وہاب اعجاز

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
وہاب اعجاز

مختلف موضوعات کے حوالے سے آپ کے مضامین اس لحاظ سے بھی افادیت رکھتے ہیں کہ اردو ادب میں ماسٹرز کرنے والے طلبا و طالبات کے لئے بہت معاون ثابت ہوسکتے ہیں اگر آپ مناسب سمجھیں تو تبصرہ و تنقید کے ضمن میں مضامین کے ساتھ ساتھ متعلقہ اصلی متن کو بھی پیش کرنے کی طرف قدم بڑھایا جائے ۔
(مثال : شکوہ اور جوابِ شکوہ کا اصلی متن اور ہر دو پر آپ کے پیش کیے ہوئے تجزیاتی مضامین)

اگر آپ اپنے پاس موجود تجزیہ ، تبصرہ و تنقید کے خزانہ کو باقاعدہ طور پر یہاں لے آئیں تو بہت عمدہ ۔ اس ضمن میں کیا آپ کے پاس تمام اصلی متون موجود ہیں ؟ بصورتِ دیگر ہم اپنی تلاش کا دائرہ بڑھا سکتے ہیں ۔

شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں پہلے ہی وہاب اعجاز سے اس سلسلے میں گزارش کر چکا ہوں کہ اگر وہ ماسٹرز لیول پر اردو کی تدریس سے متعلقہ موضوعات پر مواد مرتب کرنا چاہیں تو اردو ویب ان کے لیے حاضر ہے۔ وہ آج کل کچھ مصروف ہیں۔ جب بھی انہیں وقت ملے گا، اس سلسلے میں ایک علیحدہ کٹیگری یا فورم اور اس کی ذیلی فورمز سیٹ اپ کر دی جائیں گی۔ اگر اس وقت تک وکی پیڈیا کی انٹگریشن پر کام کسی کروٹ بیٹھ جاتا ہے تو اس مواد کی ترتیب اور بھی آسان ہو جائے گی۔

اعجاز اختر صاحب بھی جن غالب شناسی سے متعلقہ موضوعات کا ذکر کر رہے تھے، میرے خیال میں ان کا تعلق بھی اردو لائبریری سے زیادہ اردو کی تدریس سے ہے۔ اگر اعجاز اختر صاحب اور وہاب اعجاز مجھے ایسی فورم اور اس کی ذیلی فورم کے بارے میں ہنٹس دے دیں تو اسے سیٹ‌اپ کر دیا جائے گا۔
 

الف عین

لائبریرین
میں جو تفیہم غالب کی بات کر رہا تھا تو میرا خیال ہے کہ یہ ذیلی فورم محفل ادب میں ہی مناسب ہے۔ ای طرح تفیہم اقبال کی فورم بھی بنائی جا سکتی ہے۔ کیا خیال ہے؟
 
Top