ویلنٹائن ڈے منانے کا اسلامی طریقہ

عثمان

محفلین
ریسٹورنٹس ، ہوٹل، گول گپے والے، اور آئس کریم پارلرز وغیرہ اس دن شادی شدہ جوڑوں کو نکاح نامہ دکھانے پر رعایتی قیمتوں پر کھانے پینے کی اشیا بیچ سکتے ہیں۔ کاروبار خوب ہونے کی صورت میں اس طرح ملکی معیشت کو بھی کافی نفع پہنچے گا۔
 
عید عشق کے بارے میں کیا خیال ہے؟ :)
عیدِ عشاق زیادہ موزوں لگے گا شاید۔
لفظ 'عید' مناسب نہیں رہے گا۔
میلادالنبیﷺ کے ساتھ عید کا لفظ کچھ فرقوں کے لیے ناقابل قبول ہے اور وہ اس عید کی نماز وغیرہ کا مطالبہ فرماتے رہتے ہیں۔

یومِ عشاق وغیرہ کے بارے میں احباب کیا فرماتے ہیں؟
 
یومِ عشاق خوب ہے! :)
 
ریسٹورنٹس ، ہوٹل، گول گپے والے، اور آئس کریم پارلرز وغیرہ اس دن شادی شدہ جوڑوں کو نکاح نامہ دکھانے پر رعایتی قیمتوں پر کھانے پینے کی اشیا بیچ سکتے ہیں۔ کاروبار خوب ہونے کی صورت میں اس طرح ملکی معیشت کو بھی کافی نفع پہنچے گا۔
یہ بھی خوب کہی۔
پھر کیوں نا اس فیسٹول کو ایک دن کے بجائے عیدین کی طرح تین روز تک بڑھایا جائے۔
 
عثمان

محفلین
شادی شدہ افراد کو اس دن نوکری سے ایک دن کی تعطیل دی جاسکتی ہے۔
وہ غیر شادی شدہ جن کی بات طے ہو چکی ہے ان کو ہاف ڈے دیا جا سکتا ہے۔
 
میں ان سب تجاویز کو اکٹھا کر کے مدارس کی تین چار تنظیموں کو بھجواتا ہوں اور 14 فروری کے بجائے کوئی اسلامی تاریخ بھی تجویز کرنے کو کہتا ہوں۔ امید ہے کہ تبدیلی دھیرے دھیرے ہی سہی لیکن آ جائے گی۔
 
یاز

محفلین
او نہیں جی۔۔۔
انھوں نے تجاویز کے حصول کےلیے اتنے ٹیگ کر دینے تھے کہ پوری محفل میں کھلبلی مچ جاتی کہ کیا جواب دیا جائے۔
اگر ہمیں صحیح یاد پڑ رہا ہے تو ان صاحب سے ہمارا واسطہ کسی اور فورم پہ پڑا تھا۔ بلاشبہ وہ ۔۔۔۔۔۔۔
 
Top