وکی لائبریری کا اعلان چسپاں کریں

جی ہاں، لائبریری سائٹ پر میڈیا وکی ہی استعمال ہو رہا ہے۔ اگر آپشنز سے مراد پوسٹ پیج پر آپشنز ہے تو اس وقت صرف ڈیفالٹ آپشنز مہیا ہیں۔ اضافی اختیارات کے لیے مجھے کچھ تحقیق کرنا ہوگی۔

بالکل میں اضافی آپشنز کی ہی بات کر رہا تھا۔
 
ارے محب بھیا، لوگوں سے سجدہ کروانے کیلیے کہ سجدہ کر کے دکھانا پڑتا ہے، ورنہ کون کرتا سجدہ؟ یہ بات سچ ہے اب اس پر "تاریخ اور فلسفہ" میں کوئی دھاگہ کھولنے کی "دھمکی" نہ دے دینا۔;)

وارث اس سجدے کی بات تو نہیں کر رہے جو ہزار سجدوں سے دیتا ہے نجات ;)

ویسے وہ سجدہ کرکے ہی دوسروں سے سجدہ کرواتا ہوں فکر نہ کرو۔ چلو ایسا کرو تم کوئی پوسٹ بتاؤ‌ جسے میں وکی پر لے جاؤں یا قیصرانی سے پوچھ لیتے ہیں۔

آب گم شاید ہے وکی پر ورنہ وہ میں لے جاتا :)
 
ماوراء

محفلین
اب میں پرانے ساتھیوں کی منتظر ہوں کہ وہ کب کامیابی سے وکی پر کتاب بنا کر رپورٹ کرتے ہیں (اور سب سے پہلے ان میں ہماری شگفتہ بہن شامل ہیں ۔۔۔۔ کیونکہ اگر صرف انہوں نے کام کرنا شروع کر دیا تو لائبریری میں خودبخود بہت سے کتابیں شامل ہو جائیں گی)۔ اسی طرح اعجاز صاحب، شاکر، ماوراء، نعمان، ۔۔۔۔۔۔۔ یہ سب لوگ فی سبیل لائبریری جلد از جلد رپورٹ فرمائیں۔
مہوش، دیر سے جواب دینے کے لیے معذرت۔ میں کوشش کرتی ہوں کہ جلد ہی باغ و بہار وکی پر منتقل کر دوں۔ اس کے چند صفحات ہی باقی رہ گئے ہیں۔

ویسے جب اراکین سے وکی پر کام کرنے کے لیے رابطہ کیا جاتا ہے تو اُن کی طرف سے جواب آتا ہے

:dontbother:

تو بتائیں کہ اب میں کیا کروں :confused:
مہوش، لائبریری سائٹ (وکی) جو ابھی تک چل رہی ہے میرا خیال ہے وہ آپ کی وجہ سے ہی چل رہی ہے۔ جب لائبریری کی سائٹ لانچ ہوئی تھی تب میں نے کچھ ارکان سے وکی پر کام کرنے کے حوالے سے بات کی تھی لیکن کوئی خاص جواب نہیں ملا تھا۔کچھ اراکین کا خیال ہے کہ لائبریری کا کام ٹیم ورک ہے۔ اور اسے محفل پر ہی ہونا چاہیے۔ اور جب کوئی کتاب مکمل ہو جائے اور پھر پروف ریڈنگ کے بعد اس کو وکی پر منتقل کیا جائے۔ اور وکی پر کتابیں منتقل کرنے کی بھی ایک الگ سے ٹیم ہونی چاہیے۔ کیونکہ سبھی اس کام میں دلچسپی نہیں رکھتے۔یا جو ارکان یہ کام کرنا جانتے ہیں وہی کر سکتے ہیں۔
میں نے خود کچھ عرصہ وکی پیڈیا پر کام کیا۔ لیکن جلد ہی اکتا گئی۔ دوسرا اس کام کے لیے فراغت بھی چاہیے ہوتی ہے۔ محفل پر تو سب باتوں باتوں میں مل کر کام کر لیتے ہیں۔ لیکن دوسری طرف وکی پر کام کرنا اتنا ہی روکھا ہے۔

