وکی لائبریری کا اعلان چسپاں کریں

قیصرانی

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ اس طرح سے کیا جائے

دیوان_(غالب)
دیوان_(میر_تقی_میر)
دیوان_(میر_درد)

یہ طریقہ میں نے "اصلی تے وڈے" و کی پیڈیا پر دیکھا ہے
 

مہوش علی

لائبریرین
نوٹ:

میں "ھیڈر باب" میں کچھ چیزیں شامل کرنا چاہ رہی تھی مگر یہ کام مکمل نہیں ہو سکتا ہے اور ویک اینڈ پر ہمیں دوسرے شہر روانہ ہونا ہے۔

اس نامکمل "ھیڈر باب" کی وجہ سے ابواب کی نیویگیشن تھوڑی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ مگر فکر مند نہ ہوئیے۔ انشاء اللہ پیر یا منگل کو وقت ملتے ہیں اس کام کو مکمل کر لوں گی۔

والسلام۔
 

محمد وارث

لائبریرین
الحمدللہ، منٹو کی کتاب "سیاہ حاشیے" وکی لائبریری پر مکمل ہوئی، اب یہ کتاب میں محفل کی لائبریری میں بھی پیش کر رہا ہوں۔

احمد ندیم قاسمی کے مضامین کی کتاب، جو میں محفل لائبریری پر پیش کر رہا تھا اس کو بھی وکی پر منتقل کرنے کا کام شروع کردیا ہے۔
 

مہوش علی

لائبریرین
مصنف کا نام ےتو بہت ضروری ہے ورنہہ اسے کتاب کہا ہی نہیں جا سکتا
اور اس سے زایدہ ضروری ہے کہ اسے کتاب کہا جائے، مضامین نہیں۔
اسی باعث مجھے وکی پسند نہیں آ رہی ہے۔


1. مصنف کا نام
2۔ مضامین کی جگہ کتاب

اعجاز صاحب، اگر ہم آپکی یہ دو خواہشات پوری کر دیں تو کیا پھر آپ وکی کو "پسند" کرنے لگیں گے؟:):)

\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\

اعجاز صاحب کے اس پیغام کر پڑھنے کے بعد میں سوچ میں تھی کہ وقت ملتے ہیں کچھ تجربات کیے جائیں۔ اتفاق سے ویک اینڈ پر دوسرے شہر جانے کا پروگرام بھی کینسل ہو گیا اور اسطرح کل رات کو وقت نصیب ہوا۔

تو بات یہ ہے کہ یہ "دونوں' باتیں ممکن ہیں۔

1۔ کتابوں کی لسٹ (زمرے) میں مصنف کا نام بھی ساتھ (یہ میں نے "آ" اور "ا" سے شروع ہونے والی کچھ کتب کے ساتھ کر بھی دیا ہے۔ کام سیدھا سے یہ ہے کہ اس صفحہ کو ایک نئے صفحے پر منتقل کر دیا جائے۔
مثال کے طور پر کتاب کا نام ہے "ارمغانِ حجاز"۔ تو اس صفحے کو منتقل کر دیں "ارمغانِ حجاز (از علامہ اقبال)"۔ اس طرح خود بخود "تمام کتب" اور "اقبالیات" کے زمرے میں یہ اپنے نئے نام کے ساتھ ظاہر ہو جائے گا۔ :)

مثال کے لیے دیکھئیے "تمام کتب" میں "آ" اور "ا" سے شروع ہونے والی چند کتابیں۔

دیکھنے میں بھی یہ اچھا لگ رہا ہے۔



2۔ جہاں تک مضامین کی جگہ "کتاب" لکھنے کا تعلق ہے تو یہ چیز بھی وکی میں ممکن ہے۔ مگر یہ کام فی الحال صرف نبیل بھائی کر سکتے ہیں۔

میری تجویز اس متعلق یہ ہے کہ "مضامین" کی جگہ "کتاب" یا "کتب" لکھنے کی بجائے بہتر ہو گا کہ "تصنیف" یا "تصنیفات" کا لفظ استعمال کیا جائے۔
وجہ یہ ہے کہ کچھ جگہ "کتاب" سیاق و سباق کے حوالے سے ناموزوں لفظ قرار پائے گا (مثلا بچوں کی چھوٹی چھوٹی نظموں کے زمرے میں)، مگر تصنیف یا تصنیفات ہر جگہ چلے گا۔ مثلا
"اس زمرے میں تصینفات"
"اس مصنف کی دیگر تصنیفات"


