ٹكنيكل تعاون كى اپيل:

فاخر

محفلین
میرا موبائل آج سے تقریباً 7 دن قبل حضرت نظام الدين اولياء كى بستى سے واپسى كے دوران بس ميں اُچكے لے اڑے ، جس کی وجہ سے میرا موبائل بند ہے، اسی موبائل پر میرا جی میل اکاؤنٹ بھی اوپن تھا، چور نے میرے موبائل کے ساتھ زور آزمائی کی ہوگی ، جس کی وجہ سے میرا جی میل اکاؤنٹ بند ہوگیا، اُس جی میل اکاؤنٹ کے ساتھ میرا جو نمبر لنک تھا،وہ نمبر میرے پاس نہیں ہے۔ جب میں جی میل اکاؤنٹ کھولتاہوں تو ويرى فيكيشن كے لئے ’او ٹی پی‘اُسى نمبر پر جاتاہے، اور ستم یہ ہے کہ اب وہ نمبر میرے پاس نہیں ہے۔

اب کوئی صاحب میری رہنمائی فرمائیں کہ یہ جی میل آئی ڈی کس طرح ری کور کی جاسکتی ہے؟ وہ نمبر جو میرے جی میل اکاؤنٹ کے ساتھ لنک تھا، اسے دوبارہ حاصل کیا جائے ، یا پھر کوئی اور دوسری صورت اختيار كي جائے ؟
براہ کرم میری اس پریشانی میں مدد کرکے ثوابِ دارین حاصل کریں۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
پہلی فرصت میں آپ سم کارڈ دوسرا حاصل کریں تاکہ پہلا سم کارڈ بند ہو جائے اور غلط استعمال نہ ہو۔ اور جب نیا سم کارڈ دوبارہ مل جائے تو کسی اور فون میں لگا کر او ٹی پی سےجی میل ری کور کریں ۔
نئے سم کارڈ کو فوراََ سے پیشتر حاصل کریں ۔
 
Top