وکی لائبریری کا اعلان چسپاں کریں

مہوش علی

لائبریرین
محترم ایڈمن/موڈ

اراکین کی توجہ وکی لائبریری کی طرف مبذول کروانے کے لیے گذارش ہے کہ وکی لائبریری کے پیغام کو چسپاں کر دیا جائے۔

اور وکی لائبریری کا پیغام یہ ہے کہ:

ذیل کے آسان ٹوٹوریل کی مدد سے 15 منٹ میں وکی پر کتابیں شائع کرنا سیکھیں

http://www.urdulibrary.org/index.php?title=ٹوٹوریل

اور لائبریری ٹیم کے تمام اراکین پر لازم ہے کہ وہ ایک ہفتے کے دوران لازمی طور پر کم از کم ایک کتاب کو اردو وکی لائبریری پر خود سے منتقل کریں اور پھر اس ڈورے میں رپورٹ کر کے اپنا نام (بمع جس کتاب کو انہوں نے منتقل کیا ہے) یہاں درج کریں۔
 

مہوش علی

لائبریرین
قیصرانی بھائی،

پہلے میں سوچ رہی تھی کہ صرف وارث، راہبر اور فاتح کو ذپ کے ذریعے پیغام بھیجوں کہ وہ یہاں رپورٹ کریں (یعنی کوئی چھوٹا موٹا افسانہ وکی پر منتقل کر کے یہاں رپورٹ کریں)۔

مگر اگر آپکے پاس تمام لائبریری اراکین کی لسٹ موجود ہے (اور آپ ان سب کو ذپ بھیج سکتے ہیں) تو میرے خیال میں تمام کو ہی ایک مرتبہ پیغام بھیج دیا جائے۔ (بلکہ آپ تمام کو پیغام بھیج کر یہاں رپورٹ پیش کریں :):):) )

اسی دوران میں میں نے ٹوٹوریل کو مزید آسان بنا دیا ہے اور اب کسی کے پاس کوئی بہانہ نہیں ہونا چاہیے کہ وکی پر کام مشکل ہے۔
 

مہوش علی

لائبریرین
قیصرانی بھائی،

آپ نے رپورٹ نہیں کی :):):) (یعنی آپ نے لائبریری اراکین کو ذپ کر دیے ہیں یا نہیں)

ٹوٹوریل کا لنک تو اوپر موجود ہے، جبکہ اعجاز صاحب نے کاپی فری کتب کی ایک لسٹ بھی مہیا کر دی ہے
http://samt.ifastnet.com/July07/Urdu/UrduBooks.html

تو لائبریری اراکین کے لیے ٹاسک یہ ہے کہ وہ اس لسٹ سے کوئی ایک چھوٹا سا افسانہ یا کتاب چن لیں اور اس ٹوٹوریل کی مدد سے لائبریری پر منتقل کرنے کی کوشش کریں۔ اور اگر انکو کوئی پرابلم ہو یا وکی کے متعلق کوئی سوال ہو تو وہ بلا جھجھک پوچھ سکتے ہیں۔
 

فاتح

لائبریرین
قیصرانی بھائی،
آپ نے رپورٹ نہیں کی :):):) (یعنی آپ نے لائبریری اراکین کو ذپ کر دیے ہیں یا نہیں)

میں رپورٹ کر دیتا ہوں کہ مجھے قیصرانی صاحب کی طرف سے کوئی ذپ نہیں ملا;)

یہ تو خیر مذاق تھا لیکن مہوش آپ نے فی الحقیقت انتہائی آسان اور جامع طریق پر سمجھایا ہے۔
میری جانب سے دلی شکریہ!
میں انشاء اللہ ایک دو روز میں نئی کتاب بنانے کی مشق کرتا ہوں۔
 
بہت شکریہ مہوش بہن! ٹیوٹرل بظاہر تو سمجھ آگیا ہے، اب جب پریکٹیکل کرنے بیٹھوں گا تو حقیقت پتا چلے گی۔۔۔ ویسے اتنا مشکل تو نہیں ہے۔ کوشش کروں گا جلد ہی ان شاء اللہ
 

قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی بھائی،

آپ نے رپورٹ نہیں کی :):):) (یعنی آپ نے لائبریری اراکین کو ذپ کر دیے ہیں یا نہیں)