\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\


"وکی سورس" پر ریسرچ کرتے ہوئے کچھ مزید چیزیں سیکھی ہیں۔ انکی روشنی میں چن چیزوں میں معمولی تبدیلی کی ہے۔

نوٹ: "یہ تبدیلیاں معمولی ہیں اور صرف اور صرف نئی بننے والی کتابوں سے انکا استعمال کریں۔ ان نئی تبدیلیوں کا کوئی اثر پرانی کتابوں پر نہیں پڑے گا اور وہ بھی بالکل صحیح کام کرتی رہیں گی۔



پہلی تبدیلی:

پہلے ہم دو ھیڈر استعمال کرتے تھے

1۔ ھیڈر صفحہ اول
2۔ ھیڈر باب

اب اسکی جگہ یہ استعمال کریں گے

1۔ نیویگیشن صفحہ اول
2۔ نیویگیشن بقیہ ابواب


نیویگیشن صفحہ اول کا کوڈ بالکل وہی ہے جو "ھیڈر صفحہ اول" کا تھا۔ ذیل میں یہ درج ہے (اور ٹوٹوریل میں بھی میں یہ تبدیلی کر رہی ہوں)

{{نیویگیشن صفحہ اول

| زمرہ کا نام = داستان
| title = طلسم ہوشربا (از محمد حسین جاہ)
| مصنف = محمد حسین جاہ
| پچھلا =
| اگلا = سر ورق
| ڈاؤنلوڈ =
| کاپی رائیٹ نوٹ =
| notes =

}}
"نیویگیشن بقیہ ابواب" کا کوڈ 90 فیصد وہی ہے جو "ھیڈر باب" کا تھا۔ صرف Title میں تھوڑی تبدیلی ہے

{{نیویگیشن بقیہ ابواب

| زمرہ کا نام = داستان
| title = [[../]]
| مصنف = محمد حسین جاہ
| سیکشن = باب 1
| پچھلا = سر ورق
| اگلا = باب 2
| ڈاؤنلوڈ =
| کاپی رائیٹ نوٹ =
| notes =

}}
تو آپ نے دیکھا کہ ٹائٹل میں یہ تبدیلی ہے:

| title = [[../]]

اسکا مطلب یہ ہے کہ آئندہ آپ کو ٹائٹل میں کتاب کا پورا نام درج نہیں کرنا پڑے گا، بلکہ اس چیز کو جوں کا توں اٹھا کر پیسٹ کر دیں۔

تو یہ دو چھوٹی سی تبدیلیاں ہے جن کا خیال آپ نئی کتابیں بناتے ہوئے رکھیے گا۔


دوسری تبدیلی

جب آپ نئی کتاب بنانا چاہیں تو "تلاش" کے خانے میں کتاب کے نام کے ساتھ ساتھ مصنف کا نام بھی درج کریں۔

مثال کے طور پر "طلسم ہوشربا" نامی کتاب بنانی ہے تو "تلاش" کے خانے میں لکھیں "طلسم ہوشربا (از محمد حسین جاہ)"

نوٹ "اعراب کا استعمال
پلیز نوٹ کریں کہ نئی کتاب بناتے وقت (یا مصنف کا نام لکھتے وقت) اعراب کا استعمال نہ کریں۔ مثال کے طور پر کتاب کا نام ہے "بانگِ درا" (اور اس میں "زیر" کا استعمال ہوا ہے)۔
مگر جب آپ وکی پر اس کتاب کا صفحہ بنا رہے ہوں تو اس زیر کا استعمال نہ کریں اور صرف یوں لکھیں "بانگ درا (از علامہ اقبال)"
تیسری تبدیلی

یہ تیسری تبدیلی "مصنف" کے ساتھ کی گئی ہے۔

پہلے یہ تھا کہ مصنف کے صفحے پر آپ کو یہ کام کرنا ہوتا تھا۔

1۔ مصنف کا تعارف
2۔ مصنف کی کتاب (جو آپ نے وکی پر شائع کی ہے) کا لنک مصنف کے صفحے پر دینا۔ اس طرح ایک مصنف کی جتنی کتابیں وکی پر موجود ہوتی ہیں وہ مصنف کی صفحے پر جمع ہو جاتی ہیں۔


