وہ آئے گھر میں ہمارے ۔۔۔

جب سے معلوم ہوا تھا کہ فاتح بھائی نزدیک ہی رہائش پذیر ہیں۔ تب سے ان کی اور میری طرف سے بارہا اس خواہش کا اظہار تو ہوا کہ کبھی ملاقات کی جائے، مگر کبھی باضابطہ منصوبہ نہ بن سکا۔
کچھ دن قبل فاتح بھائی نے رابطہ کیا اور کچھ تکنیکی معاملات پر گفتگو کی خواہش کا اظہار کیااور اپنے گھر آنے کی دعوت دی۔ میری طرف سے کاہلی دکھانے پر میرے گھر پر بروز ہفتہ ملاقات طے پا گئی۔
ہفتہ کے روز فاتح بھائی نے رابطہ کیا اور طے شدہ وقت پر پہنچ گئے۔ شروع میں زیادہ تر گفتگو پیشہ ورانہ رہی، جو ڈاکخانہ ملنے پر تفصیل سے ہوئی۔ :)
اردو محفل اور محفلین کا تذکرہ برائے نام رہا۔
کھانے کے بعد تمام گفتگو ملاقات کے اصل مقصد پر رہی۔ جو کہ اینڈرائڈ ڈویلپمنٹ سے متعلق تھی۔
یوں ایک اچھی اور خوشگوار ملاقات، ملتے رہنے کی خواہش کے ساتھ اختتام کو پہنچی۔ :)

تصویر برائے تصویر :)
20170211_172025_HDR_mh1486970131106_zpsqyadkzp7.jpg
 

فاتح

لائبریرین
تابش بھائی، آپ بازی لے گئے۔ میں سوچتا ہی رہ گیا کہ اب لکھتا ہوں تب لکھتا ہوں۔
بے حد محبت و نوازش آپ کی اور ایسی محبتوں بھری مہمان نوازی پر شکریہ کہنا چھوٹا لگتا ہے۔
ڈاکخانہ تو پہلے ہی ملا ہوا تھا یا پھر بزرگوں کو یاد کیا گیا ؟
پروفیشنل ڈاکخانہ ملا۔ :)
گو کہ کچھ ایسے بزرگوں کا ذکر خیر ضرور ہوا جو ہم دونوں کے لیے مشترکہ طور پر قابلِ صد عزت و احترام ہیں۔ :)
 
آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
فاتح بھائی آپ پہلے سے زیادہ ہینڈسم نہیں ہو گئے کچھ :rollingonthefloor:
میں سوچ رہا تھا کہ جواب میں لکھوں کہ "اوہ تو پہلے ہینڈسم نہیں تھا کیا؟" لیکن غور کیا تو تم نے یہ لکھنے کے قابل بھی نہیں چھوڑا "پہلے سے زیادہ" لکھ کے۔ :laughing:
وزن واقعی کم کیا ہے میں نے (کچھ گرام۔۔۔ جیکٹ نہیں پہنی نا) :rollingonthefloor:
 

فہد اشرف

محفلین
تابش بھائی آپ نے اپنے photobucket کی privacy کچھ چینج کی ہے کیا؟ میں آج کل آپ شیئر کی ہوئی تصویریں نہیں دیکھ پا رہاہوں۔
 

نایاب

لائبریرین
واہ محترم بھائی
آپ بازی لے گئے ۔
ہم تو گنگناتے ہی رہے کہ
اب کے سال میں پونم میں ہم بھی ملیں گے فاتح زمانہ سے ۔
یقین پر مبنی امید ہی سہارا ہے ۔۔
ان شاء اللہ
شروع میں زیادہ تر گفتگو پیشہ ورانہ رہی، جو ڈاکخانہ ملنے پر تفصیل سے ہوئی۔ :)
اردو محفل اور محفلین کا تذکرہ برائے نام رہا۔
اور باقی جو گفتگو ہوئی وہ کہنے کے قابل نہیں
اک باریش ہستی اور اک داڑھی مونچھ سے بے نیاز درویش کی محفل
تصور میں گفتگو گونجنے لگی ۔
اللہ سوہنا محبتوں کو قائم رکھے سدا آمین
بہت دعائیں
 

فاتح

لائبریرین
ہم تو گنگناتے ہی رہے کہ
اب کے سال میں پونم میں ہم بھی ملیں گے فاتح زمانہ سے ۔
یقین پر مبنی امید ہی سہارا ہے ۔۔
ان شاء اللہ
ان شا اللہ جلد ملاقات ہو گی۔۔۔ جب بھی آپ تشریف لائیں پاکستان تو آپ جانتے ہیں کہ ہمارا گھر آپ کا اپنا ہے۔
 
حضور! ہماری آنکھیں آج بھی راہ دیکھتی ہیں آپ کا۔ رب جانے وہ ہفتہ کب آئے گا جب آپ کہیں گے کہ آج ہمیں کام سے فرصت ہے۔ میں نے اسی دن شام کو آپ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن شاید آپ مصروف تھے۔ :)
 
حضور! ہماری آنکھیں آج بھی راہ دیکھتی ہیں آپ کا۔ رب جانے وہ ہفتہ کب آئے گا جب آپ کہیں گے کہ آج ہمیں کام سے فرصت ہے۔ میں نے اسی دن شام کو آپ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن شاید آپ مصروف تھے۔ :)
آپ سے ملاقات کا اشتیاق بدستور موجود ہے. اوپر میری کاہلی کا تذکرہ تو پڑھ لیا ہو گا. :)
اگلے ہفتے کی تو مصروفیت ہے. ان شاء اللہ اس سے اگلے ہفتے کا پلان کر لیتے ہیں.
 
Top