اب چاہے تو نبیل کہیں کہ ماوراء میں آپ کی اس دھاگے پر آمد کو بدشگون سمجھتا ہوں۔:p

نہیں، میں نے یہ صرف کچھ لوگوں کے خیالات کا اظہار کیا تھا۔ جب تک مہوش جیسے ممبر ہیں تب تک کوئی بدشگونی نہیں ہو سکتی۔

میں پہلی فرصت میں ہی وکی کی طرف رخ کرتی ہوں۔
 
فاتح

لائبریرین
میں نے کل وکی پر "مقدمہ شعر و شاعری" کی کتاب بنانا شروع کی تھی۔ چند مشکلات پیش آئیں جیسے خدا جانے کہاں سے بار بار سرورق پر "سیاہ حاشیہ" کا ہیڈر آ جاتا تھا اور میں ایچ ٹی ایم ایل کے ٹیگز لگا کر فارمیٹنگ کرنا چاہ رہا تھا لیکن بعد میں اندازہ ہوا کہ ایچ ٹی ایم ایل یہاں کام نہیں ے گی، بہرحال جیسے تیسے کر کے فہرست اور چند ایک ابواب منتقل کرنے میں کامیاب ہو ہی گیا ہوں۔ :)

مہوش! آپ ذرا ایک نظر ڈال کر میری راہنمائی کر دیں کہ کہاں کہاں اور کیا کیا تکنیکی اغلاط سرزد ہوئی ہیں مجھ سے کتاب کی منتقلی کے عمل میں۔ اگر آپ تجربہ کار لوگوں کی راہنمائی میسّر رہی تو انشاء اللہ وقتاً فوقتاً کچھ نہ کچھ کرنے کی اپنی سی کوشش کرتا رہوں گا۔

گو کہ وکی پر کام کرنا محفل کی نسبت کافی مشکل ہے لیکن اس کے فوائد بے شمار ہیں۔
 
مہوش علی

فاتح صاحب،

ماشاء اللہ آپکی بنائی ہوئی کتاب "مقدمہ شعر و شاعری" ہر قسم کی غلطیوں سے پاک ہے اور بالکل صحیح منتقل ہوئی ہے۔

لیکن ایک بات جس کا آپ کو علم نہیں ہو سکتا تھا، وہ یہ ہے کہ آپ نے اس کتاب کو زمرہ "اردو نثر" میں رکھا ہے اور یہ صحیح نہیں ہے۔

دیکھیں، "اردر نثر" ایک بڑا زمرہ ہے اور اس بڑے زمرے کے آگے 22 "ذیلی زمرے" ہیں ۔ ان ذیلی زمروں میں سے ایک "شاعری پر تنقیدی مضامین" نامی زمرہ بھی ہے۔ تو آپ اپنی کتاب میں "اردو نثر" کی بجائے اس ذیلی زمرے کا نام دیجئے۔

اردو نثر کے یہ 22 ذیلی زمرے خود آپ کو "اردو نثر" والے لنک پر نظر آ جائیں گے۔ اور جلد ہی ہم وکی لائبریری کا صفحہ اول تبدیل کرنے والے ہیں اور اسکے بعد ان تمام ذیلی زمروں کی لسٹ آپ کو صفحہ اول پر ہی مل جائے گی۔

باقی امید ہے کہ اب آپ مکمل طور پر وکی پر کتاب شائع کرنا سیکھ چکے ہیں اور پرندے کے بچے کو پہلی بار چٹان سے اڑتے وقت جو خوف ہوتا ہے وہ دور ہو چکا ہو گا :):):)۔
 
مہوش علی

لائبریرین
مہوش، دیر سے جواب دینے کے لیے معذرت۔ میں کوشش کرتی ہوں کہ جلد ہی باغ و بہار وکی پر منتقل کر دوں۔ اس کے چند صفحات ہی باقی رہ گئے ہیں۔

