وکیپیڈیا پر ڈانٹ

جیسبادی

محفلین
قدیر صاحب آج اچانک وکیپیڈیا پر آ نکلے اور منتظمین کو خوب ڈانٹا (نیچے دیکھیں)۔ کچھ سال پہلے انھوں نے "جوملہ" پر دو سطروں کا مضمون لکھا تھا جس میں ردوبدل پر آپ نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔ مشورہ دیں کہ جان بچانے کے لیے کیا کیا جائے؟


------------------------------------------------
اردو وکی پیڈیا کے آمروں سے گزارش

میں محب علوی کی اوپر بیان کی گئی تحریر کی تائید کرتا ہوں ۔ میں نے پیچ ایچ پی بی بی دوئم اور سوئم، ایس ایم ایف اور ورڈپریس کے اردو تھیمز پر کام کیا ۔ انگریزی وکی پیڈیا میں چند مضامین ڈالے ، اردو وکی پیڈیا پر کام کرنے کا شوق چڑھا تو یہاں ایک دو مضامین لکھے ، ایک کا تو حلیہ ہی بگاڑ دیا گیا ۔ میں نے "جملہ" نام کا صفحہ بنا کر اس پر چند سطور لکھی تھیں ، ارادہ تھا کہ بعد میں اس میں مزید اضافہ کروں گا ۔ مگر ایک دو دِن بعد جب یہاں آیا تو وہ صفحہ ختم کر دیا گیا تھا اور اس کی بجائے ایک اور صفحہ "جوملہ" کے نام سے بنا کر اس میں میری تحریر ڈالی گئی تھی اور اس تحریر میں پتہ نہیں کون سی زبان کے الفاظ شامل کر دیے گئے تھے ۔ میں کم از کم "برمجہ" کا مطلب سمجھنے سے قاصر ہوں ، نہ جانے کس سیارے سے لغت اٹھا کر یہاں کے "جنرل پرویز مشرف" قسم کے ایڈیٹر مضامین لکھتے ہیں ۔ ایڈیٹر صاحب بتائیے کہ اگر جملہ کو انگریز لوگ Joomla لکھیں تو کیا پھر ہمیں اسے جوملہ لکھنا چاہیے؟

اس طرح کے تجربات کے بعد میں اردو وکی پیڈیا سے بالکل توبہ کر گیا ۔ جہاں آپ کے مضامین کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جائے ، الف کو بے کر دیا جائے ، فارسی اور عربی کا مربہ ترجمے میں استعمال کیا جائے ، کم از کم میں تو ایسی جگہ پر کام کرنے پر راضی نہیں ہوں ۔ محب علوی اور کئی اور لوگ محض انہی آمرانہ اقدامات کی وجہ سے اردو وکی پیڈیا سے رخ موڑ گئے ۔

میں نہیں جانتا کہ اردو وکی پیڈیا کی نظامت کے کیا اصول وضع کیے گئے ہیں ، نہ ہی میں یہ جانتا ہوں کہ یہ لوگ اردو سے محبت کرنے والے ہیں یا اس کے دشمن ہیں ۔ جس طریق پر یہ اس ویب سائیٹ کو چلا رہے ہیں ، اسے دیکھ کر تو ایسا لگتا ہے کہ جیسے یہ لوگوں کے دلوں میں اردو کے لیے خوف اور نفرت پیدا کرنا چاہتے ہیں ۔

میں جانتا ہوں کہ یہ تحریر بہت جارحانہ ہو گئی ہے ، مگر اس کے سوا کوئی چارہ بھی نہیں ہے ۔ اگر آپ لوگ واقعی اردو کے فائدے کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں تو اپنی پالیسی تبدیل کیجیے ، ورنہ آپ کی داستان تک نہ ہوگی داستانوں میں ۔ میں آپ کو کتنے ہی نام گنوا سکتا ہوں جنہوں نے انفرادی سطح پر اردو کے لیے جو کام کیا ہے ، وہ آپ کی ان کوششوں سے کہیں بڑھ کر ہے ، مکی ، راہبر ، اردو ویب والے ، میں ، شاکر عزیز ، الف نظامی اور کتنے ہی لوگ محدود وسائل ہونے کے باوجود اردو پر کام کر رہے ہیں ۔

