ونڈوز کے لیے ضروری فونٹ

سویدا

محفلین
بسا اوقات ونڈوز میں‌بہت سارے غیر ضروری فونٹ انسٹال ہوجاتے ہیں اور فونٹ کی کثرت کی وجہ سے سسٹم
پر بھی بوجھ پڑتا ہے
اب میرا سوال یہ ہے کہ ونڈوز کے اپنے فونٹ کون کونسے ہوتے ہیں‌جو ضروری ہوتے ہیں‌تاکہ بقیہ غیر ضروری فونٹ کو
ڈیلیٹ کردیا جائےاور سسٹم میں‌صرف ونڈوز کے لیے ضروری فونٹ اور اپنے پسندیدہ اورمطلوبہ فونٹ باقی رہیں‌۔
کیونکہ اب اگر میں‌فونٹ ڈیلیٹ کروں‌گا تو خطرہ یہ ہے کہ اس میں‌کہیں‌ونڈوز کے لیے جو ضروری فونٹ ہو وہ نہ اڑجائیں۔
از راہ کرم رہنمائی فرمائیں۔‌
شکریہ
پس نوشت:
میرے پاس ونڈوز ایکس پی سروس پیک 3 ہے۔
 

سویدا

محفلین
کیا وینڈوز میں‌تمام ڈیفالٹ فانٹس رکھنا ضروری ہیں‌ ؟؟
یعنی اگر میں‌یہ چاہوں‌کہ وینڈوز ڈیفالٹ فانٹس میں‌جو میرے ناپسندیدہ یا میرے لیے غیر ضروری ہیں‌ان کو ڈیلیٹ کردوں
کیا اس طرح‌کرنے سے وینڈوز پر تو کوئی اثر نہیں‌پڑے گا
 

جیہ

لائبریرین
میرے خیال میں کچھ اثر نہیں پڑے گا۔ آپ کو جن فانٹس کی ضرورت رہتی ہے، ان کو چھوڑ کر باقی فانٹ ڈیلیٹ کر دیں۔ مگر ڈیلیٹ کرنے سے پہلے ان کو چند دنوں کے لئے کسی اور جگہ محفوظ کردیں
 

الف عین

لائبریرین
میرا ذاتی خیال ہے کہ ٹائمز نیو رومن، ایریل اور مارلیٹ کے علاوہ سارے فانٹ ان انسٹال کئے جا سکتے ہیں۔ خاص کر مارلیٹ، ورنہ سٹارٹ بٹن میں پروگرام کلک کرنے پر محض ڈبے آنے شروع ہو جائیں گے۔
 

سویدا

محفلین
میرے خیال میں کچھ اثر نہیں پڑے گا۔ آپ کو جن فانٹس کی ضرورت رہتی ہے، ان کو چھوڑ کر باقی فانٹ ڈیلیٹ کر دیں۔ مگر ڈیلیٹ کرنے سے پہلے ان کو چند دنوں کے لئے کسی اور جگہ محفوظ کردیں

چند دنوں‌کے لیے کسی اورجگہ محفوظ کرنے سے کیا مطلب ؟
اس کی وضاحت یا تفصیل بھی فرمادیں
اگر کسی اور جگہ چند دن کے لیے محفوظ کیے بنا ڈیلیٹ کردیے تو کیا اثر پڑے گا؟
شکریہ
 

محمدصابر

محفلین
چند دنوں کے لیے اگر کہیں اور محفوظ کر دیں گے تو فونٹ ڈیلیٹ کرنے سے اگر کوئی مسئلہ آیا تو آپ ان فونٹس میں سے جو مسئلہ کر رہا ہو گا اس کو واپس انسٹال کر سکیں گے۔ لیکن میرا خیال ہے کہ کہ مشین اچھی ہو تو دو چارسو فونٹ بوجھ نہیں بنتے۔
 

سویدا

محفلین
میرے سسٹم کی تفصیلات درج ذیل ہیں‌
ان تفصیلات کے ساتھ ساتھ کتنے فونٹ مجھے انسٹال کرنے چاہیے ؟
یا کتنے فونٹس ہوں گے کہ ان کا سسٹم کی اسپیڈ پر اثر نہیں‌پڑے گا
123-1.jpg
 

سویدا

محفلین
پھر تو زبردست !
میں ویسے ہی ڈر سا رہا تھا کہ زیادہ فونٹ انسٹال کرلوں گا تو کہیں مسئلہ نہ ہوجائے
اور اس ڈر کی وجہ شاید یہ بھی تھی کہ کئی دفعہ یہ بات سن چکا تھا کہ سسٹم میں‌زیادہ فونٹ انسٹال ہونے سے اس کی اسپیڈ متاثر ہوجاتی ہے
لیکن یہ بات اس دور کی حد تک صحیح تھی جب پینٹیم ون اور ٹو کا زمانہ تھالیکن مجھ پر اس بات کا ہوا کچھ زیادہ ہی سوار ہوگیا تھا
بہرحال ! آپ سب کی رہنمائی کا بے حد شکریہ
 
Top