ونڈوز ایکس پی کے دو الگ الگ اکاؤنٹس میں اردو اور نگریزی انٹرفیس

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اُمید ہے کہ تمام احباب خیریت سے ہوں گے۔
کل میں نے اپنے پی سی کے منتظم والے اکاؤنٹ میں ونڈوز ایکس پی کا اُردو مواجہ انسٹال کیا، مواجہ تو بیک وقت منتظم اکاؤنٹ کے ساتھ ساتھ دوسرے صارف اکاؤنٹ میں بھی بآسانی انسٹال ہوگیا اور ونڈوز کے اطلاقیے بھی اُردو میں کنورٹ ہوگئے لیکن اس کے بعد میں نے چاہا کہ منتظم والا اکاؤنٹ انگریزی زبان ہی میں رہے جبکہ دوسرا صارف اکاؤنٹ اردو میں تو ایسا نہ ہوسکا، یا اس کا طریقہ مجھے معلوم نہیں ہے۔ اس سے پہلے میں نے اپنے لیپ ٹاپ میں ونڈوز وسٹا میں بھی یہی عمل دہرایا تھا اور وہاں کامیابی کے ساتھ منتظم اکاؤنٹ انگریزی میں جبکہ دوسرا صارف اکاؤنٹ اُردو میں کنورٹ ہوگیا ہے۔
اگر کسی دوست کو ونڈوز ایکس پی میں اردو مواجہ انسٹال ہونے کے بعد الگ الگ یوزر اکاؤنٹ میں اردو اور انگریزی زبان میں ونڈوز کنورٹ کرنے کا طریقہ معلوم ہو تو ازراہ کرم راہنمائی فرمائیں۔
مدد وراہنمائی کا پیشگی شکریہ
والسلام
 
میم نون

محفلین
میں نے کچھ عرصہ پہلے ایسا کرنا چاہا تھا اور اگر درست یاد ہے تو اسطرح ہوگا:
کنٹرول پینل میں انٹرنیشنل اینڈ لینگویج آپشنز کھولیں - ایڈوانسڈ ٹیب جو کہ آخری ہو گا، وہاں پر تبدیلی کریں اور "صرف موجودہ یوزر" کو ٹک مارک کر کے اپلائی کر دیں
ایسا کرنے سے تبدیلی صرف موجودہ اکاؤنٹ پر ہی ہوگی۔

چونکہ میرے پاس اٹالین سسٹم ہے تو درست پتہ نہیں کہ انگلش میں یہ کسطرح لکھا ہو گا۔

والسلام۔
 
محترم جناب نوید سیالکوٹی صاحب!
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آپ کی بتائی گئی ہدایات کی روشنی میں میں نےاردو مواجہ انسٹال کرنے کے بعد کنٹرول پینل میں ریجنل اینڈ لینگویج آپشنزمیں ایڈوانسڈ ٹیب پر تبدیلی کرکے وہاں پہلے سے موجود اردو لینگویج کو ہٹاکر نیچے کھلنے والے دریچہ میں موجود زبانوں کی فہرست میں سے انگلش یونائیٹڈ اسٹیٹس منتخب کردی اور "صرف موجودہ یوزر" کو ٹک مارک کر کے اپلائی کیا، اس کے بعد کمپیوٹر کو ری اسٹارٹ کیا لیکن ری اسٹارٹ ہونے کے بعد بھی کمپیوٹر کے دونوں صارف اکاؤنٹس میں اردو زبان کے ہی اطلاقیے نظر آرہے ہیں۔ جبکہ احقر کا خیال تھا کہ اس طرح کرنے سے صرف ایڈمنسٹریٹر اکاؤنٹ دوبارہ اردو سے انگلش میں تبدیل ہوجائے گا اور دوسرا صارف اکاؤنٹ بدستور اردو میں ہی رہے گا، لیکن ایسا نہ ہوسکا۔ اس کے بعد یہی عمل میں نے لاگ آف ہوکر صارف اکاؤنٹ پر کرنا چاہا تو معلوم ہوا کہ اس اکانٹ میں ایڈوانسڈ کا آپشن ہی نہیں ہے۔ براہ کرم تھوڑی وضاحت فرمائیں کہ مجھ سے کہاں غلطی ہورہی ہے۔
 