ٹوٹوریل کا لنک تو اوپر موجود ہے، جبکہ اعجاز صاحب نے کاپی فری کتب کی ایک لسٹ بھی مہیا کر دی ہے
http://samt.ifastnet.com/July07/Urdu/UrduBooks.html

تو لائبریری اراکین کے لیے ٹاسک یہ ہے کہ وہ اس لسٹ سے کوئی ایک چھوٹا سا افسانہ یا کتاب چن لیں اور اس ٹوٹوریل کی مدد سے لائبریری پر منتقل کرنے کی کوشش کریں۔ اور اگر انکو کوئی پرابلم ہو یا وکی کے متعلق کوئی سوال ہو تو وہ بلا جھجھک پوچھ سکتے ہیں۔
ابھی تک تو نہیں‌کیا۔ کیونکہ ایک دو دوست کچھ مصروف تھے۔ ابھی ان سب سے رابطہ کرتا ہوں
 

مہوش علی

لائبریرین
فاتح اور راہبر برادران،

اللہ آپ کی عمریں دراز فرمائے کہ آپ کے اس ریسپانس سے مجھے کافی ہمت ملی ہے :)

اب میں پرانے ساتھیوں کی منتظر ہوں کہ وہ کب کامیابی سے وکی پر کتاب بنا کر رپورٹ کرتے ہیں (اور سب سے پہلے ان میں ہماری شگفتہ بہن شامل ہیں ۔۔۔۔ کیونکہ اگر صرف انہوں نے کام کرنا شروع کر دیا تو لائبریری میں خودبخود بہت سے کتابیں شامل ہو جائیں گی)۔ اسی طرح اعجاز صاحب، شاکر، ماوراء، نعمان، ۔۔۔۔۔۔۔ یہ سب لوگ فی سبیل لائبریری جلد از جلد رپورٹ فرمائیں۔

اور آپ کو پتا ہے، ایک نام ایسا ہے جس نے لائبریری کو بہت اچھے اراکین فراہم کیے ہیں، مگر ابھی تک خود وکی پر آپ کر نمازیں پڑھنی نہیں شروع کی ہیں:)۔ تو ان حضرت سے بھی وکی پر اپنی پہلی کتاب بنا کر رپورٹ جلد پیش کرنے کی استدعا ہے۔

ویسے ایک بات ہے، یہ صاحب چاہے خود بڑے نمازی نہ ہوں، مگر بہت بڑے تبلیغی ضرور ہیں۔ اور لائبریری ایسے فیز میں ہے کہ اسکو تبلیغیوں کی بہت ضرورت ہے۔ میں اراکین کو وکی پر لانے کی کوشش تو کر رہی ہوں، مگر یہ صاحب بھی تبلیغ میں شامل ہو جائیں تو کیا ہی بات ہو۔

ویسے جب اراکین سے وکی پر کام کرنے کے لیے رابطہ کیا جاتا ہے تو اُن کی طرف سے جواب آتا ہے



:dontbother:



تو بتائیں کہ اب میں کیا کروں :confused:
 

محمد وارث

لائبریرین
السلام علیکم مہوش علی صاحبہ اور قیصرانی صاحب

دیر سے حاضری کیلیے معذرت خواہ ہوں، مگر چاہ رہا تھا کہ "خالی" حاضری نہ ہی لگے تو اچھا ہے۔

میں نے وکی پر اپنی پہلی "چھیڑ خانی" کی جرأت کر ہی لی آخر ۔۔۔

منٹو کی ایک کتاب "سیاہ حاشیے" کا ربط بنا کر، کچھ افسانے پوسٹ کر دیئے ہیں۔ یہ کتاب تقیسم کے فسادات کے پس منظر میں لکھی گئی تھی اور انہتائی مختصر بلکہ چند سطری افسانے ہیں اور اسی لیے اسی سے کام شروع کیا ہے۔

میری ناقص معلومات کے مطابق مصنف کی وفات کے پچاس سال بعد اسکا کام "پبلک ڈومین" میں آجاتا ہے، کیا یہ بات صحیح ہے؟ اگر ہے تو منٹو کا سارا کام کاپی رائٹ فری ہوگیا ہے، اور میں منٹو پر کام کر سکتا ہوں۔

