٭٭٭ غرض ٭٭٭

گل بانو

محفلین
انسان غرض کا بندہ ہے اور وہ اللہ کو بھی اپنے غرض کی بنا پر پہچانتا ہے ۔انسان کی سمجھ محدود ہوتی ہے اگر وہ اپنے ارد گرد غور کرے تو اُسے ہر چیز میں اللہ کی حکمت پنہا نظر آئے گی ۔اُس مالک کائنات کا سب سے بڑا کرم یہ ہے کہ اس نے دنیا کی ہر شئے کو انسان کے لیئے مسخر کر دیا ، موسم کو انسان کے حق میں کردیا خونخوار جانور کو انسان کا تابع کر دیا اور انسانوں کے بیچ محبت کا جزبہ رکھ دیا سبحان اللہ خود آگاہی انسان کا شعور بلند کرتی ہےاور اسے اللہ کی پہچان بتاتی ہے اور اس کی غرض و غایت کا پتا دیتی ہے سب سے بڑا علم ہی خود آگاہی ہے کیا آپ یہ علم رکھتے ہیں ؟
گُل بانو
 
اپنا حال ہم ہی جانتے ہیں یا سمجھتے ہیں کہ خدا جانتا ہے۔دوسروں کا حال ہم پوچھتے نہیں، نہ ہی اس کی پرواہ کرتے ہیں۔لیکن چاہتے ہیں کہ دوسرا ہماری پرواہ کرے۔ نہیں کرتا تو اسےخود غرض بتاتے ہیں لیکن خود اپنی طرف دیکھنے کی زحمت نہیں اٹھاتے۔
 
درست کہا !
 
نایاب

لائبریرین
بلا شبہ جو خود سے آگاہ ہوگیا ۔۔۔ وہ حق سے آگاہ ہوگیا ۔۔۔۔
بہت خوب تحریر محترم بہنا ۔
بہت دعائیں
 
Top