وہ جو قرض رکھتے تھے۔۔۔ (تبصرہ)

امن ایمان

محفلین
“جو قرض رکھتے تھے“​
میں نے یہ ناول ایک ماہنامہ ڈائجسٹ سے پڑھا تھا۔۔اس سے پہلے کہ میں اسے یہاں لکھوں۔۔میں یہاں لکھنے کا مقصد بتانا چاہتی ہوں۔۔ایک تو یہ میرا پسندیدہ ترین ناول ہے اور اسے میں کم و بیش دس بار پڑھ چکی ہوں۔۔میرے بابا نے مجھے کبھی ڈائجسٹ پڑھنے کئ اجازت نہیں دی۔۔ان کا خیال ہے کہ یہ دماغ کی خرابی کا باعث بنتے ہیں اکثر ۔۔۔ پھرمجھے یہ ناول کہاں سے ملا: )۔۔َ ایک دن میں اپنی آنی کے ساتھ ان کی دوست کے گھر گئی۔۔وہاں وہ دونوں تو اپنی باتوں میں مصروف ہوگئیں اور میں بور ہونے لگی۔۔اچانک اُن آنٹی کو میرا خیال آیا تو مجھے بوریت سے بچانے کے لیے ایک ڈائجسٹ تھمادیا۔۔۔بس پھر صحفے پلٹتے پلٹتے یہ ناول نظر آیا۔۔تھوڑا سا پڑھا تو۔۔۔۔بہت اچھا لگا ۔۔۔وہاں سے واپس آنے تک میں ناصرف اسے پورا پڑھ چکی تھی بلکہ اس کی اگلی اور آخری قسط بھی میرے ہاتھوں میں تھی۔۔۔باقی کا آنی کے گھر پورا کیا۔۔۔اور چپ کرکے گھر لے آئی۔۔۔اور جب بھی
بابا اور مامالیٹ نائٹ کسی فنکشن میں جاتے تھے تو میں اسے نکال کر ایک بار ضرور پڑھا کرتی تھی۔۔۔یہ تو تھی ٹین ایج کی کچھ بےوقوفی ۔۔۔

اب جب یہاں سب کو لائبریری کے لیے لکھتے دیکھا تو خیال آیا کہ کیوں نہ اسے بھی یہاں لکھ دوں ۔۔ اس طرح اس ناول کو سنبھالنے کی ٹینشن ختم ہوجائے گی۔۔ویسے بھی اس کے صحفے یلو ہوگئے ہیں۔۔اور مجھے ہمیشہ صاف کتاب ہاتھ میں لینا اچھا لگتا ہے۔

آپ سب بھی اسے ضرور پڑھیے گا۔۔۔ضروری نہیں کہ آپ کو بھی یہ اچھا لگے۔۔لیکن جیسا بھی لگے یہاں تبصرہ ضرور کیجئیے گا۔

ویسے تو میں شگفتہ سے اجازت لے چکی ہوں۔۔لیکن اگر پھر بھی ایڈمنز یا موڈ میں سے کسی کو یہ لگتا ہے کہ اس طرح لکھنا مناسب نہیں تو مجھے ابھی بتا دیں۔۔۔ایسا نہ ہو کہ میری محنت ضائع جائے۔

ناول کا نام:- وہ جو قرض رکھتے تھے
سن اشاعت:- نومبر 2002
مصنفہ :-فرحت اشتیاق
ڈائجسٹ کانام:- ماہنامہ شعاع

(پتہ نہیں ابھی یہ پوسٹ صحیح فورم میں کی ہے یا نہیں) :roll:
 
ماوراء

محفلین
بہت خوب امن، نام تو بہت اچھا ہے۔ امید ہے کہ ناول بھی اچھا ہو گا۔ :)

اور ہاں پوسٹ ٹھیک جگہ پر کی ہے۔
 
جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

سسٹرامن امان، آپ نے ابھی ناول شروع نہیں کیااورتبصرہ پہلے ہی بغیر پڑھے کیسے ہوگا؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :roll:
شروع کریں آپ کی پسندکاناول ہے تو شاید ہم بھی اس کو پڑھ لیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :p

لیکن تبصرہ اس وقت تک محفوظ ہے۔۔۔۔۔ :wink:

والسلام
جاویداقبال
 
قیصرانی

لائبریرین
آپی، خواتین کے ڈائجسٹوں کے ناولز پر پابندی صرف والدین ہی لگاتے ہیں، ایڈمنز نہیں :D
 