مہوش، لائبریری سائٹ (وکی) جو ابھی تک چل رہی ہے میرا خیال ہے وہ آپ کی وجہ سے ہی چل رہی ہے۔ جب لائبریری کی سائٹ لانچ ہوئی تھی تب میں نے کچھ ارکان سے وکی پر کام کرنے کے حوالے سے بات کی تھی لیکن کوئی خاص جواب نہیں ملا تھا۔کچھ اراکین کا خیال ہے کہ لائبریری کا کام ٹیم ورک ہے۔ اور اسے محفل پر ہی ہونا چاہیے۔ اور جب کوئی کتاب مکمل ہو جائے اور پھر پروف ریڈنگ کے بعد اس کو وکی پر منتقل کیا جائے۔ اور وکی پر کتابیں منتقل کرنے کی بھی ایک الگ سے ٹیم ہونی چاہیے۔ کیونکہ سبھی اس کام میں دلچسپی نہیں رکھتے۔یا جو ارکان یہ کام کرنا جانتے ہیں وہی کر سکتے ہیں۔
میں نے خود کچھ عرصہ وکی پیڈیا پر کام کیا۔ لیکن جلد ہی اکتا گئی۔ دوسرا اس کام کے لیے فراغت بھی چاہیے ہوتی ہے۔ محفل پر تو سب باتوں باتوں میں مل کر کام کر لیتے ہیں۔ لیکن دوسری طرف وکی پر کام کرنا اتنا ہی روکھا ہے۔

اب چاہے تو نبیل کہیں کہ ماوراء میں آپ کی اس دھاگے پر آمد کو بدشگون سمجھتا ہوں۔:p

نہیں، میں نے یہ صرف کچھ لوگوں کے خیالات کا اظہار کیا تھا۔ جب تک مہوش جیسے ممبر ہیں تب تک کوئی بدشگونی نہیں ہو سکتی۔

میں پہلی فرصت میں ہی وکی کی طرف رخ کرتی ہوں۔

ماوراء،

آپکی باتیں واقعی حقیقت سے بہت قریب تر ہیں۔

اور وکی واقعی خشک چیز ہے۔

لیکن میرے خیال میں ہمارا موجودہ وکی سیٹ اپ، پچھلے وکی کی نسبت بہت مختلف اور بہتر ہے اور یہاں آپ اتنی خشکی محسوس نہیں کریں گی۔ انشاء اللہ۔

آپ اس موجودہ وکی پر ایک دو کتابیں مکمل کر کے دیکھیں اور پھر دوبارہ اپنا فیڈ بیک دیں کہ آپکے تاثرات کیا ہیں۔

\\\\\\\\\\\\\\\

آپ سے قبل قیصرانی بھائی نے بھی یہ تجویز دی تھی کہ اراکین لائبریری پر ہی کتابیں ڈیجیٹائز کرتے رہیں اور کچھ مخصوص اراکین انہیں وکی پر منتقل کرتے رہیں۔

یہ اچھی تجویز ہے، مگر پھر بھی وکی کی کچھ آپشنز ایسی ہیں جو محفل میں موجود نہیں ہیں۔
مثال کے طور پر تمام ذیلی ابواب کا وکی پر پہلے بن جانا۔ اب اگر کچھ اراکین مل کر ایک کتاب پر کام کرنا چاہ رہے ہیں تو وہ بنا پرابلم کے اپنے دیے گئے مخصوص ابواب پر کام کر سکتے ہیں۔
(مجھے یاد ہے کہ ایلی پور والی کتاب کو سمیٹتے سمیٹتے کافی وقت گذر گیا تھا)

مجھے یہ نظر آتا ہے کہ لائبریری کے "مستقبل" کے حوالے سے یہ زیادہ سودمند رہے گا کہ اراکین وکی پر براہ راست کام کریں۔ جوں جوں وہ کام سیکھتے جائیں گے، ویسے ویسے وکی کی "خشکی" غائب ہوتی جائے گی۔ انشاء اللہ
 
