سیف وعدہ

شیزان

لائبریرین
وعدہ

اِس سے پہلے کہ تیری چشمِ کرم
معذرت کی نِگاہ بن جائے
اِس سے پہلے کہ تیرے بام کا حُسن
رفعت ِ مہر و ماہ بن جائے
پیار ڈھل جائے میرے اشکوں میں
آرزو ایک آہ بن جائے
مجھ پہ آ جائے عشق کا الزام
اور تو بے گناہ بن جائے

میں ترا شہر چھوڑ جاؤں گا

اِس سے پہلے کے سادگی تیری
لبِ خاموش کو گِلہ کہہ دے
میں تجھے چارہ گر خیال کروں
تو مرے غم کو لا دوَا کہہ دے
تیری مجبوریاں نہ دیکھ سکے
اور دل تجھ کو بے وفا کہہ دے
جانے میں بے خُودی میں کیا پُوچُھوں
جانے تو بے رُخی سے کیا کہہ دے

میں ترا شہر چھوڑ جاؤں گا

چارہء درد ہو بھی سکتا تھا
مجھ کو اِتنی خُوشی بہت کچھ ہے
پیار گو جاوداں نہیں پھر بھی
پیار کی یاد بھی بہت کچھ ہے
آنے والے دِنوں کی ظلمت میں
آج کی روشنی بہت کچھ ہے
اِس تہی دامنی کے عالم میں
جو مِلا ہے، وہی بہت کچھ ہے

میں ترا شہر چھوڑ جاؤں گا

چھوڑ کر ساحل ِ مراد چلا
اب سفینہ مِرا کہیں ٹھہرے
زہر پینا مِرا مقدر ہے
اور ترے ہونٹ انگبیں ٹھہرے
کِس طرح تیرے آستاں پہ رکوں
جب نہ پاوں تلے زمیں ٹھہرے
اِس سے بہتر ہے دل یہی سمجھے
تو نے روکا تھا، ہم نہیں ٹھہرے

میں ترا شیر چھوڑ جاؤں گا

مجھ کو اِتنا ضرور کہنا ہے
وقتِ رُخصت ،سلام سے پہلے
کوئی نامہ نہیں لکھا میں نے
تیرے حرفِ پیام سے پہلے
توڑ لوں رشتہء نظر میں بھی
تم اُتر جاؤ بام سے پہلے
لے مری جاں میرا وعدہ ہے
کل کِسی وقت شام سے پہلے

میں ترا شہر چھوڑ جاؤں گا

سیف الدین سیف
 
آخری تدوین:

طارق شاہ

محفلین
سیف صاحب کی بہت خوب لکھی نظم شریکِ محفل کرنے پر بہت سی داد قبول کیجیے ۔
بہت خوب اور مربوط کلام کے شاعر تھے غضب شاعری کر گئے ہیں
اسی بحر میں :

رات کے بے سُکوں خموشی میں
رو رہا ہُوں کے سو نہیں سکتا


سامع یا قاری کو بھی رلانے کے لئے کافی ہے

آپ کی اس پیشکش میں معمولی سی ٹائپوز ہیں دُور کردینگے تو ممنون ہوں گا :


اِس سے پہلے کے سادگی تری
لبِ خاموش کو گِلہ کہہ دے

"اس سے پہلے کے سادگی تیری" ، درست ہوگا یعنی تِری کو تیری کردیں
اور اس مصرع کے بعد جتنی بار "میں تیرا شہر چھوڑ جاؤں گا" کے تیرا کو تِرا کردیں
جس طرح پہلی بار لکھا گیا ہے ، میں ترا شہر چھوڑ جوں گا

تشکّر ایک بار پھر سے سیف صاحب کی خوب تخلیقات شیئر کرنے پر
بہت خوش رہیں :):)
 

عبیر خان

محفلین
وعدہ

اِس سے پہلے کہ تیری چشمِ کرم
معذرت کی نِگاہ بن جائے
اِس سے پہلے کہ تیرے بام کا حُسن
رفعت ِ مہر و ماہ بن جائے
پیار ڈھل جائے میرے اشکوں میں
آرزو ایک آہ بن جائے
مجھ پہ آ جائے عشق کا الزام
اور تو بے گناہ بن جائے

میں ترا شہر چھوڑ جاؤں گا

اِس سے پہلے کے سادگی تیری
لبِ خاموش کو گِلہ کہہ دے
میں تجھے چارہ گر خیال کروں
تو مرے غم کو لا دوَا کہہ دے
تیری مجبوریاں نہ دیکھ سکے
اور دل تجھ کو بے وفا کہہ دے
جانے میں بے خُودی میں کیا پُوچُھوں
جانے تو بے رُخی سے کیا کہہ دے

میں ترا شہر چھوڑ جاؤں گا

چارہء درد ہو بھی سکتا تھا
مجھ کو اِتنی خُوشی بہت کچھ ہے
پیار گو جاوداں نہیں پھر بھی
پیار کی یاد بھی بہت کچھ ہے
آنے والے دِنوں کی ظلمت میں
آج کی روشنی بہت کچھ ہے
اِس تہی دامنی کے عالم میں
جو مِلا ہے، وہی بہت کچھ ہے

میں ترا شہر چھوڑ جاؤں گا

چھوڑ کر ساحل ِ مراد چلا
اب سفینہ مِرا کہیں ٹھہرے
زہر پینا مِرا مقدر ہے
اور ترے ہونٹ انگبیں ٹھہرے
کِس طرح تیرے آستاں پہ رکوں
جب نہ پاوں تلے زمیں ٹھہرے
اِس سے بہتر ہے دل یہی سمجھے
تو نے روکا تھا، ہم نہیں ٹھہرے

میں ترا شیر چھوڑ جاؤں گا

مجھ کو اِتنا ضرور کہنا ہے
وقتِ رُخصت ،سلام سے پہلے
کوئی نامہ نہیں لکھا میں نے
تیرے حرفِ پیام سے پہلے
توڑ لوں رشتہء نظر میں بھی
تم اُتر جاؤ بام سے پہلے
لے مری جاں میرا وعدہ ہے
کل کِسی وقت شام سے پہلے

میں ترا شہر چھوڑ جاؤں گا

سیف الدین سیف
زبردست شیئر کی ہے آپ نے۔ :)
 
Top