"و" کے ذریعے تشکیل پانے والے مرکبات

الف نظامی

لائبریرین
زمین و زماں تمہارے لئے مکین و مکاں تمہارے لئے
چنین و چناں تمہارے لئے بنے دو جہاں تمہارے لئے

فرشتے خدم ،رسول حشم، تمام امم غلام کرم
وجود و عدم ، حدوث و قدم ، جہاں میں عیاں تمہارے لئے

کلیم و نجی ، مسیح و صفی ، خلیل و رضی ، رسول و نبی
عقیق و وصی ، غنی و علی ثنا کی زباں تمہارے لئے

تمہاری چمک تمہاری دمک تمہاری جھلک تمہاری مہک
زمین و فلک سماک وسمک میں سکہ نشاں تمہارے لئے

وہ کنز نہاں یہ نور فشاں وہ جن سے عیاں یہ بزم فکاں
یہ ہر تن و جاں یہ باغ جناں یہ سارا سماں تمہارے لئے

یہ شمس و قمر یہ شام و سہر یہ برگ و شجر یہ باغ و ثمر
یہ تیغ و سپر یہ تاج و کمر یہ حکم رواں تمہارے لئے

خلیل و نجی مسیح و صفی سبھی سے کہی کہیں بھی بنی؟
یہ بے خبری کہ خلق پھری کہاں سے کہاں تمہارے لئے

اشارے سے چاند چیر دیا چھپے ہوئے خورکر پھیر لیا
گئے ہوئے دن کو عصر کیا یہ تاب و تواں تمہارے لئے

صبا وہ چلے کہ باغ پھلے وہ پھول کھلے کہ دن ہو بھلے
لوا کے تلے ثنا میں کھلے رضا کی زباں تمہارے لئے
از امام احمد رضا بریلوی رحمۃ اللہ علیہ​
 

ہما

محفلین
یہ شعر و ادب کی محفل تو ہے مگر اتنا زیادہ ہم کہاں لکھ سکیں گے جتنا نظامی بھائی نے لکھا ہے ۔۔۔۔۔۔:rolleyes:
 

ہما

محفلین
ہم عقل و فہم سے پیدل تو نہیں ہیں بس رات زیادہ ہو گئی اس یئے کچھ برجستگی میں ۔۔۔۔۔کمی ہو رہی ہے ۔۔۔۔:confused:
 

الف نظامی

لائبریرین
ہے دل سے جگر تک جگر سے نظر تک
ہے اطیب مرے گھر سے خالق کے گھر تک
اثر سے دُعا تک دُعا سے اثر تک
یقین و گماں تک محمد محمد(صلی اللہ علیہ وسلم)
 

الف نظامی

لائبریرین
کسی سے محبت عموما تین خصوصیات کی وجہ ہوتی ہیں
حسن و جمال
فضل و کمال
جود و نوال
حضور اکرم علیہ الصلوۃ والسلام کی ذات مبارکہ میں یہ تینوں خصوصیات بہ اتمام موجود ہیں۔
 

الف نظامی

لائبریرین
فرازِ عرش پہ ایوانِ ذاتِ وحدت میں
تمہارے نور کا ہالہ دکھائی دیتا ہے
جہاں پہ ممکن و امکاں کا کوئی دخل نہیں
وہاں بھی جلوہ تمہارا دکھائی دیتا ہے

از سید محمود احمد سرو سہارنپوری
 

الف نظامی

لائبریرین
سلام اس پر ، ملی ہے مہر و مہ کو جس سے تابانی
سلام اس پر کہ پائی چرخ نے جس سے درخشانی
از حافظ لدھیانوی
 

الف نظامی

لائبریرین
درہم ودینارِ من
اندک وبسیار من
دولتِ بیدار من
ناقہ سیار من
آہوئے تاتار من

تیز ترک گام زن منزل ما دور نیست
 
Top