مہوش علی

لائبریرین
نبیل بھائی،

اردو وکی پیڈیا پر ممکن ہے کہ آپکا بنایا ہوا "اردو ویب ایڈیٹر" استعمال کیا جا سکے۔

تو کیا یہ چیز ہمارے میڈیا وکی میں بھی ممکن ہے؟

وجہ یہ ہے کہ ہو سکتا ہے کہ اردو ویب ایڈیٹر کی وجہ سے بہت سے لوگ وکی کی طرف زیادہ دلچسپی لیں۔ (مثلا وارث صاحب کو وکی کی فارمیٹنگ کا بالکل علم نہیں ہے اور انہیں اس لیے بہت بوریت کا سامنا ہے)۔
 
فاتح

لائبریرین
فاتح صاحب،

ماشاء اللہ آپکی بنائی ہوئی کتاب "مقدمہ شعر و شاعری" ہر قسم کی غلطیوں سے پاک ہے اور بالکل صحیح منتقل ہوئی ہے۔
شکریہ مہوش صاحبہ! یہ آپ کے اور ابو شامل صاحب کے لکھے ہوئے اعانتی مضامین کی مہربانی تھی کہ اس قدر سہولت و جامعیت سے سمجھایا ہے۔

لیکن ایک بات جس کا آپ کو علم نہیں ہو سکتا تھا، وہ یہ ہے کہ آپ نے اس کتاب کو زمرہ "اردو نثر" میں رکھا ہے اور یہ صحیح نہیں ہے۔

دیکھیں، "اردر نثر" ایک بڑا زمرہ ہے اور اس بڑے زمرے کے آگے 22 "ذیلی زمرے" ہیں ۔ ان ذیلی زمروں میں سے ایک "شاعری پر تنقیدی مضامین" نامی زمرہ بھی ہے۔ تو آپ اپنی کتاب میں "اردو نثر" کی بجائے اس ذیلی زمرے کا نام دیجئے۔
دراصل میری ناقص عقل نے یوں کام کیا کہ چونکہ "شاعری پر تنقیدی مضامین" دراصل "اردو نثر" کا ایک ذیلی زمرہ ہے، تو میں نے ہیڈر میں زمرہ کے آگے "اردو نثر" لکھا اور ایک سطر کا اضافہ کر کے اسے "ذیلی زمرہ" کا نام دے دیا جس کے آگے "شاعری پر تنقیدی مضامین" لکھ دیا لیکن وہ شاید ٹیگ درست نہیں تھا۔ تب میں نے اس ذیلی زمرہ والی سطر کو کاٹ دیا۔ لیکن اب سمجھ آ رہی ہے کہ شاید زمرہ کے آگے "شاعری پر تنقیدی مضامین" لکھنا ہی کافی تھا۔ لیکن اگر میرا یہ خیال درست ہے تب تو کچھ مشکل پیش آ سکتی ہے۔ وہ یہ کہ اگر ایک نام کے دو ذیلی زمرے موجود ہوں، مثلاً ج کے نام سے ایک ذیلی زمرہ الف نامی بالائی زمرہ میں بھی موجود ہو اور ج کے نام سے ہی ایک اور ذیلی زمرہ ب نام کے بالائی زمرہ میں بھی۔ ذیل کی مثال دیکھیے:

زمرہ جات:
• الف
الف کے ذیلی زمرہ جات:
o ج، د، ہ، و
• ب
ب کے ذیلی زمرہ جات:
o ج، ح، ط، ی

اب ہیڈر میں زمرہ کے آگے صرف "ج" لکھنے سے وہ مضمون الف کے ذیلی زمرہ ج کے تحت آئے گا یا ب کے ذیلی زمرہ ج کے تحت؟

