تعارف وقت اور غلام ربانی فدا۔منجانب ظہیررانی بنوری

عالم اسلام کے مشہورنعت گو شاعر ، ادیب و قلمکار جناب حافظ وقاری مولاناغلام ربانی فداؔ کی شہرت اب اُن کی خدمت نعت کے حوالے سے عالمی سطح پر دستک دے رہی ہے ۔اُن کے حالات زندگی ، کی مختصرروداد پیش کی جاتی ہے۔
غلام ربانی فداؔ کو شعر و ادب میں اردو ادب سے عموماً اور مذہبی ادب سے خصوصاً دل چسپی اور شغف ہے۔نثر و نظم دونوں اصنافِ ادب میں طبع آزمائی کرتے ہیں ۔اردو کے اُبھرتے ہوئے عمدہ نعت گو شاعر، قلم کاراور نعتیہ ادب کے جواں سال محقق و ناقد میںآپ کا شمار ہوتا ہے ۔آپ کا طرزِ تحریر انتہائی دل نشین ، شگفتہ اور سلیس ہے ،مذہبی ، اصلاحی،سماجی،تعلیمی اورادبی مو ضوعات پر اب تک درجنوں تحقیقی و تنقیدی اور تجزیاتی مضامین و مقالات نہ صرف مقامی اخبارات بلکہ ملکی و بین الاقوامی اخبارات و رسائل اور جرائد میں شائع ہوچکے ہیں ۔یہی نہیں بلکہ موصوف کے کئی اہم مضامین کے دوسری زبانوں میں تراجم بھی ہوئے ہیں ۔ شاعری میں موصوف نے حمد و مناجات و دعا ، نعت گوئی، سلام، اولیاے کرام کی شان میں مناقب نگاری اور مقتدر علماے کرام کے لیے نذرانۂ عقیدت،غزل گوئی،نظم نگاری کو اپنا مطمحِ نظر بنایا۔
غلام ربانی فداؔ کی پیدائش ہیرور (ضلع ہاویری) میں ہوئی۔والدہ ماجدہ فیروزہ بانو شیوپور تعلقہ ہانگل کی متوطن ہیں اور والد جناب نوراحمداکی اپنے علاقے کے مشہورسیاسی لیڈرہیں۔ہیروراورڈانڈیلی(ضلع کاروار) حیدرآباد(دکن)میں تعلیم کے جملہ مراحل طے ہوئے توحافظ قرآن وقارئ کی سند ڈانڈیلی سے حاصل کی اوردرس نظامی،بی اے ،ڈپلومہ ان عربک کی حیدرآبادمیں تعلیم مکمل کی۔ دین وادب کی خدمت سے جڑ گئے ہیں۔اللہ رب العزت نے بہت ہی کم عمری میں بے پناہ شہرت عطاکی۔نثراورنظم میں تحریریں اخبارات ورسائل میں شائع ہوتے رہتے ہیں۔خاص طور حمدونعت کے فروغ کے لئے سراپااضطراب ہیں۔اسی بناپر اگست ۲۰۱۰ ؁ میں آل انڈیاتحریک فکرنعت کی بنا رکھی ۔جس کامقصد مستحق نعت گو شعراکے مجموعہائے کلام شائع کرانا،ادب نعت کے حوالے سے مذاکرے،نعتیہ مشاعرے منعقدکرنا۔خالص حمدونعت کارسالہ جاری کرناہے۔ مرکزی حمدونعت اکیڈمی دہلی کے رکن اور حمدونعت اکیڈمی شاخ ریاست کرناٹک کے ریاستی صدرہیں۔اور ہندوستان کاپہلاحمدونعت کامعیاری ادبی رسالہ جہان نعت کااکٹوبر۲۰۱۰ ؁ء میں ہری ہرسے آغازکیا اورالحمداللہ جہان نعت مسلسل شائع ہورہاہے۔جس کے ذریعے حمدونعت کہنے والے شعراکی فکرسازی کی جارہی ہے۔عالمی سطح حمدونعت کاپہلا ویب ورژن رسالہ دوماہی جہان نعت بھی شائع ہورہاہے۔تمام شمارے انٹرنیٹ پردستیاب ہیں جسے مشہورسائٹ گوگل پرجہان نعت کے الفاظ میں تلاش کیاجا سکتا ہے۔شاعری کی ابتدائی دورمیں جناب میکش اجمیری سے شرف تلمذحاصل کیا۔ ریاست وبیرون ریاستوں کے مختلف اہم شہروں میں مشاعرے پڑھنے کے مواقع ملے۔ملک وبیرون ملک کے رسائل و اخبارات میں کلام اور مضامین شائع ہوئے۔اشاعت کا یہ سلسلہ۲۰۰۵ سے آج تک جاری ہے۔آل انڈیاتحریک فکرنعت کے یراہتمام اب تک درجن سے زائد کتابیں شائع ہوچکی ہیں۔الحمداللہ اب تک چودہ کتابوں کے مرتب ومصنف ہیں