امید ہے کہ یہ تحریر حذف نہیں کی جائے گی اور میری گزارشات پر غور کیا جائے گا ۔ تزک نگار ۔ مورخہ 9 جولائی 2008
------------------------------------------
 

مکی

معطل
یہ اپنے ملتان والے قدیر احمد صاحب ہیں کیا..؟

کافی غصے میں لگتے ہیں.. ذرا ویکیپیڈیا پر اس پوسٹ کا ربط تو فراہم کریں..

واللہ الموفق
 

زیک

مسافر
قدیر صاحب آج اچانک وکیپیڈیا پر آ نکلے اور منتظمین کو خوب ڈانٹا (نیچے دیکھیں)۔ کچھ سال پہلے انھوں نے "جوملہ" پر دو سطروں کا مضمون لکھا تھا جس میں ردوبدل پر آپ نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔ مشورہ دیں کہ جان بچانے کے لیے کیا کیا جائے؟


------------------------------------------------
میں نے "جملہ" نام کا صفحہ بنا کر اس پر چند سطور لکھی تھیں ، ارادہ تھا کہ بعد میں اس میں مزید اضافہ کروں گا ۔ مگر ایک دو دِن بعد جب یہاں آیا تو وہ صفحہ ختم کر دیا گیا تھا اور اس کی بجائے ایک اور صفحہ "جوملہ" کے نام سے بنا کر اس میں میری تحریر ڈالی گئی تھی اور اس تحریر میں پتہ نہیں کون سی زبان کے الفاظ شامل کر دیے گئے تھے ۔ میں کم از کم "برمجہ" کا مطلب سمجھنے سے قاصر ہوں ، نہ جانے کس سیارے سے لغت اٹھا کر یہاں کے "جنرل پرویز مشرف" قسم کے ایڈیٹر مضامین لکھتے ہیں ۔ ایڈیٹر صاحب بتائیے کہ اگر جملہ کو انگریز لوگ Joomla لکھیں تو کیا پھر ہمیں اسے جوملہ لکھنا چاہیے؟

باقی کچھ باتیں تو وکی‌پیڈیا کا فیچر ہیں مگر اس اقتباس سے مجھے اتفاق ہے۔ اگر آپ جملہ کی سائٹ دیکھیں اور انگریزی وکی‌پیڈیا کا جملہ پر مضمون پڑھیں تو یہی معلوم ہوتا ہے کہ Joomla کو اردو میں "جملہ" لکھنا چاہیئے نہ کہ بے‌معنی "جوملہ"۔

دوسرے اردو وکی‌پیڈیا پر اردو نہیں لکھی جاتی بلکہ کوئ نئ زبان ہی تخلیق ہو رہی ہے۔ زبان کا نام بھی اگر آپ لوگ نیا تجویز کر دیں تو بہتر ہو گا۔

باقی رہی یہ بات کہ قدیر کو کیا جواب دیا جائے تو ظاہر ہے اسے کہیں کہ پھٹا کھاؤ اردو وکی‌پیڈیا اردو والوں کے لئے نہیں ہے۔ :grin:

وکی‌پیڈیا پر قدیر کی تحریر کا ربط
 

دوست

محفلین
اور انشاءاللہ مستقبل قریب میں اس زبان پر تحقیق کرکے مجھے خوشی ہوگی۔ مثلًا عام اردو سے یہ کتنی مختلف ہے، اس میں کون کون‌ سے نئے الفاظ تخلیق کیے گئے ہیں، ان الفاظ پر کس زبان کی چھاپ گہری ہے، زیادہ افعال ہیں یا اسماء وغیرہ وغیرہ۔ اچھا خاصا مقالہ بن سکتا ہے۔:grin:
 