باقی امید ہے کہ اب آپ مکمل طور پر وکی پر کتاب شائع کرنا سیکھ چکے ہیں۔
میرے مندرجہ بالا طویل و احمقانہ سوال سے آپ کو بخوبی اندازہ ہو چکا ہو گا کہ کس قدر "مکمل طور پر" سیکھ چکا ہوں;)
اسی قسم کے اور بھی کچھ سوالات ہیں جو ذہن میں کلپ رہے ہیں لیکن پوسٹ کی طوالت اور آپ کے بھنّا جانے کے خوف سے "فی الحال" انہیں التوا میں ڈال دیا ہے۔
آپ کی راہنمائی کا ایک دفعہ پھر شکریہ!
 
:(
میں ابھی سب سے پیچھے ہوں کیونکہ میں ایک تجربہ بھی نہیں کرسکا ابھی تک۔۔۔۔ میں گھر پر نیٹ کنکشن لگوانے کے چکر میں ہوں، ان شاء اللہ آئیندہ چند دنوں میں لگ جائے گا (اگر مجھ پر کاہلی کا دورہ نہ پڑا تو۔۔۔۔( اس کے بعد دھڑلے سے کام ہوگا۔۔۔۔۔:)
ہمارے ہاں ڈائل۔اپ نیٹ کی سروس انتہائی شرمناک اور عبرتناک ہے۔۔۔
 
مہوش علی

لائبریرین
دراصل میری ناقص عقل نے یوں کام کیا کہ چونکہ "شاعری پر تنقیدی مضامین" دراصل "اردو نثر" کا ایک ذیلی زمرہ ہے، تو میں نے ہیڈر میں زمرہ کے آگے "اردو نثر" لکھا اور ایک سطر کا اضافہ کر کے اسے "ذیلی زمرہ" کا نام دے دیا جس کے آگے "شاعری پر تنقیدی مضامین" لکھ دیا لیکن وہ شاید ٹیگ درست نہیں تھا۔ تب میں نے اس ذیلی زمرہ والی سطر کو کاٹ دیا۔ لیکن اب سمجھ آ رہی ہے کہ شاید زمرہ کے آگے "شاعری پر تنقیدی مضامین" لکھنا ہی کافی تھا۔ لیکن اگر میرا یہ خیال درست ہے تب تو کچھ مشکل پیش آ سکتی ہے۔ وہ یہ کہ اگر ایک نام کے دو ذیلی زمرے موجود ہوں، مثلاً ج کے نام سے ایک ذیلی زمرہ الف نامی بالائی زمرہ میں بھی موجود ہو اور ج کے نام سے ہی ایک اور ذیلی زمرہ ب نام کے بالائی زمرہ میں بھی۔ ذیل کی مثال دیکھیے:

زمرہ جات:
• الف
الف کے ذیلی زمرہ جات:
o ج، د، ہ، و
• ب
ب کے ذیلی زمرہ جات:
o ج، ح، ط، ی

اب ہیڈر میں زمرہ کے آگے صرف "ج" لکھنے سے وہ مضمون الف کے ذیلی زمرہ ج کے تحت آئے گا یا ب کے ذیلی زمرہ ج کے تحت؟

میرے مندرجہ بالا طویل و احمقانہ سوال سے آپ کو بخوبی اندازہ ہو چکا ہو گا کہ کس قدر "مکمل طور پر" سیکھ چکا ہوں;)
اسی قسم کے اور بھی کچھ سوالات ہیں جو ذہن میں کلپ رہے ہیں لیکن پوسٹ کی طوالت اور آپ کے بھنّا جانے کے خوف سے "فی الحال" انہیں التوا میں ڈال دیا ہے۔
آپ کی راہنمائی کا ایک دفعہ پھر شکریہ!

