ٹوئٹر اب عربی ، اردو ، فارسی اور عبرانی زبان میں بھی دستیاب

گذشتہ روز ٹوئٹر کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ کمپنی ٹوئٹر کو عربی ، اردو ، فارسی اور عبرانی زبان میں باقاعدہ طور پر لانچ کر رہی ہے۔

آپ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی زبان اس لنک پر جا کر تبدیل کر سکتے ہیں: http://twitter.com/settings/account

ٹوئٹر کی جانب سے ان چار زبانوں کو ٹوئٹر ٹرانسلیشن سینٹر میں 25 جنوری کو شامل کیا گیا ۔ اس حوالے سے ترجمہ کے لیے دنیا بھر سے 13 ہزار رضاکاروں نے اپنی خدمات پیش کیں۔ اور ایک ماہ سے کچھ زائد عرصہ میں ہی ٹوئٹر کو ان زبانوں میں منتقل کر دیا گیا۔جسکی بدولت اب ٹوئٹر دائیں سے بائیں لکھی جانے والی ان مشہور زبانوں میں بھی دستیاب ہے۔

میں نے بھی "نہ ستائش کی تمنا نہ صلے کی پرواہ" کیے بغیر اردو ترجمے میں حصہ لیا اور اب تک ٹوئٹر کے چار ہزار سے زائد جملوں کا ترجمہ کیا ہے جس میں سے دو ہزارسے زائد کو منظور کر دیا گیا ہے۔ ٹوئٹر ٹرانسلیشن سینٹر پر اردو ترجمے کے ٹاپ ٹرانسلیٹرز میں میں پہلے نمبر پر ہوں اوردنیا کی تمام زبانوں کے ٹاپ ٹرانسلیٹرز میں میں میرا نمبر دوسرا ہے

ٹوئٹر ٹرانسلیشن سینٹر پر میری پروفائل
 
شمشاد

لائبریرین
ماشاء اللہ

فرحان بہت خوشی کی بات ہے کہ اردو محفل کے ایک رکن کا نام پہلے نمبر ہے۔
 
فرحان بھائی بلاشبہ آپ نے ستائش کی تمنا یا صلے کی پرواہ کیے بغیر ترجمہ کیا ہے اور یقینآ ٹاپ پوزیشن پر ہیں، لیکن جناب بڑے شرم کا مقام ہے کہ آپ نے آئی ٹی نامہ سے کاپی پیسٹ تو کر لیا لیکن لنک بیک کرنے کے زحمت تک گورا نہیں کی، جو بندہ ٹوئٹر ٹرانسلیشن میں ٹاپ پر ہو اور پھر دوسرے بلاگز سے تحاریر چوری کرتا پھرے؟ :!:
http://www.itnama.com/2012/03/twitter-now-available-in-arabic-urdu-farsi-hebrew
 
شمشاد صاحب بہت بہت شکریہ، شاید میں نے پہلے بھی اکاؤنٹ بنایا تھا لیکن تب زین فرو کی بجائے دوسرے فورمز تھے، خیرجناب میرا تعارف کیا پوچھتے ہیں ، لاہور سے تعلق ہے اور حال ہی میں اردو کی دنیا میں قدم رنجا فرمایا ہے، کچھ مزید اس لنک پر دیکھ لیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
اردو محفل میں آتے رہیے۔ آپ سے مراست رہے گی۔
امید ہے تعارف کے زمرے میں قدم رنجہ فرمائیں گے اور اپنا تعارف دیں گے تاکہ دوسرے اراکین کو بھی آگاہی ہو۔
 
ہادی

محفلین
شمشاد صاحب بہت بہت شکریہ، شاید میں نے پہلے بھی اکاؤنٹ بنایا تھا لیکن تب زین فرو کی بجائے دوسرے فورمز تھے، خیرجناب میرا تعارف کیا پوچھتے ہیں ، لاہور سے تعلق ہے اور حال ہی میں اردو کی دنیا میں قدم رنجا فرمایا ہے، کچھ مزید اس لنک پر دیکھ لیں۔
لنک بیک کیسے کیا جاتا ہے ؟
 
فرحان بھائی بلاشبہ آپ نے ستائش کی تمنا یا صلے کی پرواہ کیے بغیر ترجمہ کیا ہے اور یقینآ ٹاپ پوزیشن پر ہیں، لیکن جناب بڑے شرم کا مقام ہے کہ آپ نے آئی ٹی نامہ سے کاپی پیسٹ تو کر لیا لیکن لنک بیک کرنے کے زحمت تک گورا نہیں کی، جو بندہ ٹوئٹر ٹرانسلیشن میں ٹاپ پر ہو اور پھر دوسرے بلاگز سے تحاریر چوری کرتا پھرے؟ :!:
http://www.itnama.com/2012/03/twitter-now-available-in-arabic-urdu-farsi-hebrew

محترم میں اپنی ہمیشہ پوسٹوں میں تحا ریر کے "ماخذ" کا خیال رکھتا ہوں۔ جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے میں نے اس پوسٹ کا کچھ حصہ آئی ٹی نامہ سے نہیں بلکہ کہیں اور سے کاپی کیا تھا۔ لائٹ جانے کے خوف سے جلدی میں پوسٹ کردیا تھا۔
1۔ ہو سکتا ہے کہ جہاں سے میں نے کاپی کیا تھا اِن لوگوں نے آئی ٹی نامہ سے کاپی کیا ہو۔۔
2۔ اور ویسے بھی میں نے اس کو بطور "خبر" شیئر کیا ہے نہ کہ تعریف بٹورنے کیلئے۔ خیر میں پھر بھی آپ سے معذرت چاہتا ہوں۔
 
Top