ٹوٹی اگر ہے میری کمر، تم کو اس سے کیا

باباجی

محفلین
اووووووووووپس بابا جی بھائی کیسے ہو آپ ؟
نہیں نہیں آیا سمجھ یہ تو آ ہی جاتا ہے نا رونا کھانا جو نہیں :p
ہاہاہاہاہا
میں ٹھیک ہوں مانو بلی
اور یہ بات بھی ٹھیک کہی تم نے
تمہیں ر ونی کھانی شاعری نہیں پسند لیکن مزاحیہ شاعری کچھ کچھ سمجھ آ جاتی ہے تمہیں :)
 
عینی شاہ

محفلین
ہاہاہاہاہا
میں ٹھیک ہوں مانو بلی
اور یہ بات بھی ٹھیک کہی تم نے
تمہیں ر ونی کھانی شاعری نہیں پسند لیکن مزاحیہ شاعری کچھ کچھ سمجھ آ جاتی ہے تمہیں :)
اور اور میں نے مذاحیہ لکھنا بھی شروع کر دیا ہے :pاوٹ پٹانگ قسم کا نا :biggrin:
 
ٹوٹی اگر ہے میری کمر، تم کو اس سے کیا
مجھ کو لگی ہے کس کی نظر، تم کو اس سے کیا
آپ کو یہ غلط فہی کب سے ہو گئی کہ آپ کو بھی نظر لگ سکتی ہے؟:tongueout4:
رستے میں تم اتار کے گاڑی بھی لے گئے
"تنہا کٹے کسی کا سفر، تم کو اس سے کیا"
اب پچھتاوے کیا ہوت،:laughing3:
کُڑھتے ہو، دل جلاتے ہو، اپنا ہی مفت میں
وہ دیکھتی ہے مجھ کو اگر، تم کو اس سے کیا
بھینگی آنکھوں کا شاخسانہ
کہیں پہ نظر کہیں پہ نشانہ
ویسے دل رکھنے کو خیال اچھا ہے:heehee:
محبوب وہ مرا ہو، پریشان تم ہو کیوں؟
آتی نہیں گر اس کی خبر، تم کو اس سے کیا
خوشی ہوتی ہے:grin:
گھر والے رشتہ لینے گئے تھے مرے لئے
لوٹیں ہیں خالی ہاتھ اگر، تم کو اس سے کیا
اللہ اور دے گا:biggrin:
میکے میں تم تو بس گئیں گھر بار چھوڑ کر
بیچوں یا دوں کرائے پہ گھر، تم کو اس سے کیا
ہمت کر کے تو دیکھیں ویسے ان تلوں میں تیل نہیں:shameonyou:
نازک مزاج چھت پہ ذرا آ کے دیکھ لے
بارش میں میں کھڑا ہوں مگر، تم کو اس سے کیا
اگر اس کی والدہ محترمہ تک آپ کے خیال پہنچ جایئں تو بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے:thinking:
بیگم نے پھر نکال دیا بیڈ روم سے
گھر سے بھی وہ نکال دے گر، تم کو اس سے کیا
ہی ہی ہی وہ دن بھی جلد آئے گا :grin:
دل کھول کے لڑو، مرو، بھابی جی بھائی جی
بچوں پہ کیا پڑے گا اثر، تم کو اس سے کیا
نو کمنٹس:mad3:
تم نے تو ووٹ لے کے بھلا ہی دیا ہمیں
فاقے ہیں میرے گھر میں اگر، تم کو اس سے کیا
آپ کے ساتھ دلی ہمدردی ہے:kissing:

میری باتیں بُری لگیں تو دلی معذرت
ہزل کمال کی ہے
بہت لطف آیا
میرے خیال میں مزاحیہ چیز کی داد مزاحیہ انداز میں ہی دینی چاہئے
ویسے آپس کی بات ہے ہماری کہانی ایک جیسی ہے :tongueout4:
 