فاتح برادر،

آپ چاہیں تو ہزار سوالات کر سکتے ہیں اور بغیر جھجکے سوالات کریں۔ آپ سوالات نہیں کریں گے تو کوئی سیکھ بھی نہیں پائے گا۔
اور اگر وقت کی کمی کے باعث میں آج آپ کے سارے سوالات (یعنی ہزار سوالات :) ) کا جواب نہ دے سکوں مگر پھر بھی چیز ذھن میں رہے گی اور وقت اور موقع ملتے ہیں آپکو جواب دے دوں گی۔

\\\\\\\

وکی میں زمرہ کے حوالے سے نوٹ کریں:

1۔ ھیڈر کی مدد سے زمرہ بنانا
2۔ وکی فارمیٹنگ کی مدد سے زمرہ بنانا

ان دونوں چیزوں میں فرق ہے۔ "ھیڈر" کے کوڈ کی مدد سے آپ اپنے صفحے کو صرف ایک زمرے میں شامل کر سکتے ہیں (چاہے وہ پہلا زمرہ ہو یا کوئی ذیلی زمرہ)

مگر وکی کی اپنی فارمیٹنگ کی مدد سے آپ کسی بھی صفحے کو دو یا دو سے زیادہ زمروں میں شامل کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر ہمارے پاس ایک کتاب ہے "داستان خواجہ بخارا کی" ۔ یہ کتاب روسی زبان سے اردو میں ترجمہ شدہ ہے۔
اب اس کتاب کو ہم دو ذیلی زمروں میں شائع کرنا چاہتے ہیں۔

پہلا ذیلی زمرہ: "داستان"
دوسرا ذیلی زمرہ: "تراجم"

تو یہ کام ہم وکی فارمیٹنگ کی مدد سے کر سکتے ہیں اور اس کتاب کے صفحہ اول میں کے آخر میں ہمیں یہ وکی کوڈ لکھنا ہو گا:

[[Category:تراجم]]
[[Category:داستان]]

اس طرح یہ کتاب دونوں ذیلی زمروں میں بیک وقت شامل ہو جائے گی۔

\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\

آپ کا دوسرا سوال ہے: "کیا ایک ہی نام سے "دو زمرے" یا "دو ذیلی زمرے" یا "دو صفحات" ہو سکتے ہیں؟

دو صفحات کا مطلب ہے ایک ہی نام کی دو کتابیں کیسی بنائی جائیں۔

تو آپکے سوال کا جواب ہیں "نہیں۔
وکی میں یہ ممکن نہیں کہ ایک ہی نام کے دو صفحے یا زمرے یا ذیلی زمرے بنائے جا سکیں۔

مثال کے طور پر "آتش فشاں" کے نام سے ہمارے پاس دو کتابیں ہیں تو پہلی کو "آتش فشاں" ہی رہنے دیں اور دوسری کتاب میں تھوڑا سا فرق کر کے "آتش فشاں 1" نام دے لیں، یا پھر اگر اول، دوم، سوم کا نام دے سکتے ہیں۔

اب جب یہ سوال اٹھ ہی گیا ہے تو اراکین آراء دیں کہ اس مسئلے کو کیسے حل کیا جائے۔ یعنی کام میں Uniformity ہونی چاہیے اور ایسی تمام کتابیں ایک ہی طرح ھینڈل کی جانی چاہیے ہیں۔ (یعنی 1،2، 3، کرنا ہے یا اول، دوم، سوم یا پھر اور کچھ۔
 
محمد وارث

میرے خیال میں 1، 2، 3 یا اول، دوم، سوم بھی "کنفیوزنگ" ہیں، اس سے یہ الگ الگ کتب کی بجائے ایک ہی کتاب کے حصے تصور ہو سکتے ہیں۔

اگر ہم کتاب کے نام کے ساتھ، مصنف کا پورا نہ سہی، معروف نام ہی دے دیں تو یہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے، مثلاً "آتش فشاں - منٹو" اور "آتش فشاں - بیدی"۔

