ میں ابو شامل نے ’بز‘ کرنا شروع کر دیا ہے ماشاء اللہ، تو مجھے بھی تحریک ہوئی۔ ویسے میں فیس بک زیادہ استعمال کرتا ہوں۔
 

ابوشامل

محفلین
جی محترم، مجھے یہ کچھ آسان لگ رہا ہے :) پھر ای میل اکاؤنٹ کے اندر رہتے ہوئے سب کچھ کرنا تو اور زیادہ مزیدار ہے۔
 

arifkarim

معطل
ابوشامل مجھے بھی ٹیسٹ کے طور پر بزنگ کر دو۔ ٹویٹر تو آجتک میں نے استعمال کیا نہیں۔
 

arifkarim

معطل
زبردست یہاں تو بزنگ کی فوج تیار ہوگئی ہے۔ اسی سے گوگل اور یاہو میں فرق نمایا ہو جاتا ہے۔
یاہو و مائکروسافٹ مارکیٹ کو جانتے ہیں اور گوگل لوگوں کو۔
 

شہزاد وحید

محفلین
لیکن Orkut فیل بھی تو ہوا ہے نا عارف صاحب۔ میرا مطلب انڈیا پاکستان اور برازیل کے علاوہ امریکہ اور دوسرے ممالک میں اس کو وہ پزیرائی نہیں ملی جو فیس بُک اور مائی سپیس کو ملی ہے۔
آپ تو Buzz کی ایسی مارکیٹنگ کر رہے ہیں جیسے اس کی کامیابی کے بارے میں پُر یقین ہوں۔
 
Top