ویب ڈیزائننگ اور ہماری نا اہلی

الف عین

لائبریرین
اس ویک اینڈ میں میں سارے ٹمپلیٹّس سے "کھیلتا رہا"۔ شارق، تمھارے ٹمپلیٹ کی صوری خوبیوں کے باوجود نہ جانے کیوں فانٹس سموتھ نہیں نظر آتے، حروف توٹے ٹوٹے نظر آتے ہیں۔ پردیسی کا "حِنا" پسند کیا۔اور کئ صفحات بنائے۔ این ویو میں سی ایس ایس اڈیٹر بھی ہے، ااس کو بھی استعمال کر کے دیکھا۔ لیکن اب ایک اور تجربہ ہوا۔ سی ایس ایس سے بنے ویب پیجیز اسی وقت درست نظر آتے ہیں جب کہ مواد محض اسی ایک صفحے کا ہو، جہاں کچھ طویل ہوا، اور سائڈ پینلس کے رنگین کالم اوپر نیچے ہونے لگتے ہیں، یا درمیانی مواد زیادہ ہو (جو ہونا ہی ہے) تو رنگین کالم کی پٹّیاں اپنی جگہ پر قائم رہتی ہیں۔ اور ان کو صفحے کی مکمّل لمبائ تک لانے کے لئے بہت محنت کرنی پڑتی ہے، کہیں فانٹ سائز چھوٹا کرو اور پانچ چھ خالی پیرا بنانے پڑیں گے تو کہیں چھوٹا کرنا پڑے گا اور چار خالی پیرا بنانے ہوں گے، اور تب بھی دونوں دائیں بائیں کالم برابر اونچائ کے رہیں گے، یہ نہیں کہا جا سکتا۔ یہی نہیں۔ این ویو میں ان کی اونچائ مختلف نظر آتی ہے، ایچ ٹی ایم ایل بیوٹی میں الگ۔ اور میرے چاروں براؤزرس میں مختلف۔ اب تک مجھے اس کا بھی مطمئن جواب نہیں مل سکا ہے کہ آخر فریم میں کیا برائ ہے؟
اور کیا اگر میں ٹیبل بنا کر ویب سائٹ بناؤں تو کیسا رہے۔ جب کاپی اور پیسٹ کر کے ہی یکساں نظارے کی فائلیں بنانی ہی پڑتی ہیں تو ایک تو سی ایس ایس کا مجھے ذرّہ برابر بھی فائدہ نظر نہیں آ رہا۔ کیا کوئ ان تینوں ۔ فریم۔ ٹیبل اور سی ایس ایس شیٹ کا اطمینان بخش مقابلہ پیش کر سکتا ہے؟ کچھ اطمینان بخش جواب یا تعاون ملا تو ٹھیک ہے ورنہ میں اب جدول سے کام لینے کا ارادہ کر رہا ہوں۔
 

پردیسی

محفلین
السلام علیکم
بھائی جی اس ہفتہ میں مہمانوں کی آمد کی وجہ سے میں آپکے لئے مضمون نہیں لکھ سکا جس کے لئے معذرت خواہ ہوں۔
انشااللہ مضمون کے ساتھ ساتھ آپکے سوالوں کے جواب بھی دوں گا۔آپ ایک صفحہ تو کیا ہزاروں صفحات بھی بنائیں گے انشااللہ سب کی خوبصورت ایک جیسی ہی ہوگی اور یہی css کا کمال بھی ہے۔
بس تھوڑا وقت اور درکار ہے جلد ہی آپ کے لئے لکھتا ہوں۔

جزاک اللہ
 

جہانزیب

محفلین
اعجاز انکل آپ این ویو کی بجائے موزیلا کا استعمال کر کے دیکھیں، میں نے جب اوبنٹو انسٹال کی تو این ویو میں کچھ سانچے بنائے تھے مگر بعض اوقات یا تو وھ صیح طرح سے دکھاتا نہیں ہے یا مثال کے طور پر اگر آپ اس میں بلاگر کے ٹیگ لگائیں تو وہ انکو خود سے بدل دیتا ہے وغیرہ وغیرہ،
بنیادی طور پر سی ایس ایس ٹیبل سے بہتر ہے، کہ آپ ایک فائل بدل کے تمام صحفات کو بدل سکتے ہیں، بجائے ہر صحفے پر علیحدہ سے کام کرنے کے، لیکن سی ایس ایس کا سب سے بڑا مسلہ جو ایک نئے صحفے بنانے والے کو ہوتا ہے وہ ہے کراس براؤزر سپورٹ کا ہے، کہ فائر فاکس میں صیح نظر آئے اور انٹرنیٹ ایکسپلورر میں کریش ہو جائے یا اس کے بر عکس بھی ہو سکتا ہے، جس کو درست کرنے کے کئی ہیک ہیں مگر کافی سر دردی کا کام ہے، اب اوپن سورس کے سانچوں میں اچھی بات یہ ہے کہ ان کو پہلے ہی تمام براؤزر پر چیک کیا گیا ہے، ہمیں انکو صرف اردو میں ڈھالنا ہے
 
Top