میم نون

محفلین
یہاں پر اسکا مختصر جواب موجود ہے۔
آپکو MUI فائل انسٹال کرنی ہو گی اسکے بعد ہر ایک اکاؤنٹ میں اپنی پسندیدہ زبان چن سکتے ہیں۔

میں نے اس فنکشن کو استعمال نہیں کیا، اسکا پتہ مجھے ایک اور چیز تلاش کرنے ہوئے چلا تھا۔
آپ MUI فائل انسٹال کر کے دیکھیں، اس سے آپکا مسئلا ضرور حل ہو جائے گا۔

والسلام
 
میم نون

محفلین
آج ایک چیز تلاش کرتے ہوئے یہ والا دھاگہ مل گیا۔

کیا آپکا مسئلہ حل ہوا؟

اگر اسکا طریقہ بتا دیں تو ہمارے علم میں بھی اضافہ ہو گا اور دوسرے دوستوں کا بھی بھلا ہو جائے گا۔

والسلام
 
آج ایک چیز تلاش کرتے ہوئے یہ والا دھاگہ مل گیا۔

کیا آپکا مسئلہ حل ہوا؟

اگر اسکا طریقہ بتا دیں تو ہمارے علم میں بھی اضافہ ہو گا اور دوسرے دوستوں کا بھی بھلا ہو جائے گا۔