سعادت حسن منٹو کے نام سے مصنفین کی فہرست میں انکا اضافہ بھی کردیا ہے۔

آپ سے استدعا ہے کہ "سیاہ حاشیے" کو دیکھیں اور پھر مجھے بتا دیں کہ کیا واقعی کام صحیح ہوا ہے یا نہیں، کیونکہ میں اس سے مطمئن نہیں ہوں، بس "کاپی پیسٹ" کرکے کام چلایا ہے۔

ابتدائی کام میں مجھے جو مشکلیں در پیش آئیں وہ بیان کرتا ہوں، اگر احباب میری مدد کرسکیں تو نوازش:

ا۔ ہیڈرز کے مطلق میرا "کانسپٹ" ابھی تک "کلیئر" نہیں ہوسکا۔ (پھر معذرت خواہ ہوں کہ انتہائی کند ذہں واقع ہوا ہوں)
2- میں نے پہلے ہیڈرز میں "باب" لکھا تھے، پھر جب ان کو "افسانہ" سے تبدیل کیا تو ان بابوں میں سارا لکھا ہوا مواد غائب ہوگیا تھا۔ بعد میں حالیہ تبدیلیاں سے کاپی کیا۔
3-سعادت حسن منٹو کا لنک بجائے مصنفین کے یعنی س سے سید شاکر اور سید تفسیر کے ساتھ ہونے کی بجائے نیچے "زمرہ مصنفین میں مضامین" کے تحت آرہا ہے؟
4- مہوش علی صاحبہ نے ٹوٹوریل میں "مصنفین" کے تحت لکھا ہے کہ کوڈ کسی بھی مصنف کے پیچ میں کاپی کر دیں، میں الٹ ہی سمجھا اور ناصر کاظمی کے پیچ میں منٹو کا مواد کاپی کردیا۔:( خیر درست کردیا تھا، لیکن بعد میں "مصنفین کے نام" میں تبدیلی کی تو وہاں کوئی مسئلہ ہوگیا، اسے اگر آپ ٹھیک کرسکیں تو نوازش۔
5- اس بارے میں برائے مہربانی بتائیے کہ ایک نئے مصنف کا کوئی کام پوسٹ کیے بغیر اس کا زمرہ کیسے بن سکتا ہے، کیونکہ میں نے پہلے "سیاہ حاشیے" پوسٹ کی اور بعد میں جب منٹو کا نام آرہا تھا تو اس سے منٹو کا زمرہ بنایا۔

اور آخر میں چند سخن ہائے ناگفتنی


اور لائبریری ٹیم کے تمام اراکین پر لازم ہے کہ وہ ایک ہفتے کے دوران لازمی طور پر کم از کم ایک کتاب کو اردو وکی لائبریری پر خود سے منتقل کریں


یقین مانیے میرے لیے یہ ایک انتہائی مشکل بلکہ ناممکن ہدف ہے کہ سارا دن پرائیوٹ نوکری کرتا ہوں۔ ہاں شام کے بعد "سرکاری" نوکری میں خوب خیانت کرتا ہوں اور محفل پر حاضر رہتا ہوں، اس میں کچھ "طوالت" والے کام شروع کر رکھے ہیں لیکن مقدور بر ضرور وکی پر حاضری دیتا رہوں گا۔

محفل کی لائیبریری میں کام کرنے کا ایک اپنا ہی لطف ہے، وکی ایک آنکھ نہیں بھایا، طالب علمی کا زمانہ یاد آگیا کہ اسکے کوڈز کوئی الجبرے اور Calculus کے فارمولوں سے کیا کم ہیں۔:)

۔
 

مہوش علی

لائبریرین
وارث صاحب:


میری ناقص معلومات کے مطابق مصنف کی وفات کے پچاس سال بعد اسکا کام "پبلک ڈومین" میں آجاتا ہے، کیا یہ بات صحیح ہے؟ اگر ہے تو منٹو کا سارا کام کاپی رائٹ فری ہوگیا ہے، اور میں منٹو پر کام کر سکتا ہوں۔
جی یہی بات ہے۔



