ونڈوز ایکس پی او مونو ٹائپ کلیدی تختے

الف عین

لائبریرین
میں نے ونڈوز ایکس پی کے کلیدی تختے میں اردو عربی کے اعداد کا اضافہ کر کے اس اپنے یاہو گروپ میں پوسٹ کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ مونوٹائپ کلیدی تختہ بھی پوسٹ کر دیا گیا ہے اور اس میں یونی کوڈ کنٹرول کیرریکٹس کا بھی شمول ہے۔ یاہو گروپ اردو کمپیوٹنگ کے فائل سکشن سے ڈاونلوڈ کر لیں۔ یہاں فائل اپ لوڈ کرنے کی سہولت معطل ہے ورنہ یہاں بھی پوسٹ کر دیتا۔
 
اور جناب یہ جو میرے پاس ایک اردو تختہ ہے ( میں نے پھر کموٹر کو اردو دان کیا ہوا ہے) یہ ہمارے فورم کے کی بورڈ سے اور انپیج کے صوتی کی بورڈ سے بہت حد تک مختلف ہے، بلخصوص اس میں تختہ میں موجود علامات جانے کہاں ہیں، کیا کوئی ایسا حربہ ہے کہ اسے صوتی بنادیا جائے؟
 

جیسبادی

محفلین
افتخار صاب، سنا ہے ونڈوز XP میں ایک remote help کی سہولت ہوتی ہے۔ آپ کسی دن نبیل کو ریموٹ کے ذریعہ اپنے کمپوٹر کا تھوڑی دیر کیلئے منتظم بنا دو، تو شاید آپ کے اردو کلیدی تختے کے مسائل حل ہو جائیں۔
 

الف عین

لائبریرین
ایک بہتر صوتی کی بورڈ فورم میں ہی موجود ہے فدوی کا بنایا ہو۔
http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?highlight=صوتی&t=359
اس میں اعداد انگریزی کے کر دئے گئے ہیں۔ یہ تختہ اب تک بھی یاہو گروپ میں پوسٹ نہیں کیا تھا، یہ سوچ کر کہ پہلے یہاں کچھ فیڈ بیک ملا جائے مگر کسی نے توجہ نہیں دی تو اب یاہو گروپ میں بھی پوسٹ کر رہا ہوں۔
 
جناب عالی

محترم میں نے کی بورڈ استعمال کیا لیکن پھر وہی مسئلہ وہ ہے (حمزہ) کا آپ نے کی بورڈ میں جہاں حمزہ رکھا ہے وہ انگریزی یو ہے لیکن یہ حمزہ کسی صورت میں صیح کام نہیں کرتا اور الفاظ کو آپس میں نہیں جوڑتا اس لیے آپ اگر(شفٹ 4) میں استعمال ہونے والی حمزہ کو یہاں لے آئیں تو سارا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ امید ہے آپ اس پر غور ضرور فرمائیں گے
 
Top