وہ ان کے بات کرنے کی ادائیں یاد آتی ہیں
وہ خاموشی کی پیاری سی فضائیں یاد آتی ہیں

وہ ان کا دست برداری سے پہلے مانگنا ہم کو
وہ بعد از اشک شوئی بھی دعائیں یاد آتی ہیں

وہ ان کا روٹھنا پیہم ، وہ دل کی بے کلی ہردم
مگر اب دل کو وہ ساری عطائیں یاد آتی ہیں

نہ یاد آئی برائی سوچنے پر بھی کبھی ان کی
بھلے ان کی بھلی یادیں بُھلائیں یاد آتی ہیں

نگاہیں دیکھتی رہ جاتیں ، دل سب کچھ سمجھ لیتا
بہت باتیں ہیں ہم کیا کیا گنائیں یاد آتی ہیں

وہ غصہ پینا ، غم کھانا ، جفاؤں کا مزہ چکھنا
محبت کے چمن کی سب غذائیں یاد آتی ہیں

اسامہ! ان کی یادوں سے ہمیشہ پوچھتے ہیں ہم
کہ یہ گھڑیاں انھیں بھی کچھ بتائیں یاد آتی ہیں
 
ابن رضا

لائبریرین
خوب است برادرم. :)

تلمیزانہ جسارت
بھرتی کا احساس بہت غالب هے کچھ جگہوں پر پہلا مصرع اگر بہت چست هے تو دوسرا سست لگ رها هے. امید هےنظر ِنو فرما کر مزید بہتری لایں گے
 
آخری تدوین:
خوب است برادرم. :)

تلمیزانه جسارت
بھرتی کا احساس بهت غالب هے کچھ جگهوں پر پهلا مصرع اگر بهت چست هے تو دوسرا سست لگ رها هے. امید هےنظر نو فرما کر مزید بهتری لایں گے
جزاک اللہ خیرا۔
مجھے بات کرنے اور خاموش رہنے کو ہی بیان کرنا ہے، مزید چستی کے لیے اصل بات کیسے چھوڑدوں؟
 
ریختہ

معطل
وہ ان کے بات کرنے کی ادائیں یاد آتی ہیں
وہ خاموشی کی پیاری سی فضائیں یاد آتی ہیں

وہ ان کا دست برداری سے پہلے مانگنا ہم کو
وہ بعد از اشک شوئی بھی دعائیں یاد آتی ہیں

وہ ان کا روٹھنا پیہم ، وہ دل کی بے کلی ہردم
مگر اب دل کو وہ ساری عطائیں یاد آتی ہیں

نہ یاد آئی برائی سوچنے پر بھی کبھی ان کی
بھلے ان کی بھلی یادیں بُھلائیں یاد آتی ہیں

نگاہیں دیکھتی رہ جاتیں ، دل سب کچھ سمجھ لیتا
بہت باتیں ہیں ہم کیا کیا گنائیں یاد آتی ہیں

وہ غصہ پینا ، غم کھانا ، جفاؤں کا مزہ چکھنا
محبت کے چمن کی سب غذائیں یاد آتی ہیں

اسامہ! ان کی یادوں سے ہمیشہ پوچھتے ہیں ہم
کہ یہ گھڑیاں انھیں بھی کچھ بتائیں یاد آتی ہیں
بہت اچھی غزل۔
 
Top