مگر اس نئی تبدیلی کی ساتھ یہ ہوا ہے کہ آپ کو مصنف کے صفحے پر صرف مصنف کا نام دینا ہو گا، مگر اسکی جتنی بھی کتابیں وکی پر شائع ہوں گی، وہ خود بخود مصنف کے صفحے پر ظاہر ہو جائیں گی۔


امید ہے کہ آپ کو یہ تبدیلیاں سمجھ میں آ گئی ہوں گی۔ مزید تفصیلات آپکو ٹوٹوریل میں بھی مل جائیں گی جسے میں ایک دو دن تک اپڈیٹ کر دوں گی۔

اگر اسکے باوجود بھی کوئی سوال ہو تو آپ یہاں پوچھ سکتے ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

میں ایک دو روز میں لائبریری سائٹ کے فرنٹ پیج کے سلسلے میں کام کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ لیکن جب میں نے اس تھریڈ پر آپ لوگوں کی گفتگو دیکھی ہے تو مجھے اپنا میڈیا وکی کے بارے میں علم کافی آؤٹ آف ڈیٹ‌ نظر آنے لگا ہے۔ آپ دوستوں نے تو ماشاءاللہ میڈیا وکی کے استعمال میں بہت عبور حاصل کر لیا ہے۔ :) مجھے بھی لائبریری سائٹ کے فرنٹ پیج کے سلسلے میں آپ دوستوں کا کچھ تعاون درکار ہوگا، خاص طور پر تصاویر کے سلسلے میں۔ میں اس سلسلے میں جلد پوسٹ کروں گا۔

والسلام
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اب میں پرانے ساتھیوں کی منتظر ہوں کہ وہ کب کامیابی سے وکی پر کتاب بنا کر رپورٹ کرتے ہیں (اور سب سے پہلے ان میں ہماری شگفتہ بہن شامل ہیں ۔۔۔۔ کیونکہ اگر صرف انہوں نے کام کرنا شروع کر دیا تو لائبریری میں خودبخود بہت سے کتابیں شامل ہو جائیں گی)۔ اسی طرح اعجاز صاحب، شاکر، ماوراء، نعمان، ۔۔۔۔۔۔۔

confused:

السلام علیکم

میں یہاں تفصیل سے لکھنا چاہ رہی تھی لیکن ممکن نہیں ہو پا رہا البتہ تمام پیغامات دیکھے ہیں دیکھ رہی ہوں۔ مہوش میں نے وکی پر صفحات بنانے کی ریاضت کی تھی جو وکی فورم پر موجود تھا وہاں بھی اور بعد میں جب لائبریری کی نئی سائٹ کا اجراء ہوا تھا دونوں بار تھوڑی محنت سے ہوگیا تھا ۔۔۔ یعنی مشکل نہیں۔۔۔ اہم بات یہ ہے کہ تجربات کا مرحلہ مکمل ہوجائے تاکہ زیادہ سے زیادہ اراکین کو متوجہ کیا جا سکے ۔۔۔ میں ابھی انتظار میں ہوں اور تجرباتی مرحلہ مکمل ہونے کے بعد ایک ہی طرح سے کتب وہاں رکھنے میں سہولت رہے گی ( بالخصوص میرے لئے) ، خاص طور پر جو بڑے متون ہیں۔

ایک اور بات یہ کہ لائبریری کا بہت سا کام آف لائن موجود ہے جو فورم پر پوسٹ نہیں ہوا۔ اور اس کی پروف ریڈنگ بھی ہوچکی ہے (چند متون کو چھوڑ کر) تو ایسے تمام (آف لائن اور آنلائن) متون کی لائبریری سائٹ پر منتقلی کے ساتھ اس کی بھی ضرورت ہے کہ ای بکس بھی تشکیل دی جائیں ایسے تمام مکمل متون کی ۔
 