والسلام

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
نوید بھائی آپ کی ہدایات کی روشنی میں احقر نے یہ بھی کرکے دیکھ لیا تھا مگر نتیجہ حسب منشاء برآمد نہیں ہوا جس کی بنیادی وجہ مائیکرو سافٹ کی طرف سے اُردو MUI فائل کی عدم فراہمی ہے، لیکن اس طرح کرنے سے احقر کے علم میں چند ایک مزید باتوں کا اضافہ ہوا جن کی تفصیل درج ذیل ہے:
مائیکرو سافٹ نے ونڈوز بنیادی طور پر انگریزی میں بنائی ہے لیکن بعد میں مختلف ملکوں کے صارفین کی خواہش اور سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے بعض ملکوں کی قومی زبان میں بھی ونڈوز کے اطلاقیے کنورٹ کردیے ہیں۔ یہ اطلاقیے دو طرح سے کنورٹ کیے گئے ہیں:
(۱) MUI (Multilingual User Interface)
LIP (Language Interface Pack) (۲)
MUI
یہ فائلیں ونڈوز ایکس پی کومختلف ملکوں کی قومی زبانوں میں مکمل طور پر کنورٹ کردیتی ہے اور اس میں یہ صلاحیت بھی ہوتی ہے کہ اگر ونڈوز ایکس پی کے ایک سے زیادہ صارف اکاؤنٹ بنائے جائیں اور کسی ایک اکاؤنٹ کو چاہیں تو اس ملک کی قومی زبان میں رکھیں اور دوسرے اکاؤنٹ کو ونڈوز ایکس پی کی اساسی زبان (انگلش) میں رکھیں تو اس میں یہ اختیار ہونےکی بناء پر صارف کے لیے ایسا کرنا ممکن ہوتا ہے۔ علاوہ ازیں اگر آپ کئی ملکوں کی قومی زبانوں پر عبور رکھتے ہیں مثلاً آپ اپنی ہی مثال لے لیجئے۔ یعنی تین ملکوں کی قومی زبانوں پر آپ کو دسترس حاصل ہے، اُردو، انگریزی، اٹالین۔ ایسی صورت میں آپ ونڈوز ایکس پی میں ایک سے زیادہ MUI فائلوں کی تنصیب بھی کرسکتے ہیں اور الگ الگ صارف اکاؤنٹ بناکر ہر اکاؤنٹ میں اپنی مرضی کی زبان بھی رکھ سکتے ہیں۔
اردو MUI فائل کی سرچنگ کے دوران میرے ہاتھ ایک ایسی ونڈوز ایکس پی لگی جس میں مائیکرو سافٹ کی طرف سے ونڈوز ایکس پی کے لیے تیار کردہ تمام MUI فائلز موجود تھیں، اسے ڈاؤن لوڈ کرکے ڈی وی ڈی پر رائٹ کیا جو بوٹ ایبل ہونے کے ساتھ ساتھ ملٹی لینگویج ایکس پی ہے اور جس میں عربک، فرنچ، جرمن، اسپینش، اٹالین، رشین، چیک ری پبلک، پولینڈ، جاپان، اسرائیل، چائنیز سیپملی فائیڈ، چائنیز ٹریڈیشنل،ترکی، بلغارین، برازیلین، ڈینش، ڈچ، سویڈش، گریک، ہنگرین، پولش، تھائی، کورین، پرتگیز، نارویجن کے علاوہ بھی بہت ساری زبانوں کی MUI فائلز موجود ہیں مگر ان سب کے نام چونکہ مخفف لکھے ہیں مثلا : ARA - BR - ES - HEB - IT - NL - SV وغیرہ، اس لیے ان میں سے جس کا مخفف سمجھ آیا، وہ درج کردیا، باقی کی سمجھ نہیں آرہی کہ کن ملکوں کی قومی زبان ہے، اس لیے ان کا تذکرہ نہیں کیا۔ اردو MUI کے لیےاس ونڈوز کے علاوہ بھی نیٹ چھان مارا مگر کہیں نہیں ملی۔