آپ سے استدعا ہے کہ "سیاہ حاشیے" کو دیکھیں اور پھر مجھے بتا دیں کہ کیا واقعی کام صحیح ہوا ہے یا نہیں، کیونکہ میں اس سے مطمئن نہیں ہوں، بس "کاپی پیسٹ" کرکے کام چلایا ہے۔
وارث صاحب،

میں نے سیاہ حاشیے کا بغور مطالعہ کیا ہے۔ وکی کی خصوصیت یہ ہے کہ آپ نے اس میں جتنی تبدیلیاں کی ہیں وہ سب کی سب میرے سامنے ہیں۔

میں بات کو مختصر کرتی ہوں۔

آپ ان دو باتوں میں فرق محسوس کریں

۱۔ ھیڈر صفحہ اول
۲۔ ھیڈر باب


ایک کتاب کے پہلے صفحے کو ہم "صفحہ اول" کہہ رہے ہیں اور اسکے لیے "ھیڈر صفحہ اول" استعمال ہوتا ہے جبکہ باقی تمام ذیلی ابواب کے لیے "ھیڈر باب" استعمال ہوتا ہے۔


آپ نے "سیاہ حاشیے" کا "صفحہ اول" بالکل صحیح بنایا ہے اور اس میں کوئی غلطی نہیں ہے۔

مگر ذیلی ابواب میں آپ نے "ھیڈر باب" کا کوڈ نہیں دیا ہے اور اسی لیے اسکی نیویگیشن نہیں بن رہی ہے۔


\\\\\\\\\\\\\\\


میں نے سیاہ حاشیے کے پہلے 5 ابواب کے شروع میں "ھیڈر باب" کا کوڈ دے دیا ہے۔ آپ ذرا ان پہلے 5 ابواب کا مطالعہ کریں (بلکہ ایڈٹ ایریا میں جا کر انکا کوڈ دیکھیں)

مزید یہ کہ "سیاہ حاشیے" کے باقی تا 32 ابواب تک کا کوڈ بنا کر ذیل میں درج کر رہی ہوں۔ آپ کو اب بس کرنا یہ ہے کہ یہاں سے کوڈ کاپی کر کے متعلقہ باب کے شروع میں پیسٹ کر دیں۔


== سرورق ==


{{ھیڈر باب

| زمرہ کا نام = افسانے
| title = سیاہ حاشیے
| مصنف = سعادت حسن منٹو
| سیکشن = (انتساب)
| پچھلا =
| اگلا = باب 1
| notes =

}}


== 1 ==


{{ھیڈر باب

| زمرہ کا نام = افسانے
| title = سیاہ حاشیے
| مصنف = سعادت حسن منٹو
| سیکشن = (باب 1)
| پچھلا = سرورق
| اگلا = باب 2
| notes =

}}



== 2 ==


{{ھیڈر باب

| زمرہ کا نام = افسانے
| title = سیاہ حاشیے
| مصنف = سعادت حسن منٹو
| سیکشن = (باب 2)
| پچھلا = باب 1
| اگلا = باب 3
| notes =

}}


== 3 ==


{{ھیڈر باب

| زمرہ کا نام = افسانے
| title = سیاہ حاشیے
| مصنف = سعادت حسن منٹو
| سیکشن = (باب 3)
| پچھلا = باب 2
| اگلا = باب 4
| notes =

}}


== 4 ==


{{ھیڈر باب

| زمرہ کا نام = افسانے
| title = سیاہ حاشیے
| مصنف = سعادت حسن منٹو
| سیکشن = ( باب 4)
| پچھلا = باب 3
| اگلا = باب 5
| notes =

}}


== 5 ==


{{ھیڈر باب

| زمرہ کا نام = افسانے
| title = سیاہ حاشیے
| مصنف = سعادت حسن منٹو
| سیکشن = (باب 5)
| پچھلا = باب 4
| اگلا = باب 6
| notes =

}}


== 6 ==


{{ھیڈر باب

| زمرہ کا نام = افسانے
| title = سیاہ حاشیے
| مصنف = سعادت حسن منٹو
| سیکشن = (باب 6)
| پچھلا = باب 5
| اگلا = باب 7
| notes =

}}


== 7 ==


{{ھیڈر باب

| title = سیاہ حاشیے
| مصنف = سعادت حسن منٹو
| سیکشن = (باب 7)
| پچھلا = باب 6
| اگلا = باب 8
| notes =

