ویئر

اردو محفل کا ایک اہم فائدہ یہ بھی ہوا ہے کہ اس سے اردو تکنیکی اصطلاح وجود میں آرہی ہے۔

انٹرنیٹ پر ویئر کا لفظ بڑا عام ہے۔ جیسے سپائی ویئر، میل ویئر، فری ویئر، شیئر ویئر وغیرہ۔ اس ویئر کی اردو اصطلاح کے لئے مشورے درکار ہیں۔
 

دوست

محفلین
وئیر کا لفظی ترجمہ تو لبادہ بنتا ہے۔ اب نرم لبادہ سخت لبادہ جاسوس لبادہ کچھ عجیب سا لگے گا۔
یا پھر بھیس کے بارے میں کیا خیال ہے۔ مجازی بھیس، ظاہری بھیس ، جاسوسی بھیس ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میرے ذہن میں تو یہ ہی آٰیا ہے اتنے دن بعد باقی لوگوں کے ذہنوں میں شاید اس کا کوئی متبادل ابھی نہیں بنا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میری دانست میں ویر کا نزدیک ترین مطلب مال بنتا ہے۔ یوں سوفٹ ویر کا مطلب ہو گا نرم مال جبکہ ہارڈ ویر ہوگا سخت مال اور فری ویر ہوگا مال مفت (دل بے رحم)۔
 
Top