نوٹ: میری معلومات کے مطابق MUI فائل انسٹال ہونے کے بعد ونڈوز ایکس پی کے تمام اطلاقیے مکمل طور پر مطلوبہ زبان میں تبدیل کردیتی ہے۔
LIP
یہ فائل بھی قریب قریب وہی کام کرتی ہے جو MUI فائل کاہے مگر اس میں سہولیات MUI فائل کی بہ نسبت کم ہیں۔ مثلا:
یہ مکمل طور پر ونڈوز کے اطلاقیے مطلوبہ زبان میں کنورٹ نہیں کرتی۔
LIP فائلیں ان ملکوں کی قومی زبانوں کی بنائی گئیں ہیں جو مائیکرو سافٹ کے نزدیک بزنس کے اعتبار سے کم اہمیت رکھتی ہیں یا بالفاظ دیگر ہم یوں کہہ سکتے ہیں کہ مائیکرو سافٹ کے نزدیک جو مما لک بزنس کے اعتبار سے کم اہمیت کے حامل ہیں، ان کی MUI فائلز انہوں نے نہیں بنائیں، بعد میں LIP بنا دی گئیں۔
LIP کی تنصیب کے بعد ونڈوز ایکس پی کے تمام صارف اکاؤنٹ اسی زبان میں کنورٹ ہوجاتے ہیں جس کی وہ LIP فائل ہے، اگر ہم چاہیں کہ کوئی ایک اکاؤنٹ انگریزی میں رہے اور دوسرا اکاؤنٹ ہماری مطلوبہ قومی زبان میں ہوجائے تو ونڈوز ایکس پی میں ایسا ممکن نہیں، البتہ ونڈوز وسٹا اور ونڈوز 7 میں ایسا ممکن ہے۔
LIP کی تنصیب کے بعد جب آپ اسے ان انسٹال کرتے ہیں تو یہ آپ کے کمپیوٹر پر اپنے کچھ نشانات چھوڑ جاتا ہے مثلا ہوسکتا ہے کہ ونڈوز کے بعض اطلاقیے دوبارہ انگریزی میں کنورٹ نہ ہوں بلکہ وہ LIP ان انسٹال ہونے کے باوجود اسی زبان میں برقرار رہیں۔
ونڈوز ایکس پی میں ایک وقت میں ایک ہی زبان کی LIP کی تنصیب ہوسکتی ہے برخلاف MUI فائل کے کہ وہ بیک وقت لاتعداد MUI فائلز انسٹال کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تاہم ونڈوز وسٹا اور ونڈوز 7 میں ایک سے زیادہ LIP کی تنصیب بھی ممکن ہے۔
مذکورہ LIP کی خوبیاں یا خامیاں ونڈوز ایکس پی کے حوالہ سے بیان کی گئیں ہیں، ونڈوز وسٹا اور ونڈوز 7 میں اُردو LIP کس طرح کام کرتی ہے، اس سلسہ میں ونڈوز وسٹا کے لیے یہ دھاگہ جبکہ ونڈوز7 کے لیے یہ دھاگہ ملاحظہ فرمائیں۔
بہرحال ان تمام باتوں کا خلاصہ یہ ہے کہ ونڈوز ایکس پی کی اُردو LIP فائل (اردو مواجہ) تو موجود ہے لیکن اب تک اس کی اردو MUI فائل نہیں بنائی گئی۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ دیگر ملکوں کی قومی زبانوں کی طرح مائیکرو سافٹ کوچاہیے کہ اُردو کی بھی MUI فائل بنائے۔
والسلام
 
