ومبلڈن

زیک

مسافر
ومبلڈن ٹینس آجکل جاری ہے۔

فی‌الحال ندال اور فیڈرر دونوں یسرے راؤنڈ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ سابقہ چیمپئین ماریہ شراپووا دوسرے راؤنڈ میں ہار گئ۔ اینڈی روڈک بھی ہار گیا۔
 

محمد وارث

لائبریرین
آج چوتھے راؤنڈ کے دلچسپ مقابلے ہو رہے ہیں جس کے بعد کوارٹر فائنلز شروع ہو جائیں گے۔

ایک مقابلہ نمبر ایک سیڈڈ راجر فیڈرر کا آسٹریلیا کے لیٹن ہیوٹ سے ہے، ہیوٹ نے 2002 میں ومبلڈن ٹائیٹل جیتا تھا لیکن تب سے یہ مقابلہ جیتنے سے قاصر ہیں دوسری طرف فیڈرر کا ستارہ عروج پر ہے، 2003 سے مسلسل یہ مقابلہ جیتے رہے ہیں اور اس دفعہ بھی جیتنے کیلیئے فیورٹ ہیں۔

اسپین کے ندال کا مقابلہ روسی کھلاڑی سے ہے، ندال پچھلے دو سالوں سے فیڈرر کے ہاتھوں فائنل میں شکست کھا رہے ہیں اور اس دفعہ شاید پھر دونوں فائنل میں آمنے سامنے ہوں۔

خواتین کے مقابلوں میں میری فیورٹ سرینا ولیمز کا مقابلہ اپنی ہم وطن امریکن کھلاڑی سے ہے، سرینا نے بھی سنگلز کا ٹائیٹل دو بار 2002 اور 2003 میں جیتا ہے لیکن تب سے ہی یہ ٹائیٹل نہیں جیت سکیں پچھلے سال کوارٹر فائنل میں ہار گئی تھی۔

 
Top