وصیت ( از سید نصرت بخاری)

خاورچودھری

محفلین
وصیت

گھر سے نکلو شوق سے لیکن
پہلے ایک وصیت لکھ کر
جانے شہر کے کس کوچے میں
کوئی موت کا ساماں رکھ دے

پپو ، چندا ، تارا لکھ دو
جس کا جو ہے سارا لکھ دو
ہر اک بات ضروری لکھ دو
تفصیلات ضروری لکھ دو

آخر میں یہ بات بھی لکھ دو
گھر سے نکلو شوق سے لیکن
پہلے ایک وصیت لکھ کر

××××
 
Top