وہ بھی اب مجھ کو بہ اندازِ زمانہ مانگے

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
:rose::rose:

:shameonyou:
بری بات!!!
یہ تو گلستان ہے نت نئے پھولوں کا۔
یہ ایسی فضا ہے کہ جو چاند تاروں سے بھری ہے ماشاءاللہ۔
اور اوپر سے آپ کی عاجزی ۔۔۔
اللہ کا کتنا کرم ہے ماشاءاللہ آپ پہ۔
ڈانٹ دیا نا آخر! :(:D:D
چلیے حسا ب برابر ہوا ۔ دونوں طرف سے ایک ایک گول اور اب اسکور ٹائی ہوگیا ۔ :)
محفل کا رنگ بدلنے اور گپ شپ کے دھاروں کو شاعری کی طرف موڑنے کے لیے یہ جو آپ ہر چند ماہ بعد گلستانِ سخن کا چکر لگا کر پرانی پرانی شاعری کے دھاگے اوپر لے آتی ہیں یہ ایک اچھی اور قابلِ تحسین بات ہے۔ میں تو یونہی آپ کے ہاتھ سے سبدِ گلچیں چھین کر کدال پکڑانے کی بات کردیتا ہوں ۔ اللہ کریم آپ کو خوش رکھے۔ شاد و آباد رہیں ۔ بیشک ہم سب پر اللہ کا بہت کرم ہے ۔ اس کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے۔
 
Top