ویب سائٹ اردو میں

پیارا

محفلین
سلام دوستوں کیسے ہیں آپ سب ؟
سب سے پہلے تو معزرت کہ میں بہت دنوں کے بعد آیا ہوں اور مین کیون دیر کے بعد اآیا ہوں اس کی مین وجہ نیٹ سپیڈ ہے کیونکہ اس سپیڈ پر یہ فورم نہیں کھلتا۔۔۔
خیر میرا مسئلہ کچھ یوں ہے کہ میں اپنے گاءوں کی ویب سائٹ بنانا چاہتا ہوں۔جو کہ بلکل اردو میں ہو اس میں تصویریں بھی لگانا چاہتا ہوں اور گوگل کے ایڈ بھی۔
کیا کوئی بتاے گا کہ میں کونسا سوفٹ وئیر استعمال کروں اور کیسے؟
 

شمشاد

لائبریرین
پیارے بھائی خوش آمدید

آپ کے سوال کا جواب دینے کے لیے ابھی اس محفل کے ماہرین آتے ہی ہوں گے۔ اس دوران کیا ہی اچھا ہو کہ آپ اپنا تعارف تو کروا دیں۔

ربط میں دے دیتا ہوں یہ رہا تعارف
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

سپیڈ کا مسئلہ تو ہے کیونکہ اس فورم میں جاوا سکرپٹ کا کافی استعمال ہوتا ہے۔ آپ اپنے براؤزر میں جاوا سکرپٹ کو ڈس ایبل کر دیں۔ اس سے لوڈنگ کی سپیڈ تیز ہو جائے گی لیکن اس کے بعد آپ فورم کے پوسٹ پیج پر اردو ٹائہ نہیں کر سکیں گے اور آپ کو اردو لکھنے کے لیے ونڈوز کے اردو کی بورڈ کا استعمال کرنا پڑے گا۔

آپ اگر سٹیٹک ویب سائٹ بنانا چاہتے ہیں تو کسی اردو ویب سائٹ ٹمپلیٹ کا استعمال کر سکتے ہیں۔ اس طرح کی کئی اردو ویب سائٹ ٹمپلیٹس یہاں کے ڈاؤنلوڈ سیکشن میں موجود ہیں۔

اگر آپ ایسی سائٹ بنانا چاہتے ہیں جس کا مواد اپڈیٹ ہوتا رہے تو آپ ورڈپریس یا جملہ کا استعمال کر سکتے ہیں۔ ورڈپریس کی چند اردو ٹمپلیٹس آپ کو ڈاؤنلوڈ سیکشن سے مل جائیں گی یا آپ اردو ہوم سے یہ ٹمپلیٹس ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔ جملہ کا اردو پیکج بھی آپ کو ڈاؤنلوڈ سیکشن سے مل جائے گا۔

والسلام
 
نبیل بھیا! لگے ہاتھوں میرے بھی ایک سوال کا جواب دیتے چلیں۔۔۔ میں جہاں کام کرتا ہوں، وہاں سے ایک دینی رسالہ نکلتا ہے ماہنامہ۔ اسے آن۔لائن بھی رکھنا ہوتا ہے۔ کچھ مہینوں سے میں نے اسے تصویری حالت کے بجائے یونیکوڈ میں رکھنا شروع کردیا ہے۔۔۔۔ تاہم فرنٹ پیج پر یہ ترتیب دینے میں کافی مشکل آتی ہے۔۔۔۔ میں سوچ رہا تھا کہ اب کی بار ورڈ پریس کا استعمال کروں۔۔۔؟ کیا یہ مناسب رہے گا یا جوملہ؟ مجھے جوملہ آتا نہیں ہے۔۔۔۔۔ نہ اس کے بارے میں زیادہ علم ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
عمار، خاص آن لائن جریدہ پبلش کرنے کے لیے کوئی سکرپٹ موجود نہیں ہے۔ ورڈپریس کو اس مقصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے لیکن اس کا کوئی آسان طریقہ نہیں ہے۔ میں اس سلسلے میں کچھ تحقیق کر رہا ہوں۔ اس کا کوئی نتیجہ برآمد ہوا تو ضرور مطلع کروں گا۔
 
Top