میم نون

محفلین
وعلیکمُ السلام ورحمۃ اللہ وبرکۃ

بہت شکریہ اتنی مکمل تفصیل بتانے کا، مجھے ان میں سے صرف چند چیزوں کا ہی پتہ تھا، جبکہ آپ نے بہت سی معلومات کا اضافہ کیا :)

اصل میں میرا واسطہ اس لئیے پڑا تھا کہ ایک دوست اپنے لیپ ٹاپ، جس پر ونڈو وسٹا اٹالین میں تھی، کو انگریزی میں کرنا چاہتا تھا، لیکن چونکہ اس کا ہوم ایڈیشن تھا تو اسپر ایسا کرنا ممکن نہیں تھا، زبان کی تبدیلی کی سہولت صرف پرفیشنل ایڈیشن میں ہے۔
چونکہ وسٹا پر نہیں ہو رہا تھا تو اس لئیے ایکس پی کے بارے میں تھوڑی تلاش کی تھی لیکن اسکی ضرورت نہ ہونے کی وجہ سے زیادہ تفصیل میں نہیں ڈھونڈا تھا۔

بہت شکریہ۔

نوید بھائی میں نہیں سمجھتا کہ ونڈوز وسٹا ہوم ایڈیشن میں زبان کی تبدیلی کے عمل کو لاگو کرنا ممکن نہیں ہے۔ اس سلسلہ میں عرض ہے کہ احقر کے لیپ ٹاپ میں ونڈوز وسٹا ہوم بیسک ہے اور بندہ نے اسے ایل آئی پی کے ذریعے اردو میں کنورٹ کیا ہے بلکہ اس کے ایڈمنسٹریٹر والے اکاؤنٹ کو انگریزی اور دوسرے صارف اکاؤنٹ کو اردو میں رکھ کر بیک وقت ایک ہی کمپیوٹر میں کبھی فرنگی اور کبھی اردو ونڈوز استعمال کرتا رہتا ہے۔ جب ونڈوز وسٹا انگریزی سے اردو میں کنورٹ ہوسکتی ہے تو اٹالین سے اپنی اساسی زبان (انگریزی) میں کیوں نہیں ہوسکتی۔
مجھے یقین ہے کہ آپ کے دوست کے لیپ ٹاپ میں موجود ونڈوز وسٹا (چاہے وہ ہوم ایڈیشن ہو یا پروفیشنل) اٹالین سے انگریزی میں کنورٹ ہوجائے گی۔
اس سلسلہ میں یہ دھاگہ ملاحظہ فرمائیں لیکن پیج کے شروع میں دیے گئے لنکس پر کلک نہیں کیجئے بلکہ پیج کے آخر میں جو لنک ہیں جن کے ساتھ بریکٹ میں زبانوں کے نام (انگلش، اٹالین، اسپینش وغیرہ) بھی دیے گئے ہیں، ان میں سے انگلش اور اٹالین والے لنک پر کلک کرکے فائل ڈاؤن لوڈ کیجئے۔ اگر اس سے کام نہ بنے تو یہ لنک دیکھیے۔ اس میں بھی ونڈوز وسٹا کے کئی زبانوں کے ایم یو آئی 32 بٹ سسٹم کے لیے الگ اور 64 بٹ کے لیے الگ دیے گئے ہیں۔ اس میں سے بھی اپنے سسٹم کی کانفیگریشن کے مطابق انگلش اور اٹالین والی فائلیں ڈاؤن لوڈ کرکے رکھ لیں۔
یہاں شاید آپ کو اعتراض ہو کہ اٹالین تو ونڈوز پہلے سے ہی ہے دوبارہ سے اس کی ایم یو آئی کیوں ڈاؤن لوڈ کروائی جارہی ہے؟ تو جناب عرض ہے کہ اکثر کسی ملک کی قومی زبان کی ایم یو آئی کے ساتھ ساتھ انگلش کی بھی ایم یو آئی شامل ہوتی ہے۔ یعنی اگر میں عربی ایم یو آئی فائل انسٹال کروں گا تو اس کی انسٹالیشن کے دوران دو آپشن آئیں گے کہ کمپیوٹر کو انگلش میں کنورٹ کرنا ہے یا عربی میں؟ اور ایسا اس لیے رکھا جاتا ہے کہ ونڈوز کا صارف اگر اپنے ملک کی قومی زبان ختم کرکے دوبارہ انگریزی میں آنا چاہتا ہے اور اسے ان انسٹال کا طریقہ معلوم نہیں ہے تو وہ اس طریقے کے مطابق کرسکے۔
نتائج سے ضرور اگاہ کیجئے گا۔
والسلام
 
میم نون

محفلین
السلامُ علیکم،

آپکا بہت شکریہ، اس اختتام ہفتہ کو اس دوست سے ملاقات ہوئی تو ایسا کرنے کی کوشش کروں گا۔ :)
ویسے وہ دوست بھی محفل کا رکن ہے لیکن حاضری نہ ہونے کے برابر ہے۔

انشاءاللہ آپکو اس کے نتائج سے آگاہ کروں گا۔

والسلام
 
dehelvi

محفلین
حل نکلنے پر ضرور شیئر فرمائیں، مجھے بھی عربی اور انگریزی انٹرفیس چلانے کی ضرورت پڑجاتی ہے۔
 
حل نکلنے پر ضرور شیئر فرمائیں، مجھے بھی عربی اور انگریزی انٹرفیس چلانے کی ضرورت پڑجاتی ہے۔