الف عین

لائبریرین
ضرور لکھیں امن یہاں۔ اردو لائبریری میں تو ہر قسم کی کتابیں شامل ہونی چاہئیں، چاہے ان کی ادبی حیثیت مسلّم ہو یا نہ ہو۔ میں تو کہتا ہوں کہ اگر کہیں سے کوئ ’ٹیلیویژن مرمت گائڈ‘ یا ’اپنا مرغی خانہ‘ جیسی کتابیں بھیی مل جائیں تو میں خوشی سے ان کو لائبریری میں شامل کر لوں گا۔ طاہر ہے کہ جب یہ کتابیں چھپتی ہیں تو ان کو پڑھنے والا طبقہ بھی کوئ نہ کوئ تو ہوگا ہی نا!!
سوال رہ جاتا ہے مصنفہ یا شعاع ڈائجیسٹ کی اجازت کا۔ تو بہتر ہے کہ پاکستانی ارکان اس سلسلے میں رسالے کو لکھیں اور اجازت حاصل کر لیں۔
 
امن ایمان

محفلین
جاوید اقبال نے کہا:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

سسٹرامن امان، آپ نے ابھی ناول شروع نہیں کیااورتبصرہ پہلے ہی بغیر پڑھے کیسے ہوگا؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شروع کریں آپ کی پسندکاناول ہے تو شاید ہم بھی اس کو پڑھ لیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیکن تبصرہ اس وقت تک محفوظ ہے۔۔۔۔۔

والسلام
جاویداقبال

وعلیکم السلام

یہ بھی ٹھیک کہا۔۔:lol: ۔۔ اصل میں جاوید بھائی میرے بہت سے کام الٹے ہوتے ہیں۔۔میں نے سوچا ناول پڑھ کے تو تبصرہ کرنا بڑی بات نہیں۔۔اس بار بغیر پڑھے ہونا چاہیے۔ :)

حجاب نے کہا:
امن میں نے یہ ناول پڑھا ہے مجھے بھی اچھا لگا تھا یہ ناول۔

ہیں سچ۔۔۔یہ تو اور بھی اچھی بات ہے۔۔۔ویسے تو میں کام مکمل کرنے کی عادی ہوں۔۔لیکن آنے والے وقت کا کچھ پتہ نہیں۔۔۔اس لیے اب آپ اسے میرے بعد مکمل کریں گیں ٹھیکککک۔۔؟ ( نا ۔۔نا میں ابھی کہیں نہیں جارہی) :wink:

قیصرانی نے کہا:
آپی، خواتین کے ڈائجسٹوں کے ناولز پر پابندی صرف والدین ہی لگاتے ہیں، ایڈمنز نہیں

جی۔۔ جی :lol:

اعجاز اختر نے کہا:
ضرور لکھیں امن یہاں۔ اردو لائبریری میں تو ہر قسم کی کتابیں شامل ہونی چاہئیں، چاہے ان کی ادبی حیثیت مسلّم ہو یا نہ ہو۔ میں تو کہتا ہوں کہ اگر کہیں سے کوئ ’ٹیلیویژن مرمت گائڈ‘ یا ’اپنا مرغی خانہ‘ جیسی کتابیں بھیی مل جائیں تو میں خوشی سے ان کو لائبریری میں شامل کر لوں گا۔ طاہر ہے کہ جب یہ کتابیں چھپتی ہیں تو ان کو پڑھنے والا طبقہ بھی کوئ نہ کوئ تو ہوگا ہی نا!!
سوال رہ جاتا ہے مصنفہ یا شعاع ڈائجیسٹ کی اجازت کا۔ تو بہتر ہے کہ پاکستانی ارکان اس سلسلے میں رسالے کو لکھیں اور اجازت حاصل کر لیں۔

جی ٹھیک کہا اعجاز چاء۔۔: )
میں لکھنے سے پہلے آپ سب سے اجازت لینا چاہا رہی تھی۔۔۔آپ نے مصنفہ یا ڈائجسٹ سے اجازت کا کہا ہے۔۔تو میرے پاس تو ایسا کوئی ذریعہ نہیں ہے۔۔ ڈائجسٹ پر پوسٹل ایڈریس تو ہے لیکن جب ان کا جواب ہمارے پوسٹ بکس میں آیا تو مجھے تو بابا نے سیدھے سیدھے گھر سے اٹھا کر باہر پھینک دیناہے۔ :)
ان کو تو پہلے ڈائجسٹ سےچڑ ہے۔
ویسے میں تو حرف بحرف لکھ رہی ہوں۔۔۔اور میرے خیال سے تو فرحت اشفاق کو میرا ممنون ہونا چاہیے کہ اس طرح ان کا لکھا محفوظ ہوجائے گا۔۔اور ان کی بھی پیلے پیلے صحفوں والے ڈائجسٹ کو سنبھالنے سے جان چھوٹ جائے گی۔
 
