ویب سائیٹ کے لیے مدد درکار ہے ۔

ابوعبید

محفلین
السلام علیکم احباب
اردو ادب کے حوالے سے ایک ورڈ پریس ویب سائیٹ پہ کام کر رہا ہوں اس سے متعلق تھوڑی سی مدد یا مشورہ چاہیے ۔

1۔ کیا ورڈپریس سائیٹ کے اپنے تھیمز کے علاوہ دوسرے فری تھیمز جو کہ جوجو تھیمز یا تھیم فاریسٹ پہ دستیاب ہیں وہ قابل بھروسہ ہیں ؟؟
2۔ ویب سائیٹ کے لیے کلاوڈ فلیئر کا استعمال کیسا ہے ؟ ویب سائیٹ پہ اردو شاعری ، نثر اور کلام کی شرح وغیرہ کے حوالے سے کام ہو گا ۔
3۔ اردو ادب اور شاعری کے حوالے سے ڈاٹ پی کے یا ڈاٹ کام ڈومین میں سے کون سا بہتر ہے ؟
4۔ اردو ادب کے حوالے سے ویب سائیٹس جو اس وقت انٹرنیٹ پہ موجود ہیں بشمول اردو محفل کے کیا وہ اتنا کما پاتی ہیں کہ اپنا خرچہ (ڈومین اور ہوسٹنگ ) خود اٹھا سکیں ؟

آئی ٹی والی لڑی میں موجود احباب کو ٹیگ کیا ہے ۔ تاکہ ان کے تجربے سے مدد لی جا سکے ۔ شکریہ
 
فلسفی

آپ کا صرف پہلا سوال ڈویلپمنٹ سے متعلق ہے۔ ورڈپریس کا تجربہ نہیں اس لیے بونگی مارنے سے بہتر ہے کسی ایکسپرٹ کی رائے کا انتظار کیا جائے۔ ویسے حال ہی میں کمپنی کو ایک سی ایم ایس کی ضرورت تھی تو ورڈپریس کے بارے میں جو مختلف آراء گوگل کرنے کے دوران سامنے آئیں اس کے میں بہت سے لوگوں نے ورڈپریس کی سیکیورٹی پر سوالات اٹھا رکھے تھے اور یہ بات بھی معلوم ہوئی کہ بہت سے ہیکرز کا پسندیدہ سی ایم ایس یہی ہے:)۔

باقی تین سوالات کے جواب غالبا ابن سعید یا محمد تابش صدیقی صاحب بہتر انداز میں دے سکیں گے۔
 
جی میرا پوائنٹ بھی یہی تھا کہ اردو ادب کی ویب سائیٹ جس پہ پاسورڈز وغیرہ یا صارفین کا ڈیٹا یا خرید و فرخت کا کاروبار تو ہو گا نہیں کہ جس کی وجہ سے سیکیورٹی تھریڈز کا مسئلہ ہو ۔
ہاں اگر کوئی جلا ہوا کم بخت مارا جلن نکالنے کے لیے آ ٹپکے تو الگ بات ہے :D
 