مہوش علی

لائبریرین
السلام علیکم

میں یہاں تفصیل سے لکھنا چاہ رہی تھی لیکن ممکن نہیں ہو پا رہا البتہ تمام پیغامات دیکھے ہیں دیکھ رہی ہوں۔ مہوش میں نے وکی پر صفحات بنانے کی ریاضت کی تھی جو وکی فورم پر موجود تھا وہاں بھی اور بعد میں جب لائبریری کی نئی سائٹ کا اجراء ہوا تھا دونوں بار تھوڑی محنت سے ہوگیا تھا ۔۔۔ یعنی مشکل نہیں۔۔۔ اہم بات یہ ہے کہ تجربات کا مرحلہ مکمل ہوجائے تاکہ زیادہ سے زیادہ اراکین کو متوجہ کیا جا سکے ۔۔۔ میں ابھی انتظار میں ہوں اور تجرباتی مرحلہ مکمل ہونے کے بعد ایک ہی طرح سے کتب وہاں رکھنے میں سہولت رہے گی ( بالخصوص میرے لئے) ، خاص طور پر جو بڑے متون ہیں۔

ایک اور بات یہ کہ لائبریری کا بہت سا کام آف لائن موجود ہے جو فورم پر پوسٹ نہیں ہوا۔ اور اس کی پروف ریڈنگ بھی ہوچکی ہے (چند متون کو چھوڑ کر) تو ایسے تمام (آف لائن اور آنلائن) متون کی لائبریری سائٹ پر منتقلی کے ساتھ اس کی بھی ضرورت ہے کہ ای بکس بھی تشکیل دی جائیں ایسے تمام مکمل متون کی ۔


لائبریری اراکین مجھے بتائیں کہ "چُھپا ہوا تیس مار خان" کسے کہتے ہیں :):)

اگرچہ کہ کوئی شور و غل نہیں مچا رہا تھا مگر مجھے پھر بھی اُس پر "یقین" تھا۔

\\\\\\\\\\\\\\\\\\\

آپ لوگ "ای بکز" بنائیں (کم از کم دو چار تجرباتی طور پر ای بکز بنائیں)۔

پھر ان ای بکز کو وکی لائبریری میں اپلوڈ کریں، اور اسکا لنک نیوگیشن میں دے دیں۔

امید ہے کہ کام بغیر کسی مشکل کے ہو جائے گا۔ لیکن اگر پرابلم ہو تو آپ ہر وقت سوال کر سکتے ہیں۔


دیوان غالب کی ای بک

اعجاز صاحب نے مجھے دیوان غالب کی ای بک کا لنک دیا تھا۔ میں نے اسے تجرباتی طور پر وکی لائبریری میں اپلوڈ کر دیا تھا اور پھر اسکا لنک دیوان غالب کی نیویگیشن میں دیا تھا۔

اور اس سب کے بعد ای بک بالکل صحیح کام کر رہی ہے (یعنی لائبریری کی سیٹنگز اس قابل ہیں کہ ای بکز کو ان پر اپلوڈ کر کے شائع کیا جا سکے)۔

وکی پر دیوان غالب کا صفحہ دیکھیں کہ جہاں آپ کو ای بک بھی نظر آ جائے گی۔


http://www.urdulibrary.org/index.php?title=دیوان_غالب


ویسے ای بکز کے حوالے سے میری ذاتی رائے ابتک یہ ہے کہ ہم اس سلسلے میں بہت بہت بہت زیادہ وقت ضائع کر چکے ہیں۔ بہتر ہو گا کہ اس ای بک والے کام کو اگلے تین چار ماہ تک ملتوی کر کے پہلے لائبریری کی مرکزی چیزوں پر توجہ دی جائے

اور ان اگلے تین چار مہینوں میں امید کریں کہ پاک نوری نستعلیق فانٹ میدان میں آ جائے تاکہ اکھٹے ہیں تمام کتابوں کی ای بکز اس فانٹ میں بنا کر اپلوڈ کر دی جائیں۔
 

مہوش علی

لائبریرین
معزز اراکین،

شگفتہ سسٹر کی بات بہت وزن رکھتی ہے کہ وکی کی سیٹنگز اب تجرباتی مراحل سے نکل کر فائنل سٹیج کی طرف آنی چاہیے ہیں تاکہ بلا خوف و خطر ٹیکسٹ کی منتقلی کا مرحلہ شروع کیا جائے۔

(پہلے بھی یہ ہوا تھا کہ پچھلے وکی میں محنت سے مواد منقتل ہوا، مگر بعد میں وہ سب کچھ نئے وکی کی وجہ سے ضائع کرنا پڑا)