مکی

معطل
ویکیپیڈیا میں نہ جانے "برمجہ" کس معنی میں استعمال ہوا ہے مگر یہ خالصتاً ایک گاڑھا عربی لفظ ہے جس کا مفہوم "پروگرامنگ" بنتا ہے.. مجھے شدید حیرت ہوگی اگر یہ لفظ اردو میں شامل کردیا جائے..؟! قدیر کا رونا اپنی جگہ بالکل درست ہے.. اس بے چارے نے کبھی زندگی میں یہ لفظ نہیں سنا ہوگا..
 

جیسبادی

محفلین
میری نظر میں صوتی طور پر "جُوملہ" ہی مناسب ہے۔ عربی وکیپیڈیا پر "جملہ" لکھا ہے، فارسی پر "جوملا!"۔ "جملہ" عنوان میں ایک قباحت یہ ہوتی کہ اس کا "ضد ابہام" صفحہ بنانا پڑنا تھا کیونکہ جملہ کے معنی sentence ہیں۔ بحرحال دو سطروں کے مضمون پر کیا بحث کی جائے؟

"برمجہ" programming کے لیے ہی استعمال ہو رہا ہے۔ جو الفاظ اردو میں نہیں وہ ادھار ہی لینا پڑتے ہیں۔ اس میں فارسی کی بنسبت عربی سے مدد لینا زیادہ بہتر ہے کیونکہ صرف لفظ کا ترجمہ نہیں کرنا ہوتا بلکہ اس سے لفظ اشتیاق بھی کرنا ہوتے ہیں۔

وکیپیڈیا ایک علمی ماخذ ہے۔ یہ تو نہیں ہو سکتا کہ جس کا جی چاہے جس طرح لکھ جائے۔ الفاظ کا استعمال تمام مضامین میں یکساں رکھنا ضروری ہوتا ہے۔

ہم میں سے اکثر کو اردو کی بنسبت انگریزی بہتر آتی ہے۔ اور انگریزی وکیپیڈیا کے ہوتے ہوئے اردو وکیپیڈیا بنانا وقت کا ضیاع معلوم ہوتا ہے۔ اس لیے بہانہ بیسیار والی بات ہے۔ کہ ہم اس لیے نہیں لکھتے کہ، یہ ہے، وہ ہے ۔۔۔۔

اس چوپال کی مثال لیں۔ اتنے قابل لوگ ہوتے ہوئے بھی تین سال میں جو قابل ذکر کام ہؤا وہ کتب خانے کے حوالے سے ہؤا، شاعری، ادب، کی چند کتابیں یکرمزی عبارت میں ڈال لی گئیں۔ مصنع لطیف کو اردوانے کا کام میرے نزدیک وقت کا ضیاع ہے کیونکہ ابھی تک اردو دانوں کا اصطلاحات پر اتفاق ہی نہیں ہو سکا! اٹکل پچو جس کا جس دن جی چاہا اپنی مرضی سے لفظ ٹھوک دیا۔ ویسے بھی آپ میں سے کتنے لوگ ہیں جو ایسا اردوایا ہؤا مصنع لطیف استعمال کرتے ہیں؟

یہی وجہ ہے کہ آپ کوئی ایسا علم جو پہلے سے اردو میں رائج نہیں تھا اردو میں لانے میں ناکام رہے ہیں۔ یہاں شمارندی طرزیات کے ماہروں کے ہوتے ہوئے بھی آج تک کسی شمارندی زبان پر ڈھنگ کا آموختار نہیں لکھا جا سکا۔ اس کی کیا وجہ ہے؟ وجہ یہ ہے انگریزی کلمہ تویسی کو اردو میں پڑھنے پر لوگ انگریزی میں ہی پڑھ لینے کو ترجیح دیتے ہیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
'برمجہ' سی زبان لکھنا، مجھے کہنے دیجیئے کہ بابائے اردو مولوی عبدالحق کی زبان میں، اردو سے دشمنی ہے (جو انہوں نے مولانا ابوالکلام آزاد کی عربی نما جناتی اردو کے بارے میں کہا تھا جب مولانا الہلال میں اور اس سے قبل اس طرح کی زبان لکھتے تھے)۔

