ویب صفحات پر غزل جسٹی فیکیشن

باذوق

محفلین
اردو کے ویب صفحات پر غزل جسٹی فیکیشن (poetry justification) کے حوالے سے عرصہ دراز سے کوئی مناسب حل ڈھونڈا جا رہا ہے۔
W3C پر CSS3 کی تحقیق کرتے ہوئے جب میں نے یہ لفظ سرچ کیا : Asian typography

تو یہ صفحہ سامنے نظر آیا ہے :
Last line alignment: the 'text-align-last' property

CSS3 کے اس کوڈ کو لے کر میں نے مختلف براؤزرز میں تجربات کئے۔
انٹرنیٹ اکسپلورر اور اوپیرا پر "غزل جسٹی فیکیشن" کا یہ سی-ایس-ایس کوڈ بہترین مطلوبہ نتائج دکھاتا ہے۔
مگر افسوس ناک امر یہ ہے کہ موزیلا فائرفاکس ، سفاری اور گوگل کروم ، CSS3 کے اس ٹکسٹ-جسٹی فیکیشن کو سپورٹ نہیں کرتے !!

سی ایس ایس کوڈ یہ ہے :
کوڈ:
[LEFT][ENG]<div style="font-family: Jameel Noori Nastaleeq, Alvi Nastaleeq, Urdu Naskh Asiatype, Tahoma; font-size: 18px; line-height: 125%; text-align-last: justify; text-align: justify; text-justify: distribute; width: 80%;">اردو غزل</div>[/ENG][/LEFT]

میں نے کئی گھنٹے کسی ہیک کی تلاش میں مشغول کئے کہ کسی طرح CSS3 کی اس ٹکسٹ-جسٹی فیکیشن سہولت کو فائر فاکس اور کروم میں بھی کارآمد بنایا جائے۔ مگر سوائے اس ہیک کے ، کوئی مفید تحریر نہیں ملی :
William’s Blog - Justifying text

ابھی میں نے اس ہیک کو ٹسٹ نہیں کیا ہے۔ فرصت ملتے ہی دیکھوں گا ، ان شاءاللہ۔
مسدس حالی کا ایک بند اس کوڈ کے سہارے ، یہاں ملاحظہ فرمائیں۔
جسٹی فیکیشن میں قید اس شاعری کو پڑھنے کے لیے انٹرنیٹ اکسپلورر یا اوپیرا براؤزر استعمال کیجئے گا۔

انٹرنیٹ اکسپلورر کا اسکرین شاٹ
text_justify.gif


متعلقہ تھریڈز :
 

باذوق

محفلین
باذوق، کیا آپ نے یہاں اور یہاں پیش کردہ کوڈ کو استعمال کرکے دیکھا ہے؟ ان مراسلات پر آپ کا شکریہ کا نشان تو نظر آ رہا ہے۔
جی۔ دونوں تھریڈز دیکھے ہیں۔
ورڈپریس کے لیے آپ نے پلگ ان استعمال کیا ہے ، جس کی کوڈنگ وہی بلاگر والی ہے یعنی جس کے لیے آپ نے اس اسکرپٹ میں poem_init فنکشن لکھا ہے۔
ورڈ پریس کے لیے پلگ انز کے استعمال سے میں عموماَ گریز کرتا ہوں۔ بلاگر یا عام ویب صفحات کے لیے بھی اسکرپٹ کے بجائے css کا استعمال سادہ اور تیز اثر ہوتا ہے۔
مگر مسئلہ یہی ہے کہ css3 میں ٹکسٹ جسٹیفائی (مع text-align-last: justify ) والی کوڈنگ کو انٹرنیٹ اکسپلورر اور اوپیرا میں تو شامل کر لیا گیا ہے لیکن دیگر اہم براؤزرز مثلاَ فائر فاکس اور کروم ابھی اس سے محروم ہیں۔

اوپر جیسا کہ میں نے ولیم کے بلاگ والے ہیک کا ذکر کیا ہے ، ابھی اس کو ٹسٹ کر کے دیکھا ہے۔ نتیجہ : شاندار !!
لیکن یہاں بھی ایک مسئلہ ہے کہ یہ ہیک کروم اور فائرفاکس کو سپورٹ کرتا ہے مگر انٹرنیٹ اکسپلورر کا بیڑہ غرق کر ڈالتا ہے۔ دوسرے معنوں میں ہمیں دو علیحدہ css اسٹائل لکھنا ہوں گے اور ایک اسکرپٹ کے ذریعہ بتانا ہوگا کہ کون سا اسٹائل کس براؤزر کیلیے ہے؟

دوسری اہم بات یہ کہ : ویب صفحات کے لیے ایسا سی ایس ایس اسٹائل درکار ہے کہ اشعار کو مخصوص طریقہ سے لکھنے کی ضرورت بھی پیش نہ آئے۔
 

arifkarim

معطل
دیکھا، ویب براؤزرز کا ویب اسٹینڈرڈز میں اختلاف اور اسکی باہم یکساں رینڈرنگ نہ کرنے کا نتیجہ! گو کہ گوگل، فائر فاکس وغیرہ سی ایس ایس 3 کی امپلیمینٹیشن میں لمبے لمبے دعوے کرتے ہیں مگر رینڈرنگ سب کی انفرادی ہی ہوتی ہے۔
 