ویسے بھی جب ہم وکی پر تمام کتب کی فہرست دیکھتے ہیں تو صرف کتاب کا نام سامنے آتا ہے اور بالکل علم نہیں ہوتا کہ یہ کتاب کس کی ہے۔ اگر ہر کتاب کا نام اسطرح لکھ دیا جائے تو مصنف کا بھی علم ساتھ ہی ہو جائے گا کہ بہت ساری تصانیف ایسی ہیں کہ ہم نے انکے نام بھی نہیں سنے لیکن ان کے مصنفین کے نام سے ضرور وافقیت ہے۔

خیر یہ محض میری ذاتی رائے ہے۔
 
مہوش علی

لائبریرین
وارث صاحب،

یہ آپ نے وہ بات کہی ہے جو مجھے وکی کی پہلے دن سے کھٹک رہی تھی، اور وہ یہ کہ کتاب کے نام کے ساتھ لازمی طور پر مصنف کا نام ہونا چاہیے اور ساتھ میں کتاب کا مختصر تعارف بھی۔

چلیں تعارف کے بغیر تو رہا جا سکتا ہے مگر مصنف کا نام ساتھ میں بہت ضروری ہے۔

حتی کہ وکی سورس ارو وکی بکز پر بھی کتابیں بغیر مصنف کے شائع کی گئی ہیں۔

\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\

اگر ہم کتاب کا صفحہ اول یوں بناتے ہیں "دیوان غالب از مرزا غالب" تو یہ کچھ عجیب ہو گا۔

مجھے سوچنے کا تھوڑا موقع دیں کہ اس پرابلم کو کیسے حل کیا جائے۔
 
ماوراء

محفلین
ماوراء،

لیکن میرے خیال میں ہمارا موجودہ وکی سیٹ اپ، پچھلے وکی کی نسبت بہت مختلف اور بہتر ہے اور یہاں آپ اتنی خشکی محسوس نہیں کریں گی۔ انشاء اللہ۔
آپ اس موجودہ وکی پر ایک دو کتابیں مکمل کر کے دیکھیں اور پھر دوبارہ اپنا فیڈ بیک دیں کہ آپکے تاثرات کیا ہیں۔

جی، میں نے موجودہ وکی کی ہی بات کی تھی لیکن انشاءاللہ کچھ کرتی ہوں بس عادت نہیں ہے تو اس لیے مشکل لگتا ہے۔

مجھے یہ نظر آتا ہے کہ لائبریری کے "مستقبل" کے حوالے سے یہ زیادہ سودمند رہے گا کہ اراکین وکی پر براہ راست کام کریں۔ جوں جوں وہ کام سیکھتے جائیں گے، ویسے ویسے وکی کی "خشکی" غائب ہوتی جائے گی۔ انشاء اللہ
جی بالکل، آپ کی بات بالکل درست ہے۔ لائبریری کا کام براہ راست وکی پر کرنا ہی بہتر ہے۔ بس اس کام میں تھوڑی سی دلچسپی لینے کی دیر ہے، بس ایک بار وہاں کام جوش و خروش سے شروع ہو گیا تو پھر کوئی مسئلہ نہیں رہے گا۔ انشاءاللہ۔
 
ماوراء

محفلین
مہوش، کچھ وقت تھا تو تھوڑا سا کام کر آئی ہوں۔ اب آپ دیکھ کر بتائیے گا کہ اتنا کام ٹھیک کیا ہے؟ پھر باقی بعد میں۔ ٹکریں بہت مارنی پڑی ہیں۔(مجھے آپ کا ٹوٹوریل پڑھنے کا سب سے آخر میں خیال آیا۔ پھر کچھ ٹھیک ہوا۔ :eek:
 
چلیں اب سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا اور نئی کتاب میں کوئی پریشانی نہیں ہو گی۔

اور میں پوچھنا یہ چاہ رہی تھی کہ آپ نے اپنے "موڈ" میں جو http://www.urduweb.org/mehfil/images/mood/Mad.gif نشان ڈال رکھا ہے تو کیا اسکی وجہ وکی تو نہیں :):)