}}

8

{{ھیڈر باب

| زمرہ کا نام = افسانے
| title = سیاہ حاشیے
| مصنف = سعادت حسن منٹو
| سیکشن = (باب 8)
| پچھلا = باب 7
| اگلا = باب 9
| notes =

}}


== 9 ==


{{ھیڈر باب

| زمرہ کا نام = افسانے
| title = سیاہ حاشیے
| مصنف = سعادت حسن منٹو
| سیکشن = (باب 9)
| پچھلا = باب 8
| اگلا = باب 10
| notes =

}}


== 10 ==


{{ھیڈر باب

| زمرہ کا نام = افسانے
| title = سیاہ حاشیے
| مصنف = سعادت حسن منٹو
| سیکشن = ( باب 10)
| پچھلا = باب 9
| اگلا = باب 11
| notes =

}}


== 11 ==


{{ھیڈر باب

| زمرہ کا نام = افسانے
| title = سیاہ حاشیے
| مصنف = سعادت حسن منٹو
| سیکشن = (باب 11)
| پچھلا = باب 10
| اگلا = باب 12
| notes =

}}


== 12 ==


{{ھیڈر باب

| زمرہ کا نام = افسانے
| title = سیاہ حاشیے
| مصنف = سعادت حسن منٹو
| سیکشن = (باب 12)
| پچھلا = باب 11
| اگلا = باب 13
| notes =

}}


== 13 ==


{{ھیڈر باب

| title = سیاہ حاشیے
| مصنف = سعادت حسن منٹو
| سیکشن = (باب 13)
| پچھلا = باب 12
| اگلا = باب 14
| notes =

}}


== 14 ==


{{ھیڈر باب

| زمرہ کا نام = افسانے
| title = سیاہ حاشیے
| مصنف = سعادت حسن منٹو
| سیکشن = (باب 14)
| پچھلا = باب 13
| اگلا = باب 15
| notes =

}}


== 15 ==


{{ھیڈر باب


| زمرہ کا نام = افسانے
| title = سیاہ حاشیے
| مصنف = سعادت حسن منٹو
| سیکشن = (باب 15)
| پچھلا = باب 14
| اگلا = باب 16
| notes =

}}


== 16 ==


{{ھیڈر باب

| زمرہ کا نام = افسانے
| title = سیاہ حاشیے
| مصنف = سعادت حسن منٹو
| سیکشن = (باب 16)
| پچھلا = باب 15
| اگلا = باب 17
| notes =

}}


== 17 ==


{{ھیڈر باب

| زمرہ کا نام = افسانے
| title = سیاہ حاشیے
| مصنف = سعادت حسن منٹو
| سیکشن = (باب 17)
| پچھلا = باب 16
| اگلا = باب 18
| notes =
}}


== 18 ==


{{ھیڈر باب

| زمرہ کا نام = افسانے
| title = سیاہ حاشیے
| مصنف = سعادت حسن منٹو
| سیکشن = (باب 18)
| پچھلا = باب 17
| اگلا = باب 19
| notes =

}}


== 19 ==


{{ھیڈر باب

| زمرہ کا نام = افسانے
| title = سیاہ حاشیے
| مصنف = سعادت حسن منٹو
| سیکشن = (باب 19)
| پچھلا = باب 18
| اگلا = باب 20
| notes =

}}


== 20 ==


{{ھیڈر باب

| زمرہ کا نام = افسانے
| title = سیاہ حاشیے
| مصنف = سعادت حسن منٹو
| سیکشن = (باب 20)
| پچھلا = باب 19
| اگلا = باب 21
| notes =

}}


== 21 ==


{{ھیڈر باب

| زمرہ کا نام = افسانے
| title = سیاہ حاشیے
| مصنف = سعادت حسن منٹو
| سیکشن = ( باب 21)
| پچھلا = باب 20
| اگلا = باب 22
| notes =

}}


== 22 ==


{{ھیڈر باب

| زمرہ کا نام = افسانے
| title = سیاہ حاشیے
| مصنف = سعادت حسن منٹو
| سیکشن = (باب 22)
| پچھلا = باب 21
| اگلا = باب 23
| notes =