رانا

محفلین
اردو ادب کے حوالے سے ایک ورڈ پریس ویب سائیٹ پہ کام کر رہا ہوں اس سے متعلق تھوڑی سی مدد یا مشورہ چاہیے ۔
1۔ کیا ورڈپریس سائیٹ کے اپنے تھیمز کے علاوہ دوسرے فری تھیمز جو کہ جوجو تھیمز یا تھیم فاریسٹ پہ دستیاب ہیں وہ قابل بھروسہ ہیں ؟؟
2۔ ویب سائیٹ کے لیے کلاوڈ فلیئر کا استعمال کیسا ہے ؟ ویب سائیٹ پہ اردو شاعری ، نثر اور کلام کی شرح وغیرہ کے حوالے سے کام ہو گا ۔
3۔ اردو ادب اور شاعری کے حوالے سے ڈاٹ پی کے یا ڈاٹ کام ڈومین میں سے کون سا بہتر ہے ؟
4۔ اردو ادب کے حوالے سے ویب سائیٹس جو اس وقت انٹرنیٹ پہ موجود ہیں بشمول اردو محفل کے کیا وہ اتنا کما پاتی ہیں کہ اپنا خرچہ (ڈومین اور ہوسٹنگ ) خود اٹھا سکیں ؟
پہلے نکتے پر کچھ بات کرسکوں گا باقی نکات پر تو وہی رائے دے سکیں گے جو خود ہوسٹنگ وغیرہ جیسے معاملات کو دیکھتے ہیں یا اپنی سائٹس سے کماتے ہیں۔
خاکسار کی اصل فیلڈ تو ڈاٹ نیٹ ہے لیکن تھوڑا سا کام ورڈ پریس پر جو خود سیکھتے ہوئے کیا ہے اس کی روشنی میں فری تھیمز کے حوالے سے تو کوئی تجربہ نہیں ہے کہ استعمال نہیں کرتا۔ میں تو اپنی تھیمز خود بناتا ہوں صفر سے شروع کرکے جیسی سائیٹ کی ڈیمانڈ ہوتی ہے۔ اس کے لئے پی ایچ پی آپ کو آنی چاہئے۔ اگر آتی ہے تو خود تھیم بنائیں آپ کو کافی سہولت رہے گی۔ ڈیزائن کے لئے فری تھیمز کے ایچ ٹی ایم ایل وغیرہ سے ضرور فائدہ اٹھاتا ہوں۔
البتہ تھیم فاریسٹ پر سے کوئی پیڈ تھیم خرید سکیں تو وہ قابل اعتماد بھی ہوتی ہیں اور آپ کو بہت سے فیچرز بھی دیتی ہیں جو آپ کے کام کو آسان کریں گے۔ میرا تجربہ ٹوٹل تھیم پر ہے۔ بہت ہی فیچر رچ تھیم ہے۔ جس کے ساتھ آپ کو بعض مشہور پلگ انز بھی فری ملیں گے جو آپ کی زندگی آسان کردیں گے۔ آٹھ دس ہزار میں ٹوٹل تھیم مل جائے گی۔ ٹوٹل والوں کی ڈاکیومینٹیشن بھی بہت عمدہ ہے اس لئے آپ کو سیکھنے میں زیادہ پریشانی نہیں ہوگی۔
 
رانا

محفلین
یہ نوٹ ضروری ہے کہ
ٹوٹل یا پیڈ تھیم کے چکر میں اسی وقت پڑیں اگر آپ کو ورڈ پریس ڈیویلپمنٹ کا کچھ تجربہ ہے۔ یہی مشورہ خود تھیم بنانے کے حوالے سے بھی ہے۔ مختصر یہ کہ اگر تو ورڈ پریس میں کام آتا ہے تو ان چکروں میں پڑیں اگر نہیں تو بہتر ہے کہ ادب کی خدمت اردو محفل پر رہ کر ہی کرلیں ہاں اگر ورڈ پریس سیکھنے کی نیت سے کرنا چاہیں تو کوئی حرج نہیں۔۔:)
 
ابوعبید

محفلین
ادب کی خدمت اردو محفل پر رہ کر ہی کرلیں
اردو محفل پہ رہ کر خدمت کرنے کو دل تو بہت کرتا ہے لیکن انفرادی طور پہ کام کرنے کا اپنا مزہ ہے ۔اپنی ویب سائیٹ ۔ اپنا کام ۔ اپنا ٹیگ ۔اس کا اپنا ہی نشہ ہے :)

میں اکیلا تو خیر نہیں ہوں اردو ادب سے جڑے کچھ اور لوگ بھی میرے ساتھ اس کارِ خیر میں شامل ہیں ۔ ان میں سے کوئی بھی دوسرے پلیٹ فارم کو اپنی تخلیقی قوتوں کے لیے استعمال کرنے کے حق میں نہیں ہے ۔
 
