ولادتِ امام حسن(ع) مبارک ہو

میر انیس

لائبریرین
جسکے وجودِ پاک کی خالق ثنا کرے
ایسا حسین کہ سورۃ کوثر دعا کرے
جو لب کشا کبھی ہو تو زہرا(ع)سناکرے
آلِ نبی(ص) کی جس سے خدا ابتدا کرے
مایوسیوں میں میرے پیمبر(ص) کا چین ہے
ایسا امام جس کی رعایا حسین(ع) ہے


حسن(ع) کو بادشاہِ خاص و عام کہتے ہیں
علی (ع) کا نائب و قائم مقام کہتے ہیں
دلیل ایک ہے کافی ہے انکی عظمت میں
انہیں حسین(ع) بھی اپنا امام کہتے ہیں
 
Top