}}


== 23 ==


{{ھیڈر باب

| زمرہ کا نام = افسانے
| title = سیاہ حاشیے
| مصنف = سعادت حسن منٹو
| سیکشن = (باب 23)
| پچھلا = باب 22
| اگلا = باب 24
| notes =

}}


== 24 ==



== {{ھیڈر باب ==

| زمرہ کا نام = افسانے
| title = سیاہ حاشیے
| مصنف = سعادت حسن منٹو
| سیکشن = (باب 24)
| پچھلا = باب 23
| اگلا = باب 25
| notes =

}}


== 25 ==


{{ھیڈر باب

| زمرہ کا نام = افسانے
| title = سیاہ حاشیے
| مصنف = سعادت حسن منٹو
| سیکشن = (باب 25)
| پچھلا = باب 24
| اگلا = باب 26
| notes =

}}


== 26 ==


{{ھیڈر باب

| زمرہ کا نام = افسانے
| title = سیاہ حاشیے
| مصنف = سعادت حسن منٹو
| سیکشن = ( باب 26)
| پچھلا = باب 25
| اگلا = باب 27
| notes =

}}


== 27 ==


{{ھیڈر باب

| زمرہ کا نام = افسانے
| title = سیاہ حاشیے
| مصنف = سعادت حسن منٹو
| سیکشن = (باب 27)
| پچھلا = باب 26
| اگلا = باب 28
| notes =

}}


== 28 ==


{{ھیڈر باب

| زمرہ کا نام = افسانے
| title = سیاہ حاشیے
| مصنف = سعادت حسن منٹو
| سیکشن = ( باب 28)
| پچھلا = باب 27
| اگلا = باب 29
| notes =

}}


== 29 ==

{{ھیڈر باب


| title = سیاہ حاشیے
| مصنف = سعادت حسن منٹو
| سیکشن = ( باب 29)
| پچھلا = باب 28
| اگلا = باب 30
| notes =

}}


== 30 ==


{{ھیڈر باب

| زمرہ کا نام = افسانے
| title = سیاہ حاشیے
| مصنف = سعادت حسن منٹو
| سیکشن = (باب 30)
| پچھلا = باب29
| اگلا = باب31
| notes =

}}


== 31 ==

{{ھیڈر باب

| زمرہ کا نام = افسانے
| title = سیاہ حاشیے
| مصنف = سعادت حسن منٹو
| سیکشن = (باب 31)
| پچھلا = باب30
| اگلا = باب32
| notes =

}}


== 32 ==


{{ھیڈر باب

| زمرہ کا نام = افسانے
| title = سیاہ حاشیے
| مصنف = سعادت حسن منٹو
| سیکشن = (باب 32)
| پچھلا = باب31
| اگلا = باب33
| notes =

}}



وارث صاحب،

آج آپ کو وکی پر پرابلم ہوئی ہے۔ مگر امید ہے کہ میری اس پوسٹ کو پڑھنے کے بعد آپکے کافی سارے سوالات کا حل سامنے آ گیا ہو گا اور کل سے آپ بلا کسی پرابلم کے کتابیں یہاں بنا رہے ہوں گے۔

وکی بلاشبہ محفل سے ذرا مشکل ہے، مگر بہہہہہہہہت ہی جلد آپ کو اُن چیزوں کا علم ہو جائے گا کہ جن کی وجہ سے ہمیں لائبریری پروجیکٹ کے لیے وکی کو محفل پر ترجیح دینی پڑی ہے۔

آپکا ایک سوال مصنف کے حوالے سے ہے۔ اسکا جواب میں کل دوں گی۔ فی الحال مختصر یہ کہ یہ بالکل ممکن ہے کہ مصنف کا صفحہ بنایا جائے قبل اسکے کہ اسکا کوئی کام پوسٹ ہو۔
 

محمد وارث

لائبریرین
آپ کی تفصیلی اور انتہائی مفید پوسٹ کیلیے بہت شکریہ مہوش صاحبہ۔

آپ کی دئی ہوئی معلومات کی روشنی میں، ہیڈر باب بھی بنانا شروع کردیے ہیں، اب آپ ان کو ملاحظہ کرلیجیے اور بتائیے گا کہ کیا یہ صحیح بنے ہیں۔