رانا

محفلین
اگر ٹوٹل تھیم ویب سائیٹ کا ربط مل سکے تو ؟؟
ٹوٹل تھیم کا ربط
خریدنے سے پہلے اس کے ٹیمپلیٹس ضرور دیکھ لیں۔ اگر لگے کہ آپ کا کام ان میں نکل سکے گا تو پھر خریدیں۔ لیکن پھر کہوں گا کہ اگر پی ایچ پی وغیرہ آتی ہے یا ورڈ پریس پر کچھ تجربہ ہے اور ورڈ پریس کی باریکیوں کو سمجھتے ہیں تو پھر ہی خرچہ کریں کیونکہ بنی بنائی تھیم میں بہرحال ان کی حدود کا پابند رہنا ہوتا ہے اور کئی چیزوں پر بہرحال کمپرومائز کرنا پڑے گا۔ مجھے تو کیونکہ پہلی ورڈ پریس تھیم خود ہی بنانی پڑی تھی اس لئے ایسی چیزوں کا بھی زیادہ تو نہیں کچھ تھوڑا سا پتہ لگ گیا۔ اور جب ٹوٹل تھیم پر کام کیا کچھ پیجز جس طرح میں ڈیزائن کرنا چاہ رہا تھا اس طرح ڈریگ اینڈ ڈراپ سے نہیں ہوپارہے تھے۔ لہذا پھر پی ایچ پی میں اپنی چائلڈ تھیم بنائی اور بیک اینڈ پر ٹوٹل تھیم تھی۔ اس طرح اپنی چیزیں شامل کیں۔ لیکن اگر آپ کو یہ سب نہیں آتا تو پھر پیسے خرچ نہ ہی کریں۔ کیونکہ مجھے تو ڈیویلپر ہونے کے باوجود کئی جگہ پریشانی ہوئی تھی اور اگر آپ ڈیویلپر نہیں تو پھر سوچ لیں۔
 
بہت شکریہ آپ کی رہنمائی کے لیے ۔
میں ڈیویلپر تو نہیں ہوں لیکن اتنی سمجھ بوجھ ضرور ہے کہ تھیم پہ پیسے خرچ کرنے سے پہلے آپ کی بتائی ہوئی تمام باتوں کی روشنی میں فیصلہ کر سکوں کہ آیا یہ تھیم یا اس کے ٹیمپلیٹ میرے کام کے ہیں یا نہیں ۔
ایک اور چیز پہ تھوڑی سی رہنمائی کر دیں کہ کیا اردو رسم الخط میں بنائی جانے والی ویب سائیٹس کے لیے رائٹ ٹو لیفٹ تھیم ضروری ہے یا اس کے بغیر بھی کام چلایا جا سکتا ہے ؟
 
رائٹ ٹو لیفٹ کے لئے مخصوص تھیمز ہوتی ہیں یا نہیں اس بارے میں کچھ پتہ نہیں۔ لیکن رائٹ ٹو لیفٹ کو تو آپ html اور css سے ہینڈل کریں گے۔ البتہ ملٹی لنگول پلگ انز مل جاتے ہیں جو یہ کام آٹومیٹک کردیتے ہیں۔ خود بھی کرنا کچھ ذرا مشکل نہیں ہوتا اگر ویب ڈیزائننگ (html, css) آتی ہو۔ لیکن جو سوالات آپ پوچھ رہے ہیں وہ تو ایک عام اوسط ویب ڈیزائنر کو پہلے سے ہی پتہ ہوتے ہیں۔ اس سے لگتا ہے کہ آپ نے اسی سائٹ پر تجربہ بھی کرنا ہے۔ پھر تو میں باز آیا مزید مشورے دینے سے کہ بالکل نئے بندے اکثر کام کے دوران ایسی جگہوں پر پھنستے ہیں کہ یا تو قریب کوئی بندہ موجود ہو جو انہیں ان مسائل سے نکال دے ورنہ وہ اسی طرح میسجز پر دوسروں کو تنگ کرتے ہیں۔:) برا نہ مانئے گا لیکن ایسے ایسے تجربات اس فیلڈ میں ہوئے ہیں کہ اب تو بندہ کسی نان ڈیویلپر کو مشورہ دیتے ہوئے بھی ڈرتا ہے کہ کام خراب کرکے کہہ دیتے ہیں کہ تہاڈے کولوں مشورہ لے کے کم کیتا سی۔:p آپ کسی پروفیشنل ورڈ پریس ڈیویلپر کی پہلے شاگردی اختیار کرلیں یا پہلے کوئی تجرباتی سائٹ بنائیں صفر سے شروع کرکے۔ میں تو خود ورڈپریس کا باقائدہ ڈیویلپر نہیں ہوں اس لئے مزید مشورے دینے سے قاصر ہوں کہ خود تو بندہ جیسے تیسے کام کرلیتا ہے لیکن دوسروں کے مسائل نہیں سنبھال سکتا۔ البتہ اپنی فیلڈ کے تجربہ کار بندے ہوں تو اور بات ہوتی ہے کہ انہیں تو ایک ذرا سا ہنٹ دینا ہوتا ہے باقی وہ خود ہی سمجھ جاتے ہیں۔
 