////////////////////


تو شگفتہ سسٹر،

آپکی بات بالکل دل کو لگتی ہے کہ تجرباتی مراحل ختم ہوں تو صحیح معنوں میں کام شروع ہو۔

مگر ایک مسئلہ یہ ہے کہ جب تک آپ لوگ (یعنی مختلف لوگ) وکی پر کام کرنا شروع نہیں کریں گے، اُس وقت تک مسائل سامنے نہیں آئیں گے اور پھر ان مسائل پر کام بھی نہیں ہو سکے گا۔ (یعنی ان نئے مسائل کے حل کے لیے تجربات اُسی وقت کیے جا سکتے ہیں جب یہ مسائل ایک دفعہ سامنے آئیں، اور وہ اُسی وقت آئیں گے جب اراکین اس پر کام کریں)

تو یہ ایک شیطانی چکر ہے :)


میری رائے میں لائبریری کی بنیادیں پڑ چکی ہیں۔ اب آہستہ آہستہ کام شروع کرنا چاہیے (اللہ کے بابرکت نام سے)۔

اب اگر کوئی پرابلمز آئیں بھی، تو وہ چھوٹی موٹی نوعیت کی ہوں گی اور انہیں آسانی سے حل کیا جا سکنا ممکن ہو گا۔
 
مہوش اگر کام کرنا ہے تو میرا خیال ہے ای بکس کی طرف سے غفلت نہ برتی جائے اور اسے ضرور شامل ہونا چاہیے کیونکہ اکثریت کتاب ڈاؤن لوڈ کرکے ہی پڑھنا چاہے گی یا اسے کم از کم اطمینان رہے گا کہ کتاب اس کے سسٹم پر ہے اور اسے کہیں اور سے تلاش نہیں کرنی پڑے گا یا نیٹ کا ہونا لازمی نہیں ہوگا کتاب کے لیے ۔

آسان ترین کام جو کیا جا سکتا ہے وہ ہے کہ م س ورڈ میں کتاب بنا لی جائے ، صرف کاپی پیسٹ ہی کرنا ہوگا اس کے بعد اور فارمیٹس میں جو چاہے بنا لے ، میں اس سلسلے میں ایک کتاب منتخب کرکے کام شروع کرتا ہوں تاکہ یہ کام بھی ساتھ ساتھ ہوتا جائے۔
 

مہوش علی

لائبریرین
ایک اور تبدیلی

ھیڈرز بنانے کے لیے میں نے وکی سورس والوں کی نقل کی تھی۔ مگر جب کچھ کام سیکھا تو پتا چلا کہ "یہ بڑے" پروگرامنگ میں فضول ہیں۔

چونکہ نقل انکی کی تھی اس لیے بہت سی غیر اہم چیزیں (جن کے بغیر زیادہ اچھا گذارا ہو سکتا ہے) ھیڈر میں شامل ہو گئی تھیں۔ لیکن اب آہستہ آہستہ میں انکو دور کر رہی ہوں اور یقین کریں ہمارا کوڈ وکی سورس والوں سے کہیں زیادہ آسان اور بہتر ہے۔

صرف ایک تبدیلی اور نوٹ کریں، اور وہ یہ کہ میں نے "ٹائٹل" کا بکھیڑا ہے کوڈ سے نکال دیا ہے (یعنی اب آپکو ٹائٹل لکھنے کی ضرورت ہی نہیں پیش آئے گی)۔

نیا کوڈ یوں ہے

نیویگیشن صفحہ اول
اقتباس:
{{نیویگیشن صفحہ اول

| زمرہ کا نام = داستان
| مصنف = محمد حسین جاہ
| پچھلا =
| اگلا = سر ورق
| ڈاؤنلوڈ =
| کاپی رائیٹ نوٹ =
| notes =

}}
اور نیویگیشن بقیہ ابواب



{{نیویگیشن بقیہ ابواب

| زمرہ کا نام = داستان
| مصنف = محمد حسین جاہ
| سیکشن = باب 1
| پچھلا = سر ورق
| اگلا = باب 2
| ڈاؤنلوڈ =
| کاپی رائیٹ نوٹ =
| notes =