دہلوی بھائی! آپ نے غالبًا اسی دھاگے کی میری پوسٹ نمبر 6 توجہ سے نہیں پڑھی۔ اس پوسٹ میں آپ کے مسئلے کا حل موجود ہے۔ اقتباس درج ذیل ہے:
MUI
یہ فائلیں ونڈوز ایکس پی کومختلف ملکوں کی قومی زبانوں میں مکمل طور پر کنورٹ کردیتی ہے اور اس میں یہ صلاحیت بھی ہوتی ہے کہ اگر ونڈوز ایکس پی کے ایک سے زیادہ صارف اکاؤنٹ بنائے جائیں اور کسی ایک اکاؤنٹ کو چاہیں تو اس ملک کی قومی زبان میں رکھیں اور دوسرے اکاؤنٹ کو ونڈوز ایکس پی کی اساسی زبان (انگلش) میں رکھیں تو اس میں یہ اختیار ہونےکی بناء پر صارف کے لیے ایسا کرنا ممکن ہوتا ہے۔ علاوہ ازیں اگر آپ کئی ملکوں کی قومی زبانوں پر عبور رکھتے ہیں مثلاً آپ اپنی ہی مثال لے لیجئے۔ یعنی تین ملکوں کی قومی زبانوں پر آپ کو دسترس حاصل ہے، اُردو، انگریزی، اٹالین۔ ایسی صورت میں آپ ونڈوز ایکس پی میں ایک سے زیادہ MUI فائلوں کی تنصیب بھی کرسکتے ہیں اور الگ الگ صارف اکاؤنٹ بناکر ہر اکاؤنٹ میں اپنی مرضی کی زبان بھی رکھ سکتے ہیں۔
اردو MUI فائل کی سرچنگ کے دوران میرے ہاتھ ایک ایسی ونڈوز ایکس پی لگی جس میں مائیکرو سافٹ کی طرف سے ونڈوز ایکس پی کے لیے تیار کردہ تمام MUI فائلز موجود تھیں، اسے ڈاؤن لوڈ کرکے ڈی وی ڈی پر رائٹ کیا جو بوٹ ایبل ہونے کے ساتھ ساتھ ملٹی لینگویج ایکس پی ہے اور جس میں عربک، فرنچ، جرمن، اسپینش، اٹالین، رشین، چیک ری پبلک، پولینڈ، جاپان، اسرائیل، چائنیز سیپملی فائیڈ، چائنیز ٹریڈیشنل،ترکی، بلغارین، برازیلین، ڈینش، ڈچ، سویڈش، گریک، ہنگرین، پولش، تھائی، کورین، پرتگیز، نارویجن کے علاوہ بھی بہت ساری زبانوں کی MUI فائلز موجود ہیں مگر ان سب کے نام چونکہ مخفف لکھے ہیں مثلا : ARA - BR - ES - HEB - IT - NL - SV وغیرہ، اس لیے ان میں سے جس کا مخفف سمجھ آیا، وہ درج کردیا، باقی کی سمجھ نہیں آرہی کہ کن ملکوں کی قومی زبان ہے، اس لیے ان کا تذکرہ نہیں کیا۔ اردو MUI کے لیےاس ونڈوز کے علاوہ بھی نیٹ چھان مارا مگر کہیں نہیں ملی۔
نوٹ: میری معلومات کے مطابق MUI فائل انسٹال ہونے کے بعد ونڈوز ایکس پی کے تمام اطلاقیے مکمل طور پر مطلوبہ زبان میں تبدیل کردیتی ہے۔
اس اقتباس میں سرخ رنگ سے نمایاں کردہ جملوں کی روشنی میں آپ اپنے مسئلے کا حل ڈھونڈ سکتے ہیں، یعنی ایک تو یہ کہ ایم یو آئی فائل ونڈوز ایکس پی کے اطلاقیے اساسی زبان کے علاوہ اپنی مطلوبہ زبان (عربی، فرنش، اٹالین وغیرہ) میں بھی تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے مثلا ایم یو آئی کی انسٹالیشن کے بعد چاہیں تو ایک اکاؤنٹ کو انگریزی میں رکھ دیں اور دوسرا اپنی مطلوبہ زبان میں۔
دوسرے یہ کہ بنیادی مسئلہ ایل آئی پی فائل میں درپیش ہوتا ہے کہ اس کی انسٹالیشن کے بعد ونڈوز ایکس پی میں بیک وقت دونوں زبانیں نہیں رکھ سکتے جبکہ ایم یو آئی فائل میں ایسا کرسکتے ہیں۔ اور سرخ رنگ سے نمایاں کردہ الفاظ میں جن ملکوں کی ایم یو آئی فائلز کا تذکرہ کیا گیا ہے، ان میں سب سے پہلے عربک کی ایم یو آئی کا تذکرہ ہے۔
اگر پھر بھی سمجھنے میں دشواری ہو تو ذاتی پیغام کے ذریعے رابطہ کرلیں۔
والسلام
 
Top