سعادت

تکنیکی معاون
دوسری اہم بات یہ کہ : ویب صفحات کے لیے ایسا سی ایس ایس اسٹائل درکار ہے کہ اشعار کو مخصوص طریقہ سے لکھنے کی ضرورت بھی پیش نہ آئے۔

با ذوق، میں نے اس پیغام کے ساتھ ایک html فائل منسلک کی ہے جس میں مَیں نے آپ کی بتائی گئی css پراپرٹیز کو استعمال کیا ہے، اور چار مختلف طرح کے مارک اَپ میں لکھے گئے اشعار کی جسٹیفیکیشن ایک ہی css کوڈ سے کی ہے۔ کیا آپ اسی کا ذکر کر رہے ہیں؟ (فی الحال صرف انٹرنیٹ ایکسپلورر ہی کے لیے۔)
 

Attachments

  • poetry-test.zip
    1 KB · مناظر: 3

سعادت

تکنیکی معاون
دیکھا، ویب براؤزرز کا ویب اسٹینڈرڈز میں اختلاف اور اسکی باہم یکساں رینڈرنگ نہ کرنے کا نتیجہ! گو کہ گوگل، فائر فاکس وغیرہ سی ایس ایس 3 کی امپلیمینٹیشن میں لمبے لمبے دعوے کرتے ہیں مگر رینڈرنگ سب کی انفرادی ہی ہوتی ہے۔

CSS 3 ابھی ایک ورکنگ ڈرافٹ ہے، اور W3C کی جانب سے اس کی مکمل سٹینڈرڈائزیشن نہیں ہوئی۔ یہی وجہ ہے کہ مختلف لے آؤٹ انجنز CSS 3 کی پراپرٹیز کو چُن چُن کر آزمائشی طور پر شامل کر رہے ہیں، اور انہیں استعمال کرنے کے لیے -moz- ، -webkit- وغیرہ جیسے prefixes کی ہدایات دیتے ہیں۔ اگر ہم text-align-last جیسی پراپرٹیز کا وسیع پیمانے پر استعمال شروع کر دیں تو کوئی وجہ نہیں کہ جلد اس کی آزمائشی سپورٹ بھی تمام براؤزرز میں شامل ہو جائے۔ لیکن محض text-align-last کی وجہ سے یہ کہنا کہ گوگل، فائر فاکس وغیرہ صرف دعوے کرتے ہیں، نا انصافی ہے، کیونکہ اول، CSS 3 ایک ورکنگ ڈرافٹ ہے، اور دوم، اس ایک text-align-last کے مقابلے میں CSS 3 کی کئی پراپرٹیز ایسی ہیں جو انٹرنیٹ ایکسپلورر میں سپورٹڈ نہیں ہیں لیکن دیگر براؤزرز میں موجود ہیں۔ آپ خود دیکھ سکتے ہیں۔

(ویسے اگر آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ انٹرنیٹ ایکسپلورر میں text-align-last سے پہلے -ms- کا prefix کیوں نہیں ہے، تو اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ پراپرٹی پہلے انٹرنیٹ ایکسپلورر نے متعارف کی تھی اور بعد میں اسے CSS 3 کے ڈرافٹ میں شامل کیا گیا۔ انٹرنیٹ ایکسپلورر اور CSS سٹینڈرڈ میں اس پراپرٹی کی ویلیوز میں کچھ فرق ہے، جس کی تفصیلات اس کتاب کے سیکشن 11.10 میں موجود ہیں۔)
 

باذوق

محفلین
(ویسے اگر آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ انٹرنیٹ ایکسپلورر میں text-align-last سے پہلے -ms- کا prefix کیوں نہیں ہے، تو اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ پراپرٹی پہلے انٹرنیٹ ایکسپلورر نے متعارف کی تھی اور بعد میں اسے CSS 3 کے ڈرافٹ میں شامل کیا گیا۔ انٹرنیٹ ایکسپلورر اور CSS سٹینڈرڈ میں اس پراپرٹی کی ویلیوز میں کچھ فرق ہے، جس کی تفصیلات اس کتاب کے سیکشن 11.10 میں موجود ہیں۔)
یہ آپ نے صحیح کہا ہے۔
انٹرنیٹ اکسپلورر نے ٹکسٹ جسٹیفائی کو یوں متعارف کروایا تھا:
text-justify: distribute-all-lines
جبکہ سی ایس ایس 3 میں text-justify کی ویلیوز یہ ہیں :
auto | inter-word | inter-ideograph | inter-cluster | distribute | kashida | tibetan
کشیدہ ویلیو بطور خاص عربی کے لیے شامل کی گئی ہے تاکہ عربی تط۔۔۔۔۔۔۔۔ویل سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔
اس کو میں نے جمیل نوری کشیدہ فونٹ کے ذریعے استعمال کر دیکھنے کی کوشش کی تھی جو ناکام رہی۔
 

arifkarim

معطل
اس کو میں نے جمیل نوری کشیدہ فونٹ کے ذریعے استعمال کر دیکھنے کی کوشش کی تھی جو ناکام رہی۔

جمیل نوری نستعلیق کا کشیدہ تطویل کے کشیدہ کی طرح کام نہیں کرتا کیونکہ اسکی بلٹ ان اسپورٹ محض ی یا ک جیسے حروف تک محدود ہے ۔ اسلئے ہمنے اسکو اٹیلکس میں ڈیفائن کیا تھا تاکہ مینول کشیدہ کیا جا سکے۔
 
Top