میں عموماً اپنے اہم ڈیٹا کا بیک اپ رکھتا ہوں، لہٰذا کوئی ڈیل نہیں۔ کبھی سوچا ہی نہیں، اور نہ ہو کوئی عرفی نام عام ہوا۔ کچھ قریبی دوست تابی کہتے تھے، مگر وہ بھی کبھی کبھار۔ شیخ چلی ففٹی ففٹی ملکوں کی سیر کروں گا، بغیر ٹکٹ، ویزا۔
1۔ اگر کوئی ہیکر آپ کے کمپیوٹر سے معلومات چرا لے تو آپ اپنے ڈیٹا کو بچانے کے لیے کتنی رقم دینے پر تیار ہو جائیں گے؟ سوچ سمجھ کر جواب دیجیے گا۔ پیسے نہیں دوں گا الٹا ہیکر کی خفیہ ویڈیو پبلک کر کے پتھر کا جواب اینٹ سے دوں گا 2۔ اگر آپ کو اپنے لیے کوئی عرفی نام رکھنا پڑتا، تو اپنے لیے کیا نام منتخب کرتے؟ عارف کریم 3۔ ایسا کون سا افسانوی کردار ہے جس سے آپ ملاقات کے خواہش مند ہیں؟ ایشل خانم 4۔ آپ کا شمار شریف افراد کی فہرست میں کیا جا سکتا ہے، یا شریر افراد کی فہرست میں؟ انتہائی شریر ترین 5۔ اگر آپ کو ایک دن کے لیے سلیمانی ٹوپی مل جائے تو اُس دن آپ کا شغل یا مشاغل کیا رہیں گے؟ اسے پہن کر اسرائیل میں ہیکل سلیمانی کا نظارہ کروں گا فرقان احمد
جناب آج کل کمپوٹر میں ڈیٹا نہیں رکھتا میں ۔ زیادہ تر گوگل ڈرائیو استعمال کرتا ہوں ۔ آپ پہلے ہی بتا دیں کتنے پیسے لیں گے ۔ 2۔ اگر آپ کو اپنے لیے کوئی عرفی نام رکھنا پڑتا، تو اپنے لیے کیا نام منتخب کرتے؟ عبداللہ گولی ۔۔ رکھنا کیا پڑتا ۔ آفس کے باس بھی یہی بلاتے ہیں ۔ انہیں گولیاں کروانے کی وجہ سے 3۔ ایسا کون سا افسانوی کردار ہے جس سے آپ ملاقات کے خواہش مند ہیں؟ جتنے پڑھے ہیں ان میں سے امراو جان ادا سے ۔۔۔۔اور باقی سبھی سے ملنے کا خواہش مند ہوں سوائے منٹوں صاحب کے افسانوی کرداروں کے ۔۔ 4۔ آپ کا شمار شریف افراد کی فہرست میں کیا جا سکتا ہے، یا شریر افراد کی فہرست میں؟ صبح کے وقت شریف افراد میں ، شام کے وقت شریر افراد میں ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ بہت گرمی ہے ۔
میں سوچوں گی، خس کم جہاں پاک! میرا خیال ہے، زیادہ نام نہیں رکھنے چاہئیں...! سالار شریف، جو مخصوص کمپنی میں شریر ہو جاتے ہیں! میں سارا دن اس ٹوپی کو ہمیشہ کے لیے اپنا کرنے کے جتن کرتی ہوئی نظر آؤں گی.
کتابیں دوستوں کو شئیر کر رکھی ہیں، سو ان سے مانگوں گا۔ البتہ تخرہج وغیرہ کے پراجیکٹ کے لیے اس سے متوقع طور پر حاصل ہونے والی مزدوری کا تقریباً نصف۔ شاید کوئی نہیں۔ مجھے 'عبید' کہلانا پسند ہے۔ علی عمران شریف اس کے مالک کو ڈھونڈ کر واپس کر دوں گا۔