میرے لیئے یہ بات باعثِ حیرت ہے کہ ہمارے دوست، اردو میں مستعمل انگریزی زبان کے مانوس الفاظ چھوڑ کر عربی اور فارسی کے وہ بعید الفہم الفاظ استعمال کر رہے ہیں جو شاید ان زبانوں کے افراد خود بھی نہ استعمال کرتے ہونگے کیونکہ عربی اور فارسی میں بذاتِ خود بہت سارے انگریزی الفاظ بعینہ ہی مستعمل ہیں۔

میرے نزدیک اصطلاحات کا غیر مانوس، ادق، بعید الفہم ترجمہ کرنا نئی نسل کو اردو سے متنفر کرنے والی بات ہے اس سے کسی کی علمیت کا رعب تو کسی پر ضرور پڑھے گا لیکن اردو کو ایک پیسے کا فائدہ نہیں ہوگا۔ مثال کے طور اردو سائنس بورڈ کی سائنس کی اصطلاحات کا ترجمہ کرنے کا جو حشر ہوا ہے وہ سب کو معلوم ہے، ابھی حال ہی میں میں میڑک کی سائنس کی اردو کتب دیکھ رہا تھا اور یہ دیکھ کر حیران ہوا کہ ان کو اردو ترجمہ لکھ کر ساتھ انگریزی لفظ بھی دینا پڑتا ہے تا کہ طالبِ علم 'سمجھ' سکے۔

اردو زبان کی ترقی پیچھے جانے میں نہیں بلکہ آگے جانے میں ہے، اردو تو ملغوبہ ہے، عربی، فارسی، ترکی، انگریزی، ہندی، سنسکرت اور دیگر بین الاقوامی اور علاقائی زبانوں کا سو کیا حرج ہے کہ انگریزی کی مانوس اصطلاحات اس میں ویسے ہی داخل کر دی جائیں۔

بات شروع ہوئی تھی مولانا آزاد سے تو مولانا، کہ جن کی مادری زبان عربی تھی اور بارہ، چودہ سال کی عمر میں وہ برصغیر کے بڑے بڑے عالموں کو چت کر چکے تھے، بعد میں خود ایسی شستہ اور خوبصورت اردو لکھنے لگے تھے کہ 'غبار خاطر' اردو کا شاہکار ہے اور اس میں جابجا انہوں نے انگریزی کے الفاظ استعمال کیے ہیں، اسی طرح سر سید، مولانا محمد حسین آزاد، مولانا حالی، مولانا شبلی، ڈپٹی نذیر احمد کی نثر دیکھیئے، انگریزی کے الفاظ و اصطلاحات جا بجا استعمال ہوئے ہیں۔

میرے نزدیک، اردو میں غلط العوام الفاظ کا استعمال روا رکھنا ایک انتہا ہے اور اس میں ناقابل فہم 'جناتی' الفاظ کہ جن کا مطلب جانے کیلیئے عربوں کے ساتھ پانچ سات سال رہنے کی ضرورت پڑے دوسری انتہا ہے، اردو کی ترقی و ترویج کیلیئے اسکے بین بین اور اعتدال کی راہ کی ضرورت ہے۔
 

