وہ طرہءِطرار ،کیا کہیے ------- فرقان مغل

فرقان مغل

محفلین
وہ طرہءِطرار ،کیا کہیے
گیسوئےمشکبار، کیا کہیے

اُنکی فسوں نگاہی پر
بہت تھا اعتبار، کیاکہیے

مدعا ہے طول پر
اےدلِ بیقرار،کیاکہیے

حالتِ قلب و جاں
ان سے اب باربار،کیاکہیے

اےنالہءِمرغِ سحر
وہ ہوئےاشکبار،کیاکہیے

ہے قاتلِ شمشیر بند
شوخیءنظرِیار،کیاکہیے

ذرادم بھر کواُٹھتا ہے
فرقان کو میرےیار،کیاکہیے
 

مغزل

محفلین
فرقان مغل صاحب، اچھی کوشش ہے ، لیکن وزن کا خیال نہیں رکھا شاید آپ نے ، ۔ اگر مقصود اصلاح لینا ہوتو کلام کو ’’ اصلاحِ سخن ‘‘ کی لڑ ی میں پیش کیا کیجے ۔ اللہ کرے زورِ‌قلم اور زیادہ
 
Top