ٹوٹی اگر ہے میری کمر، تم کو اس سے کیا
مجھ کو لگی ہے کس کی نظر، تم کو اس سے کیا
آپ کو یہ غلط فہی کب سے ہو گئی کہ آپ کو بھی نظر لگ سکتی ہے؟:tongueout4:
رستے میں تم اتار کے گاڑی بھی لے گئے
"تنہا کٹے کسی کا سفر، تم کو اس سے کیا"
اب پچھتاوے کیا ہوت،:laughing3:
کُڑھتے ہو، دل جلاتے ہو، اپنا ہی مفت میں
وہ دیکھتی ہے مجھ کو اگر، تم کو اس سے کیا
بھینگی آنکھوں کا شاخسانہ
کہیں پہ نظر کہیں پہ نشانہ
ویسے دل رکھنے کو خیال اچھا ہے:heehee:
محبوب وہ مرا ہو، پریشان تم ہو کیوں؟
آتی نہیں گر اس کی خبر، تم کو اس سے کیا
خوشی ہوتی ہے:grin:
گھر والے رشتہ لینے گئے تھے مرے لئے
لوٹیں ہیں خالی ہاتھ اگر، تم کو اس سے کیا
اللہ اور دے گا:biggrin:
میکے میں تم تو بس گئیں گھر بار چھوڑ کر
بیچوں یا دوں کرائے پہ گھر، تم کو اس سے کیا
ہمت کر کے تو دیکھیں ویسے ان تلوں میں تیل نہیں:shameonyou:
نازک مزاج چھت پہ ذرا آ کے دیکھ لے
بارش میں میں کھڑا ہوں مگر، تم کو اس سے کیا
اگر اس کی والدہ محترمہ تک آپ کے خیال پہنچ جایئں تو بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے:thinking:
بیگم نے پھر نکال دیا بیڈ روم سے
گھر سے بھی وہ نکال دے گر، تم کو اس سے کیا
ہی ہی ہی وہ دن بھی جلد آئے گا :grin:
دل کھول کے لڑو، مرو، بھابی جی بھائی جی
بچوں پہ کیا پڑے گا اثر، تم کو اس سے کیا
نو کمنٹس:mad3:
تم نے تو ووٹ لے کے بھلا ہی دیا ہمیں
فاقے ہیں میرے گھر میں اگر، تم کو اس سے کیا
آپ کے ساتھ دلی ہمدردی ہے:kissing:

میری غزل کا حلیہ بگاڑ دیا بھیا! لیکن لطف بہت آیا :rollingonthefloor:
 
ظفری

لائبریرین
گھر والے رشتہ لینے گئے تھے مرے لئے
لوٹیں ہیں خالی ہاتھ اگر، تم کو اس سے کیا
واہ کیا بات ہے ۔۔۔۔۔ مفلسوں کی کیا ترجمانی کی ہے ۔ زبردست ۔۔۔ مابدولت خوش ہوئے ۔ :)
 
ن

نامعلوم اول

مہمان
گھر والے رشتہ لینے گئے تھے مرے لئے
لوٹیں ہیں خالی ہاتھ اگر، تم کو اس سے کیا
واہ کیا بات ہے ۔۔۔ ۔۔ مفلسوں کی کیا ترجمانی کی ہے ۔ زبردست ۔۔۔ مابدولت خوش ہوئے ۔ :)
شکریہ ظفری بھیا! اپنے طبقہ کی ترجمانی تو کرنی چاہیئے نا :)
 
لایئے پھر عیدی نکالیے۔ چھوٹے بھائیوں کا اتنا حق تو ہوتا ہی ہے!
بھائی تو چھوٹے سہی آپ لیکن یہاں آپ کا مقام استاد کا ہے :) اب آپ فیصلہ کرلیں عیدی دینی ہے یا لینی ہے؟
ویسے آپ سے تو عیدی لینے دینے کے لئے ملاقات بھی ہو سکتی ہے۔ آپ راولپندی میں اور میں اسلام آباد میں :)
 
ہاہاہا۔ آپ جیسے دلچسپ اور با ذوق شخص سے تو میرا بھی ملنے کو جی کر رہا ہے! اسی بہانے عیدی بھی وصول کر لوں گا۔ مگر یاد رہے شعر نہ سناؤں گا اور نہ سنانے دوں گا! ایسا میں کبھی نہیں ہونے دیتا! آپ بھی اپنی شرائط پیش کر دیں!!!
 
Top