دوست

محفلین
بس یہی ہم میں اور اردو وکی پیڈیا میں فرق ہے۔ جب الفاظ ادھار ہی لینا ہے یہ تو یہ عربی اور فارسی کی طرف دیکھتے ہیں جبکہ ہم پہلے سے مستعمل اور صارف کے لیے قابل فہم انگریزی الفاظ کو ترجیح دیتے ہیں۔ فائل کو فائل اور فائلیں لکھتے ہیں اور پروگرامنگ کو پروگرامنگ ہی لکھتے ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اس چوپال کی مثال لیں۔ اتنے قابل لوگ ہوتے ہوئے بھی تین سال میں جو قابل ذکر کام ہؤا وہ کتب خانے کے حوالے سے ہؤا، شاعری، ادب، کی چند کتابیں یکرمزی عبارت میں ڈال لی گئیں۔ مصنع لطیف کو اردوانے کا کام میرے نزدیک وقت کا ضیاع ہے کیونکہ ابھی تک اردو دانوں کا اصطلاحات پر اتفاق ہی نہیں ہو سکا! اٹکل پچو جس کا جس دن جی چاہا اپنی مرضی سے لفظ ٹھوک دیا۔ ویسے بھی آپ میں سے کتنے لوگ ہیں جو ایسا اردوایا ہؤا مصنع لطیف استعمال کرتے ہیں؟


جیسبادی، فورم سوفٹویر کے اردو ورژن اکثر جگہ استعمال ہو رہے ہیں۔ یہاں پر پیش کیے گئے اردو سوفٹویر کے استعمال کی شرح اردو وکی پیڈیا کو بطور حوالہ استعمال کرنے کی شرح سے کہیں زیادہ ہے۔ اصطلاحات کا اگر کوئی معیار موجود نہیں ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ سوفٹویر کی اردو لوکلائزیشن پر کام ہی نہ کیا جائے۔
 

زیک

مسافر
میں جیسبادی کی پوسٹ کا جواب دینا چاہتا تھا مگر اس میں وُردو (وکی‌پیڈیا اردو) کے الفاظ کی کثرت کی وجہ سے میری سمجھ ہی میں نہ آئ۔
 

الف عین

لائبریرین
وکی کی بان واقعی سیاق کے بغیر سمجھ میں نہیں آتی، خاص کر کمپیوٹری موضوعات پر۔ بلکہ جھوٹ کیوں بولوں۔۔ جیس کی زبان بھی یہاں ان کی اسی پوسٹ میں سیاق سے ہی سمجھ سکا۔
لیکن اس کا یہ مطلب بھی نہیں کہ وکی بیکار ہے۔ تاریخ، جغرافیہ تہذیب و تمدن اور ادب و فلسفہ وغیرہ میں ایسی اصطلاحات نہیں ہیں۔
 

اجنبی

محفلین
آداب عرض ہے

عرصہ بعد محفل پر آیا تو یہ موضوع نظر آیا، شکر ہے کسی نے تو گھاس ڈالی۔

جیسبادی نے دو سطروں کا طعنہ دیا ہے۔ پہلی بات یہ کہ قطرہ قطرہ مل کر ہی دریا بنتا ہے۔ دوسری بات یہ کہ میرا اس پر مزید کام کرنے کا ارادہ تھا، ابھی میں چیکنگ کرتا پھر رہا تھا کہ وہ واردات ہو گئی، چنانچہ توبہ کر گیا۔

جیسبادی کی بات درست ہو سکتی ہے کہ جوملہ کی صوتی ترتیب زیادہ مناسب ہے۔ مگر جناب دیکھیے کہ اردو میں اس طرح کا کوئی لفظ موجود نہیں ہے۔ جملہ کا مطلب ہے کُل، تمام، سارے۔ انگریزی مضمون میں اس کا یہی مطلب دیا گیا ہے۔ اور اردو میں اس معنی کے لیے جملہ کا لفظ ہی استعمال ہوتا ہے۔
 
"میں"

میں آپ کو کتنے ہی نام گنوا سکتا ہوں جنہوں نے انفرادی سطح پر اردو کے لیے جو کام کیا ہے ، وہ آپ کی ان کوششوں سے کہیں بڑھ کر ہے ، مکی ، راہبر ، اردو ویب والے ، میں ، شاکر عزیز ، الف نظامی اور کتنے ہی لوگ محدود وسائل ہونے کے باوجود اردو پر کام کر رہے ہیں ۔

