وہ مری جان ہے

Imran Niazi

محفلین
اسلام و علیکم اساتزِ محترم
آپ کی قیمتی اصلاح کی منتظر میری نئی کا وش

دل کا ارمان ہے وہ میری جان ہے
مجھ سے انجان ہے، وہ میری جان ہے

طوبیٰ قامت ہے وہ، اک قیامت ہے وہ
نگہِ فت۔ان ہے وہ میری جان ہے

لب ہےں لعلِ یمن، تتلیوں کے سجن
فکرِ اذہان ہے وہ میری جان ہے

روبرو ہے تو کیا ، جگ عدو ہے تو کیا
میرا اعلان ہے ، وہ میری جان ہے

زلف ہے مثلِ شب ، چاند چہرہ غضب
صبح کی پہچان ہے ، وہ میری جان ہے

دُر۔ِ نایاب ہے، وہ میرا خواب ہے
وہ میری شان ہے ، وہ میری جان ہے

وہ ہے وجہِ سُخن ، ہے مگر محوِ ظن
ایک نادان ہے وہ میری جان ہے

لب پہ ہے جو ہنسی ، دل میں‌جو اشک ہیں
اُس ا احسان ہے، وہ میری جان ہے

دل جولانی میں ہے ، آگ پانی میں‌ہے
فخرَ عمران ہے ، وہ میری جان ہے
 
الف عین

لائبریرین
نگہِ فت۔ان ہے وہ میری جان ہے
///یہ مصرع سمجھ میں نہیں آیا۔

لب ہےں لعلِ یمن، تتلیوں کے سجن
فکرِ اذہان ہے وہ میری جان ہے
// لبوں کو تتلیوں کا سجن کیوں کہا گیا ہے، یہ بھی سمجھ میں نہیں آیا۔

صبح کی پہچان ہے ، وہ میری جان ہے
/// محض ’صُب‘ بحر میں آتا ہے۔

دل جولانی میں ہے ، آگ پانی میں‌ہے
//اس میں ’جولانی‘ مکمل نہیں وزن میں آتا۔ یہ جو لا نی۔۔ 2 2 2 ہے۔ واؤ اس طرح گرانا جائز نہیں یعنی الفاظ کے درمیان میں۔

اس کے علاوہ جہاں جہاں ’میری‘ لکھا ہے، وہ در اصل ’مری‘ وزن میں آ رہا ہے۔

میں نے اغلاط کی نشان دہی کر دی ہے، ان کو سدھار سکتے ہیں۔
 
استادِ محترم بہت شکریہ وقت دینے ے لیے،
فتان ، فتنہ گر
میں نے تو اس کو اِس لہاظ سے استعمال کیا ہے کہ بہت دیادہ خوبصورت ہے
یعنی کہ تعریفیہ طور پہ ،
لبوں پہ آکے میرے خیال میں‌ غلطی ہو گئی ہاں پہلے اگر گلاب یا گل کی مثل ہوتی تو آگے تتلیوں سے نسبت دی جا سکتی تھی،
اور مقطع کے مصرعے کی اگر آپ ہی کچھ تصحیح فرما دیں‌تو بہت مہربانی ہوگی
 
الف عین

لائبریرین
فتان تو اس بحر میں نہیں آتا، نگہ فتّان (تشدید کے ساتھ) آتا ہے۔ جو غلط ہے۔
مقطع میں بھی دونوں مصرع جدا جدا لگتے ہیں۔ ویسے محض پہلا مصرع یوں بھی ہو سکتا ہے
دل میں طوفان ہے، آگ پانی میں ہے۔
یا دعونوں مصرعوں میں ’ہے‘ سے بچنے کے لئے
آگ پانی میں ہے، دل میں طوفان ہے
 
جی بلککل سمجھ آگئی چلو ذہن کی ورزش کرواتا ہوں شاید کوئی حل نکل آئے،
اور مقطع میں‌بھی آپ کی بات سہی کے جدا جدا سے دونوں فقرے ہیں،
سر میرے دماغ میں‌تو آج کل بھوسا بھر گیا ہے،
مقطع پہ اگر آپ تھوڑی سی شفقت فرماکہ کوئی ربط بنا دیں تو شکر گزار رہوں گا آپ کا
 
Top