نوازش۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جزاک اللہ وارث صاحب۔ میں آپ کی اس کام میں شمولیت کو اس پراجیکٹ کے لیے نیک شگون سمجھتا ہوں۔ انشاءاللہ کچھ ہی عرصے میں لائبریری سائٹ کی اچھی شکل نکل آئے گی۔
 

مہوش علی

لائبریرین
وارث صاحب،
ذیلی ابواب میں ٹائپو کی کسی غلطی کی وجہ سے مصنف کا نام غلط آ رہا ہے ۔۔۔ یعنی "حسن" کی بجائے "حس" لکھا ہوا ہے۔

"سعادت حسن منٹو"
"سعادت حس منٹو"
 

محمد وارث

لائبریرین
جزاک اللہ وارث صاحب۔ میں آپ کی اس کام میں شمولیت کو اس پراجیکٹ کے لیے نیک شگون سمجھتا ہوں۔ انشاءاللہ کچھ ہی عرصے میں لائبریری سائٹ کی اچھی شکل نکل آئے گی۔


نبیل صاحب، آپ کے پُر خلوص الفاظ کیلیے بہت شکریہ آپ کا، انشاءاللہ میں بقدرِ استطاعت لائبریری پراجیکٹ میں حصہ لیتا رہوں گا۔ نوازش آپکی۔



وارث صاحب،
ذیلی ابواب میں ٹائپو کی کسی غلطی کی وجہ سے مصنف کا نام غلط آ رہا ہے ۔۔۔ یعنی "حسن" کی بجائے "حس" لکھا ہوا ہے۔

"سعادت حسن منٹو"
"سعادت حس منٹو"


بتانے کیلیے بہت شکریہ آپ کا مہوش علی صاحبہ، میں نے اسے صحیح کر دیا ہے۔

 

الف عین

لائبریرین
پرسوں سے مہوش کا ٹیوٹوریل میرے پاس کھلا ہے۔ کل اردو لائبریری میں لاگ ان بھی کیا، لیکن تلاش بسیار کے بعد نہ تلاش کا آپشن ملا نہ کہیں نئے صفحے کو بنانے کا ربط۔ کیا یہ ٹیوٹوریل پرانی وکی کا ہے؟
بہر حال کل تو بری طرح ناکام ہی رہا۔ نیا صفحہ ہی نہیں بن سکا۔ پھر میں نے فہرست والے صفحے میں ہی ترمیم کرنے کی کوشش کی اور مختلف مقامات میں ایک کتاب کا نام لکھ کر دیکھا، لیکن کتاب کا نام ہر بار سب سے اوپر آیا یا سب سے نیچے۔ مجبورآ ڈیلیٹ کرنا پڑا۔
 

مہوش علی

لائبریرین
پرسوں سے مہوش کا ٹیوٹوریل میرے پاس کھلا ہے۔ کل اردو لائبریری میں لاگ ان بھی کیا، لیکن تلاش بسیار کے بعد نہ تلاش کا آپشن ملا نہ کہیں نئے صفحے کو بنانے کا ربط۔ کیا یہ ٹیوٹوریل پرانی وکی کا ہے؟
بہر حال کل تو بری طرح ناکام ہی رہا۔ نیا صفحہ ہی نہیں بن سکا۔ پھر میں نے فہرست والے صفحے میں ہی ترمیم کرنے کی کوشش کی اور مختلف مقامات میں ایک کتاب کا نام لکھ کر دیکھا، لیکن کتاب کا نام ہر بار سب سے اوپر آیا یا سب سے نیچے۔ مجبورآ ڈیلیٹ کرنا پڑا۔


فیڈ بیک کا شکریہ اعجاز صاحب۔

وارث کے فیڈ بیک سے آئیڈیا ہوا کہ اراکین "ھیڈر صفحہ اول" اور "ھیڈر باب" میں غلطی کر سکتے ہیں۔

اور آپکے فیڈ بیک سے ٹوٹوریل کی خامی پتا چلی کہ اس میں ہم نے "امیجز" کا سہارا نہیں لیا ہے۔

اگر امیجز ساتھ میں دیے گئے ہوتے تو آپکو "سرچ" کا بٹن ڈھونڈنے میں پریشانی نہ ہوتی۔ میں ویک اینڈ پر وقت نکال کر ٹوٹوریل کو بہتر بنانے کی کوشش کرتی ہوں۔
 