قدیر اتنی غصیلی تحریر میں بھی تم مذاق سے باز نہ آئے :)
 

اجنبی

محفلین
شارق مستقیم: آپ زندہ ہیں؟ حیرت ہوئی۔
یہ نہ لکھتا تو آپ نوٹ کیسے کرتے؟ ;)
ویسے "میں" لکھنے کا معقول جواز بھی ہے میرے پاس۔ مگر یہاں لکھا تو تحریر طویل ہو جائے گی، آپ میری ویب سائیٹ پر میرا پورٹ فولیو دیکھ لیجیے۔ :)
 

شکیل احمد

محفلین
میری نظر میں صوتی طور پر "جُوملہ" ہی مناسب ہے۔ عربی وکیپیڈیا پر "جملہ" لکھا ہے، فارسی پر "جوملا!"۔ "جملہ" عنوان میں ایک قباحت یہ ہوتی کہ اس کا "ضد ابہام" صفحہ بنانا پڑنا تھا کیونکہ جملہ کے معنی Sentence ہیں۔ بحرحال دو سطروں کے مضمون پر کیا بحث کی جائے؟

"برمجہ" Programming کے لیے ہی استعمال ہو رہا ہے۔ جو الفاظ اردو میں نہیں وہ ادھار ہی لینا پڑتے ہیں۔ اس میں فارسی کی بنسبت عربی سے مدد لینا زیادہ بہتر ہے کیونکہ صرف لفظ کا ترجمہ نہیں کرنا ہوتا بلکہ اس سے لفظ اشتیاق بھی کرنا ہوتے ہیں۔

وکیپیڈیا ایک علمی ماخذ ہے۔ یہ تو نہیں ہو سکتا کہ جس کا جی چاہے جس طرح لکھ جائے۔ الفاظ کا استعمال تمام مضامین میں یکساں رکھنا ضروری ہوتا ہے۔

ہم میں سے اکثر کو اردو کی بنسبت انگریزی بہتر آتی ہے۔ اور انگریزی وکیپیڈیا کے ہوتے ہوئے اردو وکیپیڈیا بنانا وقت کا ضیاع معلوم ہوتا ہے۔ اس لیے بہانہ بیسیار والی بات ہے۔ کہ ہم اس لیے نہیں لکھتے کہ، یہ ہے، وہ ہے ۔۔۔۔

اس چوپال کی مثال لیں۔ اتنے قابل لوگ ہوتے ہوئے بھی تین سال میں جو قابل ذکر کام ہؤا وہ کتب خانے کے حوالے سے ہؤا، شاعری، ادب، کی چند کتابیں یکرمزی عبارت میں ڈال لی گئیں۔ مصنع لطیف کو اردوانے کا کام میرے نزدیک وقت کا ضیاع ہے کیونکہ ابھی تک اردو دانوں کا اصطلاحات پر اتفاق ہی نہیں ہو سکا! اٹکل پچو جس کا جس دن جی چاہا اپنی مرضی سے لفظ ٹھوک دیا۔ ویسے بھی آپ میں سے کتنے لوگ ہیں جو ایسا اردوایا ہؤا مصنع لطیف استعمال کرتے ہیں؟