یہ کہاں کی دوستی ہے کہ بنے ہیں دوست ناصح
کوئی چارہ ساز ہوتا کوئی غم گسار ہوتا :p
 
ابوعبید

محفلین
رائٹ ٹو لیفٹ کے لئے مخصوص تھیمز ہوتی ہیں یا نہیں اس بارے میں کچھ پتہ نہیں۔ لیکن رائٹ ٹو لیفٹ کو تو آپ html اور css سے ہینڈل کریں گے۔ البتہ ملٹی لنگول پلگ انز مل جاتے ہیں جو یہ کام آٹومیٹک کردیتے ہیں
یہ کام کی چیز ہے جو آپ نے بتائی ہے ۔ شکریہ
لیکن جو سوالات آپ پوچھ رہے ہیں وہ تو ایک عام اوسط ویب ڈیزائنر کو پہلے سے ہی پتہ ہوتے ہیں۔ اس سے لگتا ہے کہ آپ نے اسی سائٹ پر تجربہ بھی کرنا ہے
میں پہلے بتا چکا ہوں کہ سیکھنے کے مراحل میں ہوں ۔ اور اسی ویب سائیٹ پہ تجربہ کرنا ہے ۔
بالکل نئے بندے اکثر کام کے دوران ایسی جگہوں پر پھنستے ہیں کہ یا تو قریب کوئی بندہ موجود ہو جو انہیں ان مسائل سے نکال دے ورنہ وہ اسی طرح میسجز پر دوسروں کو تنگ کرتے ہیں
بالکل بھی نہیں ۔ میں جب پھنستا ہوں کسی معاملے میں تو ٹربل شوٹ کر لیتا ہوں :)
برا مانیں تو سیکھ نہیں سکتے ۔ اس لیے یہ کام بعد کے لیے رکھا ہوا ہے :D
 
رانا

محفلین
بالکل بھی نہیں ۔ میں جب پھنستا ہوں کسی معاملے میں تو ٹربل شوٹ کر لیتا ہوں :)
اگر آپ یہ بات پوری ذمہ داری سے کہہ رہے ہیں اور واقعی تنگ نہیں کریں گے:) تو پھر کچھ اپنا تجربہ بھی بتادیتا ہوں بشرط کہ تجربے آپ کے اپنے ہوں گے آپ کی اپنی ذمہ داری پر۔ یہ بھی صرف اس لئے بتانے لگا ہوں کہ چلیں آپ کو حوصلہ ہوجائے کہ کام بہرحال ممکن ہے، کیسے کرنا ہے وہ آپ کا دردسر:LOL:

خاکسار نے اردو کے لئے دو ویب سائٹس بنائی تھی۔ ایک تو صفر سے شروع کی تھی جو خاکسار کی آپ ورڈ پریس میں دوسری ویب سائٹ کہہ لیں۔ یہ کیونکہ مکمل اردو میں تھی اس لئے اپنی بنائی ہوئی تھیم میں اس کے حساب سے سی ایس ایس بھی خود ہی لگائی تھی۔ جو محض دو سے تین ایٹریبیوٹس ہوتے ہیں سی ایس ایس کے۔
دوسری سائٹ بھی کسی کے لئے بنائی تھی وہ ملٹی لنگول تھی۔ یعنی اردو اور انگلش کے لئے۔ یہ ٹوٹل تھیم پر بنائی تھی اور اس کے لئے ٹوٹل تھیم بھی اسی دوست نے مہیا کی جس نے خاکسار کو ورڈپریس پر لگایا تھا۔:p پہلے تو انگلش والی سائٹ مکمل کی۔ پھر جب اردو میں آیا تو اب تھیم تو ایک ہی تھی۔ لہذا polylang کے نام سے فری پلگ ان استعمال کیا۔ ملٹی لنگول تو ہوگئی لیکن اب اردو کے لئے رائٹ ٹو لیفٹ کا مسئلہ تھا۔ مجھے نہیں پتہ کہ ٹوٹل تھیم میں اس کے لئے کچھ ہے یا نہیں۔ لیکن میں نے اپنی سی ایس ایس کی کلاسز بنا بنا کر سب جگہ لگادیں جہاں جہاں مجھے رائٹ ٹو لیفٹ چاہئے تھا۔
اب آپ نے اپنی بات پہ قائم رہنا ہے اور مجھے بالکل تنگ نہیں کرنا خود ہی سیکھیں اور ٹربل شوٹ کریں۔:) بہتر ہوگا کہ یوٹیوب سے ویڈیو ٹیوٹوریل دیکھ کر صفر سے اپنی تھیم بنائیں۔ آپ کا کیونکہ تجربہ نہیں تو ٹوٹل تھیم پر صرف پیسے ہی خرچ کریں گے کہ کیونکہ ٹوٹل تھیم کی سمجھ بھی انہی کو آتی ہے جنہیں ورڈ پریس کا تجربہ ہو۔ آپ ٹوٹل تھیم کے فیچرز کو بغیر تجربے یا سیکھے بغیر استعمال نہیں کرسکیں گے۔
 
رانا

محفلین
یہ وضاحت کردوں کہ رائٹ ٹو لیفٹ کو polylang پلگ ان خود ہینڈل کرتا ہے۔ لیکن مجھے اب یاد نہیں کہ بعض جگہوں پر کچھ مسائل تھے تو وہاں اپنی سی ایس ایس کی کلاسز لگائی تھیں۔ اور دوسرا اردو فونٹ نستعلیق لگانے تھے تو اس لئے بھی کلاسز لگانی پڑیں۔
 
ابوعبید

محفلین
۔ لہذا polylang کے نام سے فری پلگ ان استعمال کیا
شکریہ ۔ میں ٹرائی کروں گا
اب آپ نے اپنی بات پہ قائم رہنا ہے اور مجھے بالکل تنگ نہیں کرنا خود ہی سیکھیں اور ٹربل شوٹ کریں۔:)
بالکل بھی نہیں انشاء اللہ ۔ اپنی بات پہ قائم ہوں ۔
ٹوٹل تھیم کی سمجھ بھی انہی کو آتی ہے جنہیں ورڈ پریس کا تجربہ ہو۔
مجھے ورڈپریس کا اتنا تجربہ ضرور ہے کہ تھیم کی بیک گراونڈ اسکیم ، پلگ انز کا ستعمال ، بنیادی تبدیلیاں جس میں ہیڈر فُٹر کے علاوہ مینیوز بنانا ، ترتیب دینا ، کیٹیگریز بنانا یہ کر لیتا ہوں ۔ فوٹو شاپ بہت اچھی ہے میری الحمد للہ ۔ امیجز ڈیزائن کرنے یا بیک گراونڈ بنانے میں بھی کوئی مسئلہ نہیں ہو گا مجھے انشاء اللہ ۔
ویڈیوز والا آئیڈیا آپ کا بہت اچھا ہے اور میں نے ویڈیوز دیکھ کر ہی فوٹوشاپ سیکھی تھی ۔
 
Top