فاتح اور راہبر برادران،

اللہ آپ کی عمریں دراز فرمائے کہ آپ کے اس ریسپانس سے مجھے کافی ہمت ملی ہے :)

اب میں پرانے ساتھیوں کی منتظر ہوں کہ وہ کب کامیابی سے وکی پر کتاب بنا کر رپورٹ کرتے ہیں (اور سب سے پہلے ان میں ہماری شگفتہ بہن شامل ہیں ۔۔۔۔ کیونکہ اگر صرف انہوں نے کام کرنا شروع کر دیا تو لائبریری میں خودبخود بہت سے کتابیں شامل ہو جائیں گی)۔ اسی طرح اعجاز صاحب، شاکر، ماوراء، نعمان، ۔۔۔۔۔۔۔ یہ سب لوگ فی سبیل لائبریری جلد از جلد رپورٹ فرمائیں۔

اور آپ کو پتا ہے، ایک نام ایسا ہے جس نے لائبریری کو بہت اچھے اراکین فراہم کیے ہیں، مگر ابھی تک خود وکی پر آپ کر نمازیں پڑھنی نہیں شروع کی ہیں:)۔ تو ان حضرت سے بھی وکی پر اپنی پہلی کتاب بنا کر رپورٹ جلد پیش کرنے کی استدعا ہے۔

ویسے ایک بات ہے، یہ صاحب چاہے خود بڑے نمازی نہ ہوں، مگر بہت بڑے تبلیغی ضرور ہیں۔ اور لائبریری ایسے فیز میں ہے کہ اسکو تبلیغیوں کی بہت ضرورت ہے۔ میں اراکین کو وکی پر لانے کی کوشش تو کر رہی ہوں، مگر یہ صاحب بھی تبلیغ میں شامل ہو جائیں تو کیا ہی بات ہو۔

ویسے جب اراکین سے وکی پر کام کرنے کے لیے رابطہ کیا جاتا ہے تو اُن کی طرف سے جواب آتا ہے



:dontbother:



تو بتائیں کہ اب میں کیا کروں :confused:


لیں جی میں حاضر ہوں اور ایک دو بندوں پر مزید تبلیغ کی ہے جن میں سر فہرست شاکر ہے :) دیکھیں کب وہ نمازی بنتے ہیں۔ ویسے ایک اور نام جو شدت سے میرے ذہن میں ہے وہ ہے ابو شامل کا ۔ یہ بندہ وکیپیڈیا پر انتہائی فعال ہے اور ہم سب سے زیادہ جانتا بھی ہے وکی کو ، ایک ٹیوٹوریل میری فرمائش پر محفل پر رکھا بھی ہوا ہے۔

ربط یہ ہے ۔

یہ اردو وکیپیڈیا کا ٹیوٹوریل ہے اور اس سے بہت مدد مل جائے گی کام کرنے کے لیے۔

نبیل ، کیا اردو لائبریری کے لیے میڈیا وکی انسٹال کیا گیا ہے اور اگر کیا گیا ہے تو تمام آپشنز میسر ہیں یا نہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جی ہاں، لائبریری سائٹ پر میڈیا وکی ہی استعمال ہو رہا ہے۔ اگر آپشنز سے مراد پوسٹ پیج پر آپشنز ہے تو اس وقت صرف ڈیفالٹ آپشنز مہیا ہیں۔ اضافی اختیارات کے لیے مجھے کچھ تحقیق کرنا ہوگی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے لائبریری پراجیکٹ کے زمرے میں لائبریری وکی سائٹ کا فورم لنک شامل کر دیا ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
لیں جی میں حاضر ہوں اور ایک دو بندوں پر مزید تبلیغ کی ہے جن میں سر فہرست شاکر ہے :) دیکھیں کب وہ نمازی بنتے ہیں۔


ارے محب بھیا، لوگوں سے سجدہ کروانے کیلیے کہ سجدہ کر کے دکھانا پڑتا ہے، ورنہ کون کرتا سجدہ؟ یہ بات سچ ہے اب اس پر "تاریخ اور فلسفہ" میں کوئی دھاگہ کھولنے کی "دھمکی" نہ دے دینا۔;)
 
Top