"و" کے ذریعے تشکیل پانے والے مرکبات

الف نظامی

لائبریرین
یہ جسکی ایک ضرب سے ، کمالِ فنِ حرب سے
کئی شقی گرئے ہوئے تڑپ رہے ہیں کرب سے
غضب ہے تیغ دوسرا کہ ایک ایک وار پر
اٹھی صدائے الاماں زبان شرق وغرب سے

یہ بالیقیں حسین ہے نبی کانورِ عین ہے
از حفیظ جالندھری
 

الف نظامی

لائبریرین
ذرا ایک نظر ڈالئے حکمرانوں میں خلفاء راشدین ، مجاہدہ و فقر میں خانوادہ اہل بیت، ایثار ووفا میں حضراتِ صحابہ، تفقہ وتدبر میں ائمہ اربعہ ، روایت میں محدثین، فلسفہ و حکمت میں اما م غزالی ، رازی،بوعلی،ا بن رشد،فارابی،البیرونی اور کندی ، زہد وتصوف میں شیخ جیلان،بایزید بسطامی،فضیل بن عیاض، فاتحین میں محمد بن قاسم،صلاح الدین ایوبی،اور نورالدین زنگی ، مصنفین میں ابن تیمیہ اور ابن القیم ،شعراء ادباء میں مولانا روم،شیخ سعدی، عمر خیام،حافظ شیرازی،حکمتِ دین کے حوالے سے ابنِ خرم اور شاہ ولی اللہ ایسے نام محض نمایاں افراد نہیں بلکہ یہ گرامی قدر شخصیات ایک پوری تاریخ، بھرپور تہذیب، اور کامل فلسفہ ہیں۔اتنا عظیم سرمایہ رکھنے والی قوم اب بھی مناظروں،شعبدوں ،حکایتوں اور افسانوں میں گھری ہوئی ہے ،سچ ہے کہ جب مذہب گورکھ دہندہ، تاریخ وتحقیق روایت،حقیقت افسانہ، اور علم فرقہ واریت کی بھینٹ چڑھ جائے تو جلیل اقدر شخصیتوں کے ساتھ ایسی ہی بے انصافی ہوتی ہے۔ موجودہ معاشرے میں امام حسین کے کام کو اتنی توجہ نہیں مل رہی جتنی ان کے نام سے فرقہ بندی کو مل رہی ہے حالانکہ عظیم شخصیتیں کسی فرقے کا حوالہ نہیں بلکہ پوری قوم کا مقدس ورثہ ہوتی ہیں۔
 

الف نظامی

لائبریرین
مٹی سے گلاب و یاسمیں بنتے ہیں
انسان بھی اِس کے بالیقیں بنتے ہیں
مٹی تو ہے یہ مگر اسی مٹی سے
کتنے رُخ و زُلف نازنیں بنتے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
ربط و گریز کیا ہے یہ سوچیں گے ایک دن
حاصل وفا کا کیا ہے یہ پوچھیں گے ایک دن
(نزھت عباسی)
 

الف نظامی

لائبریرین
شیدائے حسن خلق ہیں اپنے بھی غیر بھی
عالم تمام طالب و مفتوں حضور کا
از مجدد نعت حضرت حفیظ تائب رحمۃ اللہ علیہ
 

الف نظامی

لائبریرین
شہ دیں کے فکر و نگاہ سے مٹے نسل و رنگ کے تفرقے
نہ رہا تفاخر منصبی نہ رعونت نسبی رہی
از مجدد نعت حضرت حفیظ تائب رحمۃ اللہ علیہ
 
Top