ویب‌پیڈ کی زبان اور کمپیوٹر کی زبان

زیک

مسافر
اردو ویب‌پیڈ میں اگر میں اپنے کمپیوٹر پر اردو زبان سیلکٹ کر لوں اور ٹیکسٹ ایریا میں بھی ویب‌پیڈ کی زبان اردو ہو تو کچھ ٹائپ نہیں ہوتا۔ کیا اس کا یہ حل ہو سکتا ہے کہ چیک کیا جائے کہ codes[whichChar]‎ ہے بھی یا نہیں؟ اور اگر نہ ہو تو صارف نے جو حرف ٹائپ کیا ہے وہی آ جائے۔ مجھے تو یہ چیک کرنے کے لئے یہ کوڈ صحیح لگ رہا ہے۔ لائن 431 سے دیکھیں:

کوڈ:
if(!(CurrentKeyboardState == kbCtrl))
{
    if (typeof(codes[whichChar]) !='undefined')
        AddText( String.fromCharCode(codes[whichChar]));
    else                                    
        AddText(whichChar);                     
    evt.preventDefault(); 
    evt.stopPropagation();
}

اس سے پیغام کٹنے والا مسئلہ بھی ختم ہو جانا چاہیئے۔

نبیل کیا خیال ہے؟
 

نعمان

محفلین
پیغام کٹنے کے علاوہ مجھے ویب پیڈ میں ایک اور مسئلہ بھی درپیش ہے۔ وہ یہ کہ اگر میں ویب پیڈ میں لکھتا ہوں تو جب ٹیکسٹ باکس بھر جاتا ہے تو نیچے کی طرف اسکرول نہیں ہوتا۔ لگے ہاتھوں اسے بھی دیکھ لیں۔ میں فائرفوکس استعمال کرتا ہوں۔
 

الف عین

لائبریرین
سکرول نہ کرنے کی پرابلم تو اوپیرا 9 میں بھی ہے۔ لمبا ٹیکسٹ ٹائپ ہو سکرول بار گھسیٹ کر ہی دیکھنا پڑتا ہے خاص کر جب میں کاپی پیسٹ کروں تو۔
 

دوست

محفلین
کچھ ایسا ہی مسئلہ نبیل بھائی کی لکھی گئی یوزر سکرپٹ کے ساتھ پیش آیا تھا مجھے جب اسے بلاگر پر تبصرے لکھنے کے لیے استعمال کیا گیا۔
 

زیک

مسافر
میں نے یہ تبدیلی محفل کے ویب‌پیڈ میں کر دی ہے۔ مجھے تو صحیح لگ رہا ہے سب کچھ۔ کسی کو کوئی مسئلہ درپیش ہوا؟
 
Top