یہی وجہ ہے کہ آپ کوئی ایسا علم جو پہلے سے اردو میں رائج نہیں تھا اردو میں لانے میں ناکام رہے ہیں۔ یہاں شمارندی طرزیات کے ماہروں کے ہوتے ہوئے بھی آج تک کسی شمارندی زبان پر ڈھنگ کا آموختار نہیں لکھا جا سکا۔ اس کی کیا وجہ ہے؟ وجہ یہ ہے انگریزی کلمہ تویسی کو اردو میں پڑھنے پر لوگ انگریزی میں ہی پڑھ لینے کو ترجیح دیتے ہیں۔
سرخ رنگ سے ممتاز کیے گئے لفظ میری سمجھ میں نہیں آئے۔ براہ مہربانی ان کے متبادل بھی بتا دیجیے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
Function کو عرصے سے اردو میں تفاعل لکھا پڑھا اور چھاپا جا رہا ہے۔
وکی پیڈیا پر دوری تفاعل اور تشاکلی تفاعل کے عنوان سے "مضمونی" لکھی تو آج دیکھنے پر علم ہوا کہ کسی urdutext نے ان کا عنوان بالترتیب "دوری دالہ" اور "جفت اور طاق دالہ" کردیا۔ میرا ان سے سوال ہے کہ مروجہ اصطلاحات کو چھوڑ کر وہ یہ اصطلاحات کہاں سے لاتے ہیں؟ کیا کسی کتاب کا حوالہ دے سکتے ہیں جہاں یہ مستعمل ہوں؟
تفاعل Function کے لیے لکھا پڑھا اور چھاپا جاتا ہے اس کو "دالہ" کی اصطلاح میں کس وجہ سے بدلا ہے جبکہ میں نے اس کو مروجہ اردو سائنسی لٹریچر میں کہیں نہیں دیکھا اور symmetry کے لیے تشاکل لکھا پڑھا اور چھاپا جاتا ہے تو آپ نے کہاں سے symmetric Function کو جفت اور طاق دالہ جیسی اصطلاح میں بدل دیا۔

براہ کرم یہ نامانوس اصطلاحیں نہ ہی رائج کریں اور کسی اصطلاح کو گھڑنے سے پہلے موجودہ سائنسی مواد ضرور دیکھیں ورنہ اصطلاحاتی انتشار ہوگا اور بے چارے اردو قارئین۔

03hh9.jpg
 

ابوشامل

محفلین
function کو عرصے سے اردو میں تفاعل لکھا پڑھا اور چھاپا جا رہا ہے۔
وکی پیڈیا پر دوری تفاعل اور تشاکلی تفاعل کے عنوان سے "مضمونی" لکھی تو آج دیکھنے پر علم ہوا کہ کسی Urdutext نے ان کا عنوان بالترتیب "دوری دالہ" اور "جفت اور طاق دالہ" کردیا۔ میرا ان سے سوال ہے کہ مروجہ اصطلاحات کو چھوڑ کر وہ یہ اصطلاحات کہاں سے لاتے ہیں؟ کیا کسی کتاب کا حوالہ دے سکتے ہیں جہاں یہ مستعمل ہوں؟
تفاعل Function کے لیے لکھا پڑھا اور چھاپا جاتا ہے اس کو "دالہ" کی اصطلاح میں کس وجہ سے بدلا ہے جبکہ میں نے اس کو مروجہ اردو سائنسی لٹریچر میں کہیں نہیں دیکھا اور Symmetry کے لیے تشاکل لکھا پڑھا اور چھاپا جاتا ہے تو آپ نے کہاں سے Symmetric Function کو جفت اور طاق دالہ جیسی اصطلاح میں بدل دیا۔

براہ کرم یہ نامانوس اصطلاحیں نہ ہی رائج کریں اور کسی اصطلاح کو گھڑنے سے پہلے موجودہ سائنسی مواد ضرور دیکھیں ورنہ اصطلاحاتی انتشار ہوگا اور بے چارے اردو قارئین۔

03hh9.jpg
نظامی بھائی، ریاضي میرا میدان نہیں بلکہ میں تو اس سے کوسوں نہیں بلکہ میلوں دور بھاگتا ہوں۔ پھر اصطلاحات کے جنگل میں کھو جانے کا بھی اندیشہ رہتا ہے اس لیے اس بکھیڑے میں بھی نہیں پڑنا چاہتا۔
ویسے کیا آپ نے اس سلسلے میں وکیپیڈیا پر اپنی یہ رائے پیش کی ہے؟ اس حوالے سے وہیں تبادلہ خیال کرنا بہتر ہوگا۔
 
Top