وی بولٹن کا اردو ترجمہ

شاکرالقادری

لائبریرین
عرصہ ہوا ہے کہ وی بولٹن کی آفیشل سائٹ پر اس کا اردو ترجمہ ڈاون لوڈنگ کے لیے پیش کیا تھا جو کہ انہوں نے ریویو کے بعد ڈائونلوڈنگ کے لیے فراہم کرنا تھا لیکن تین چار ماہ کے انتظار کے باوجود یہ ترجمہ ابھی تک ڈاٶن لوڈنگ کے لیے دستیاب نہیں ہو سکا ۔ اس سلسلہ میں متعلقہ انتظامیہ سے رابطہ کیا جا رہا ہے تاہم عمومی استفادہ کے لیے اس ترجمہ کو فراہم کیا جانا ضروری خیال کرتے ہوئے گزارش ہے کہ جو حضرات وی بی کا لائسنس رکھتے ہوں وہ مجھ سے ذاتی طور پر رابطہ کر کے یہ ترجمہ حاصل کر سکتے ہیں
شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
جزاک اللہ خیر شاکرالقادری صاحب۔ یہ یقیناً انٹرنیٹ پر اردو کی ترویج کی راہ میں ایک بڑا قدم ہوگا اور اس کی بدولت پروفیشنل انداز والی فورمز کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔
 

فخرنوید

محفلین
اگر اس کا ترجمہ یہاں ڈاونلوڈنگ کے لئے دے دیا جائے تو کیا یہ قانونی طور پر جرم ہے کیا؟

کیونکہ محنت آپ کی ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
وی بی کا ترجمہ بھی وی بی کا حصہ ہی سمجھا جاتا ہے اور وی بی کی فائلیں ڈسٹریبیوٹ نہیں کی جا سکتی ہیں۔
 

آصف طاہر

محفلین
ما شاہ اللہ میں اس فورم میں آ کر بہت خوش ہوں۔ آپ لوگ اپنی زبان کی ترقی کے لیے بہت کام کر رہے ہیں۔ میں بھی کسی بھی زبان سے اردو میں ترجمہ کر سکتا ہوں اگر میری خدمت کی ضرورت ہو تو بتایے گا۔
 
اسلام و علیکم
شاکر بھائی امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے
بھائی جان مجھے وی بی کا اردو ترجمہ چاہئے مہربانی فرما کے عنائیت فرمائیں
جزاک اللہ خیر
 

شاکرالقادری

لائبریرین
اسلام و علیکم
شاکر بھائی امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے
بھائی جان مجھے وی بی کا اردو ترجمہ چاہئے مہربانی فرما کے عنائیت فرمائیں
جزاک اللہ خیر

سلیمان بھائی!
آپ اس موضوع کا مطالعہ کرلیں مطلوبہ شرائط پوری کرنے پر ترجمہ آپ کو فراہم کر دیا جائے گا
 
Top