حفیظ ہوشیارپوری وہ آکے سامنے جس وقت مسکراتے ہیں - حفیظ ہوشیارپوری

کاشفی

محفلین
غزل​
(حفیظ ہوشیارپوری)​
وہ آکے سامنے جس وقت مسکراتے ہیں​
ہم ان کی ساری جفاؤں کو بھول جاتے ہیں​
​
جفا پہ ان کی وفا کا گماں گذرتا ہے​
کچھ اس طرح وہ مرے دل کو یاد آتے ہیں​
​
جفائے طعنہء اغیار یاد رہتی ہے​
غمِ فراق کے صدمے تو بھول جاتے ہیں​
​
الٰہی خیر ہو یہ آج دیکھتا کیا ہوں​
وہ دیکھ دیکھ کے کیوں‌ مجھ کو مسکراتے ہیں​
​
دلِ حزیں کو میں اپنے فریب دے لوں‌گا​
کوئی یہ جھوٹ ہی کہہ دے مجھے وہ آتے ہیں​
​
ہم اپنے بھولنے والوں‌کو چاہتے ہیں حفیظ​
وہ اپنے چاہنے والوں کو بھول جاتے ہیں​
 

کاشفی

محفلین
بہت شکریہ جناب محمد وارث صاحب، شاہ حسین صاحب اور سخنور صاحب۔۔ تمام حضرات کا بیحد شکریہ۔۔خوش رہیں۔۔
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top