تصنیف وتالیف شائع شدہ(بحیثیت مصنف ومرتب؛۔
٭نعتیہ مجموعہائے کلام1) ’گلزارنعت‘‘ ۔2) ’’جلوہ گاہ طیبہ‘‘
٭غزلیات 3)۔’’شہرآرزومیں‘‘ اور غزلیہ دیوان4)۔’’صحرائے سخن‘‘،
٭سوانح نگاری میں5)۔ ’’سیدمقبول۔۔۔۔۔کہ گم اس میں ہیں آفاق‘‘ ۔6)۔داستان کربلا’’صحرالہولہو‘‘
٭مضامین کےمجموعے 7)۔۔’’قلم آشنا‘‘ ۔8 )۔ ’’آداب نعت گوئی‘‘9)۔’علامہ اخترکچھوچھوی فن وشخصیت‘‘
٭قرآن اورعصری تحقیقات پرمشتمل10)۔ ’’قرآن اورکائنات‘‘
٭انٹرویوز پر مشتمل کتاب 11)۔’’روبرو جلداول‘‘ مرتب
مرتب کردہ ’’جیلانی شاہد کے تین مجموعہائے کلام 12)۔’’جہاں محمدوہاں خداہے‘‘(نعتیہ)13)۔خوشبوئے صبا(غزلیات) 14)۔گلہائے رنگ رنگ (مختلف اصناف سخن)
اس کے علاوہ نثرونظم پرمشتمل مذہبی وادبی ۲۲کتابیں اشاعت کے منتظرہیں۔
زیرقلم:
*سیرتِ رحمتِ عالم(منظوم)*القرآن المنظوم(کلام اللہ کا لفظی اردو منظوم ترجمہ)*‘’’‘150جعلی راویان حدیث‘‘ ۔مسکراہٹوں کی چبھن(ناول) برسات کا آنگن (افسانے)کوئی ہے(مناقشہ)
اس کے علاوہ انٹرنٹ پر ادبی سرگرمیاں ۲۰۰۸ء ؁ سے جاری ہیں۔کئی ویب سائٹس کا رکن ہیں اور ان سائٹس پر کلام و مضامین کی اشاعت کا سلسلہ جاری ہے۔
اعزازات
فیضان رضا ایوارڈ۲۰۰۹
حسان بن ثابت ایوارڈ ۲۰۱۰۔
ذمہ داریاں:
بانی صدر آل انڈیاتحریک فکرنعت ہیرور
صدرحمدونعت اکیڈمی شاخ کرناٹک
ممبرمرکزی رحمدونعت اکیڈمی نئی دہلی
مدیراعلیٰ جہان نعت ہیرور
سیکرٹیری الاشرفیہ ایجوکیشنل سوسائٹی
رابطہ؛
GULAM RABBANI FIDA
Editor JAHAN-E-NAAT
C/o Noor Ahmed Akki, Post: Hirur
Tq: Hangal, Dist: Haveri-581104
(karnatak india)
Mobile: (براہِ کرم اس کے لیے ذاتی پیغام کا نظام استعمال کریں)
Email: (براہِ کرم اس کے لیے ذاتی پیغام کا نظام استعمال کریں)
(براہِ کرم اس کے لیے ذاتی پیغام کا نظام استعمال کریں)
website: www.jahanenaat.yolasite.com
www.gulamrabbanifida.yolasite.com
 

نایاب

لائبریرین
محترم غلام ربانی فدا صاحب محفل اردو پر دلی خوش آمدید
آپ کی تخلیقات بارے انتظار رہے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید غلام ربانی فدا|
منتظمین سے درخواست ہے کہ فدا صاحب کے ای میل کا اندراج نکال دیں۔
مزید یہ کہ برخوردار فدا صاحب ایک لحاظ سے میرے پوتے واقع ہوئے ہیں۔ ان کے استاد میکش اجمیری خود برادرم ساغر اجمیری کے شاگرد تھے، اور ساغر اجمیری والد مرحوم کے شاگرد۔
اور عزیزم، یہ فدا کے آگے شاید ان پیج میں تخلص کا نشان ہے، جو کہ اردو محفل کے کی بورڈ میں نہیں ہے۔ کسی منتظم سے کہہ کر اس نشان کو نکلوا دیں، یا تخلص ڈلوا دیں
 
KwULv.png
 
Top