تو اگر ایسا ہے تو پہلے اپنا موڈ تبدیل کریں اور ہمیں ھنس کر دکھائیں۔ پلیز۔

والسلام۔
 
ماوراء

محفلین
نہیں نہیں مہوش، ایسا بالکل بھی نہیں ہے۔ اصل میں مجھے ایک دو دن سے ایسا ہی لگ رہا ہے۔ ایک وجہ تو یہ ہے کہ میں ساری رات جاگی رہتی ہوں۔ لیں، میں آپ کو مسکرا کر دکھا دیتی ہوں۔ :) بلکہ وکی پر ٹھیک کرنے کے بعد تو مجھے اور بھی زیادہ خوشی ہوئی کہ کوئی کام تو ٹھیک کر لیا۔ اس کی سمائیل یہ ہے۔:grin:
:p
 
محمد وارث

لائبریرین
اگر ہم کتاب کا صفحہ اول یوں بناتے ہیں "دیوان غالب از مرزا غالب" تو یہ کچھ عجیب ہو گا۔

مجھے سوچنے کا تھوڑا موقع دیں کہ اس پرابلم کو کیسے حل کیا جائے۔

میرے خیال میں ہمیں اس کو Flexible رکھنا چاہیئے، یعنی جہاں ضرورت ہو وہاں مصنف کا نام دیں، جہاں نہیں ہے نہ دیں۔ دیوانِ غالب یا پطرس کے مضامین یا ابنِ انشاء کے مضامین میں ضرورت نہیں ہے لیکن ناصر کاظمی کی کتاب "دیوان" کے ساتھ "دیوان از ناصر کاظمی" کی ضرورت بہرحال ہے (اور ابھی بھی ایسا ہی ہے)۔ وغیرہم۔

ابوشامل

محفلین
لیں جی میں حاضر ہوں اور ایک دو بندوں پر مزید تبلیغ کی ہے جن میں سر فہرست شاکر ہے :) دیکھیں کب وہ نمازی بنتے ہیں۔ ویسے ایک اور نام جو شدت سے میرے ذہن میں ہے وہ ہے ابو شامل کا ۔ یہ بندہ وکیپیڈیا پر انتہائی فعال ہے اور ہم سب سے زیادہ جانتا بھی ہے وکی کو ، ایک ٹیوٹوریل میری فرمائش پر محفل پر رکھا بھی ہوا ہے۔

ربط یہ ہے ۔

یہ اردو وکیپیڈیا کا ٹیوٹوریل ہے اور اس سے بہت مدد مل جائے گی کام کرنے کے لیے۔

نبیل ، کیا اردو لائبریری کے لیے میڈیا وکی انسٹال کیا گیا ہے اور اگر کیا گیا ہے تو تمام آپشنز میسر ہیں یا نہیں۔
محب بھائی! السلام وعلیکم اور یاد کرنے اور توجہ دلانے کا شکریہ۔ میں اپنی پوری کوشش کروں گا کہ مستقبل قریب میں لائبریری میں کچھ شامل کروں، لیکن چند مسائل آڑے آئے ہوئے ہیں، گھریلو اور دفتری مصروفیات بھی ہیں اور دیگر ذمہ داریاں بھی اور میں اپنی عادت سے بھی مجبور ہوں کہ جب بھی کسی کام سے ہاتھ ڈالوں تو اس کا حق ادا کروں۔ اس لیے مستقبل قریب میں تو لائبریری پر کام شروع کرنے کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے ہیں لیکن میں جب بھی موجودہ مصروفیات کے علاوہ کسی دوسرے منصوبے پر کام شروع کروں گا تو میری ترجیح اردو ویب کی لائبریری ہی ہوگی۔
 
الف عین

لائبریرین
مصنف کا نام ےتو بہت ضروری ہے ورنہہ اسے کتاب کہا ہی نہیں جا سکتا
اور اس سے زایدہ ضروری ہے کہ اسے کتاب کہا جائے، مضامین نہیں۔
اسی باعث مجھے وکی پسند نہیں آ رہی ہے۔
 
Top