فراز وہ تو پتھر پہ بھی گزرے نہ خدا ہونے تک

محمد بلال اعظم نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏فروری 20, 2013

  1. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,220
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    وہ تو پتھر پہ بھی گزرے نہ خدا ہونے تک
    جو سفر میں نے نہ ہونے سے کیا ، ہونے تک

    زندگی! اس سے زیادہ تو نہیں عمر تری
    بس کسی دوست کے ملنے سے جدا ہونے تک

    ایک اِک سانس مری رہن تھی دِلدار کے پاس
    نقدِ جاں بھی نہ رہا قرض ادا ہونے تک

    مانگنا اپنے خدا سے بھی ہے دریوزہ گری
    ہاتھ شل کیوں نہ ہوئے دستِ دُعا ہونے تک

    اب کوئی فیصلہ ہو بھی تو مجھے کیا لینا
    میں تو کب سے ہوں سرِ دار ، سزا ہونے تک

    داورا ! تیری مشیت بھی تو شامل ہو گی
    ایک اچھے بھلے انساں کے برا ہونے تک

    دستِ قتل سے ہوں نادم کہ لہو کو میرے
    عمر لگ جائے گی ہمرنگِ حنا ہونے تک

    دشت سے قلزمِ خوں تک کی مسافت ہے فرازؔ
    قیس سے غالبِ آشفتہ نوا ہونے تک
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
    • زبردست زبردست × 1
  2. سید شہزاد ناصر

    سید شہزاد ناصر محفلین

    مراسلے:
    9,398
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    بہت خوب انتخاب
    شاد و آباد رہیں
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,220
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    بہت شکریہ شہزاد بھائی
     
  4. ملک عدنان احمد

    ملک عدنان احمد محفلین

    مراسلے:
    375
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Psychedelic
    بہت ہی اعلیٰ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,220
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    داورا ! تیری مشیت بھی تو شامل ہو گی​
    ایک اچھے بھلے انساں کے برا ہونے تک ​
     
  6. Smukhtar

    Smukhtar محفلین

    مراسلے:
    5
    جھنڈا:
    Australia
    موڈ:
    Bashful
    میں نے یہ غزل یو ٹیوب پر فرازصاحب کی آواز میں سنی تھی، چند دن پہلے مگر اب ڈھونڈ نہیں پا رہا ہوں. اس غزل کو یو ٹیوب پر فرازصاحب کی آواز میں ڈھونڈھنے میں دوستوں کی مدد درکار ہے.جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے کہ یہ کوئی غیر ملکی مشاعرہ تھا جس میں انہوں نے یہ غزل سنائی تھی
     

اس صفحے کی تشہیر