قیصرانی

لائبریرین
امن ایمان نے کہا:
میں نے سوچا ناول پڑھ کے تو تبصرہ کرنا بڑی بات نہیں۔۔اس بار بغیر پڑھے ہونا چاہیے۔ :)
ارے ہاں‌ آپی، کتنا زبردست ناول ہے۔ اور وہ کردار، جس کا نام فلاں تھا، کیا کمال کا کردار ہے۔ اور اس فلاں کے رشتہ دار جو ایک اور فلاں تھیں، اللہ وہ کتنی سازشی تھیں۔ اور اس فلاں‌کی رشتہ دار فلاں جن کا پچھلے فقرے میں ذکر ہے، ان کے میاں فلاں‌، بیچارے اللہ میاں‌ کی گائے

کیا اتنا کافی ہے تبصرہ؟ مزید تبصرہ کرنے کی ہمت نہیں‌ ہو رہی :D
 
:lol: ۔۔۔:lol:

جی نہیں اچھا۔۔میرے ناول میں کوئی بھی سازشی کردار نہیں ہے اس لیے تو مجھے یہ اچھا لگا تھا۔۔۔ویسے آپس کی بات ہے اس کا صرف اینڈ پڑھنے والا ہے۔۔۔شروع کاحصہ مجھے بڑا بور کرتا ہے۔
 
جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،

سسٹرامن امان ، اچھاناول ہے۔کیونکہ ابتداء تو ٹھیک ہی نظر آرہی ہے۔ اور یہ لڑکیوں کی نفسیات کی متعلق صحیح تجزیہ ہے کہ وہ بہت زیادہ حساس ہوتیں ہیں۔ اورسعدکاکرداربھی اچھاہے۔ لیکن ناناابواورنانی جان کا کردارحقیقت میں ایسا کم ہی دیکھاہے کیونکہ وہ تو اپنے نواسے نواسیوں سے بہت محبت کرتے ہیں۔

والسلام
جاویداقبال
 
امن ایمان

محفلین
جاویداقبال نے کہا:

جاوید بھائی جواب دینے کا شکریہ۔۔۔آپ نے تو واقعی ناول پڑھا ہے :) ۔۔ ہممم نانا ابا اور نانی امی کا کردار ایسا کیوں ہے۔۔یہ آپ کو آگے جا کر پتہ چلے گا۔۔۔: )
ویسے جاوید بھائی میں امن امان نہیں امن ایمان ہوں نا۔ :)
 
واقعی میں آپ ہیں توامن ایمان ہی لیکن وہ ہے ناں کہ ظل سبحانی کے آگے کہتے ہیں کہ جان کی امان پاؤں تو کچھ عرض کروں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :wink:

والسلام
جاویداقبال
 
امن ایمان

محفلین
:lol:

ملکہ عالیہ یہ سن کرخوش ہوئیں کہ رعایا اُن کی عدم موجودگی میں بھی اُن سے ڈرتی ہے۔۔:) اور اس خوشی کے موقع پروہ اعلان کرتی ہیں کہ جاوید بھائی کو باقی کا ناول نہ پڑھنے کی عام رعایت ہے۔ :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم امن

میں ایمیل بھیج رہی ہوں ممکن ہے کہ اجازت بھی مل جائے۔ میری تجویز ہے کہ ایک ای میل آپ بھی بھیج دیں وہاں ۔ میں ای میل ایڈریس آپ کو ذپ کر دوں گی آپ کو۔
 
امن ایمان

محفلین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
السلام علیکم امن

میں ایمیل بھیج رہی ہوں ممکن ہے کہ اجازت بھی مل جائے۔ میری تجویز ہے کہ ایک ای میل آپ بھی بھیج دیں وہاں ۔ میں ای میل ایڈریس آپ کو ذپ کر دوں گی آپ کو۔

وعلیکم السلام

جی ٹھیک ہے شگفتہ ۔۔۔ویسے میں نے تین،چار پیجیز تو لکھ دیے ہیں۔۔خیر اجازت نہ ملی تو وہ ڈیلیٹ کر دیں گے۔ : )
 
جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

ملکہ عالیہ یہ سن کرخوش ہوئیں کہ رعایا اُن کی عدم موجودگی میں بھی اُن سے ڈرتی ہے۔۔ اور اس خوشی کے موقع پروہ اعلان کرتی ہیں کہ جاوید بھائی کو باقی کا ناول نہ پڑھنے کی عام رعایت ہے۔

آپ کا اقبال بلند ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :cry: :cry: :cry:

لیکن اب تو یہ مشروط ہے اجازت ملنے سے ہی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :p :p
لیکن پھر بھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دیکھاجائے گا۔۔۔۔ :shock:

والسلام
جاویداقبال
 
Top