}}
 

مہوش علی

لائبریرین
پہلے تو معذرت کہ آج کام کچھ زیادہ ہو گیا ہے اور اراکین کو یہ سب لمبی تفصیل پڑھنا پڑھ رہی ہے۔ مگر اس موقع پر مجھے آپ کی تھوڑی زیادہ سپورٹ چاہیے۔ آج میرے پاس وقت ہے اس لیے چاہتی ہوں کہ زیادہ سے زیادہ کام مکمل ہو سکے۔

\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\

اردو وکیپیڈیا کی خامی
اردو وکیپیڈیا کی سب سے بڑی خامی یہ ہے کہ وہاں جس کا جی چاہتا ہے وہ الگ سے زمرہ بنا لیتا ہے۔ اس وجہ سے کئی ہزار زمرے بن چکے ہیں اور ایسی گھچ مچ مچی ہے کہ قارئین کے لیے اپنی پسند کا مواد ڈھونڈنا بہت ہی مشکل ہو گیا ہے اور یہ چیز سخت بوریت پیدا کر رہی ہے۔

اگر ہمیں اس مصیبت سے نجات پانی ہے اور چیزوں کو پرکشش بنانا ہے تو اہم چیز یہ ہے کہ ہم زمروں کا انتخاب خود کریں اور یہ سختی رکھیں کہ سوائے ان زمروں کے لوگ اپنی مرضی کے الگ زمرے نہ بناتے پھریں۔ (اور اگر کوئی زمرہ پہلے سے لائبریری میں نہیں موجود، تو لائبریری موڈز سے رابطہ کر کے ان سے درخواست کی جائے کہ وہ کتابون کا نیا زمرہ بنا دیں۔


اب میری شگفتہ سسٹر سے درخواست ہے کہ وہ لائبریری پر زمروں کا جائزہ لیں اور بتائیں کہ کون کون سے "ذیلی زمرے" ابھی تک یہاں موجود نہیں ہیں۔
\\\\\\\\\\\\\

ایک چیز اور نوٹ کریں۔

ہمارے پاس کتابوں کے کچھ "بڑے زمرے" Main Categories ہیں جیسے "اردو نثر"
اور پھر اس "بڑے زمرے" کے کئی ذیلی زمرے ہیں جیسے افسانہ، ناول وغیرہ۔

بہت یاد رکھنی والی بات یہ ہے کہ کتاب بناتے وقت نیویگیشن میں کبھی بھی زمرے کے نام میں کسی "بڑے زمرے" کا نام نہ دیا جائے، بلکہ ہمیشہ مخصوص "ذیلی زمرے" کا نام دیا جائے۔

مثال کے طور پر قیصرانی بھائی نے بچوں کی بہت سی نظمیں وکی پر منتقل کی ہیں۔ مگر اس کام میں ذیل کی غلطیاں ہیں۔


1۔ پہلا یہ کہ ان تمام نظموں میں آپ نے زمرہ کا نام "گوشہ اطفال" دیا ہے (جو کہ "بڑا زمرہ" ہے اور اس لیے غلط ہے)۔ تو قیصرانی بھائی، نظموں کے لیے آپکو ذیلی زمرہ "بچوں کی نظمیں" چننا چاہیے تھا۔
اسی طرح بچوں کی کہانیوں کے لیے ایک ذیلی زمرہ "بچوں کی کہانیاں" موجود ہے۔

(میں "بڑے زمرے" اور "ذیلی زمرے" کے متعلق یہ نکات ٹوٹوریل میں بھی شامل کر دیتی ہوں تاکہ نئے آنے والے یہ غلطی نہ کریں)۔


2۔ قیصرانی بھائی، دوسری غلطی آپ نے یہ کی ہے کہ ہر نظم کے آخر میں آپ نے مزید یہ ٹیگ ڈال دیے ہیں
[[Category:گوشۂ اطفال]]
[[Category:تمام کتب]]


یہ چیزیں پرانے وکی کے لیے تھیں۔ مگر اس نئے وکی میں جب آپ زمرے کے نام پر "بچوں کی کہانیاں" لکھیں گے تو یہ صفحہ خود بخود متعلقہ Category میں شامل ہو جائے گا۔ (اور تمام کتب کے زمرے میں بھی یہ صفحہ خود بخود شامل ہو جائے گا)

لہذا بچوں کی ان تمام نظموں اور کہانیوں کے آخر سے آپ یہ ٹیگ ہٹا دیں۔
 
Top