وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے استعفیٰ دے دیا

headlinebullet.gif

shim.gif

dot.jpg

shim.gif

Print VersionJune 20, 2014 - Updated 2030 PKT
shim.gif

ranasanaresigned_6-20-2014_151366_l.jpg

لاہور.......وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے استعفیٰ دے دیا۔حکومت پنجاب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو بھجوادیا ہے۔ان کی جگہ وزیر تعلیم و کھیل رانا مشہود کو وزیر قانون پنجاب بنائے جانے کا امکان ہے۔ پنجاب حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ راناثناء اللہ کا استعفیٰ منظور کرلیاگیا ہےجبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر توقیرکو اوایس ڈی بنادیاگیا۔
 
قیصرانی

لائبریرین
شہباز شریف نے استعفی مانگ کر عقلمندی کا فیصلہ کیا۔ ویسے یہ کام تو اسی دن ہوجانا چاہیے تھا۔
مجھے ڈر ہے کہ استعفیٰ کے بہانے باقی کی قانونی کاروائی کھوہ کھاتے چلی جائے گی، جیسے شہباز شریف صاحب اتنی بار اپنا نام بدلوا چکے ہیں، یہ بھی وہی معاملہ نکلنا ہے
 
الف نظامی

لائبریرین
پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے وزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ کو عہدے سے ہٹانے کے فیصلے کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ہٹایا نہیں بلکہ ہنی مون پر بھیج دیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ رانا ثنا للہ کا استعفی ناکافی ہے، انہیں عہدے سے ہٹایا نہیں بلکہ چھٹیوں پر ہنی مون منانے کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 17 جون کو تحریک منہاج القرآن کے کارکنوں پر فائرنگ کا حکم وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے دیا، پنجاب میں گلو بٹوں کی حکومت کا راج ہے اورمیری درخواست ہے کہ سپریم کورٹ سانحہ لاہور کی آزادانہ تحقیقات کرائے۔

اس سے قبل لاہور میں سیاسی جماعتوں کے وفود سے کینیڈا سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ
  • سانحہ لاہور میں ہمارے 100 کارکن اب بھی زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں
  • کئی لاپتا ہیں
  • کئی افراد کی میتیں بھی غائب کردی گئی ہیں
اتنی بڑی بربریت اور دہشت گردی 65 سالوں میں کبھی نہیں دیکھی،کیا رات کے اندھیرے میں لوگوں کو گولیاں مارنے کا نام ہی جمہوریت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ پر کسی پولیس اہلکار سے انتقام نہیں لیں گے اب صرف انقلاب آئےگا۔
 
لاہور......وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پولیس تصادم میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور دلی دکھ ہوا، اندوہ ناک واقعے پر دل اب تک رنجیدہ ہے، راناثناءالله کی لازوال قربانیاں ہیں لیکن مشکل فیصلےکرنے پڑتے ہیں،اس لیے ان سے کہتا ہوں کہ وہ مستعفی ہوجائیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزدی کہا کہ شہباز شریف ظلم کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے، انصاف کی خاطر اپنے قریبی عزیز کو بھی گرفتار کرایا، افسوسناک واقعے کے فوری بعد بلاتاخیر عدالتی کمیشن کےقیام کااعلان کیا،انصاف کاعلم بلند کرنے کیلئے اپنے قریبی عزیز کو بھی گرفتار کرایا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سی سی پی او، ڈی آئی جی اورایس پی ماڈل ٹاوٴن کوفوری عہدوں سےہٹایا تاکہ تحقیقات شفاف ہوں،آئی جی کو ہدایت دی ہے کہ گولیاں چلانے والوں کی گرفتاری میں دباوٴ قبول نہ کریں،عدالتی کمیشن کی تحقیقات سے حقائق منظرعام پرآئیں گے،سانحہ ٔماڈل ٹاؤن پرحکومت کی طرف سے دکھ اورافسوس کا اظہار کرتا ہوں،سانحہ ماڈل ٹاؤن میں آج بھی ایک ہلاکت ہوئی ہے،ماڈل ٹاؤن واقعے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،واقعے والے دن ہی لاہور کے تمام سینئر پولیس افسران کو عہدوں سے ہٹایا گیا،پہلے فائرنگ کس نے کی یہ تمام باتیں عدالتی تحقیقات میں سامنے آجائیں گی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ طاہر القادری کےصاحبزادوں کےخلاف ایف آئی آرکاٹی گئی جواسی رات ختم کرادی،شہبازشریف کمزور اور طاقتور کے درمیان آہنی دیوار کی طرح کھڑا رہتا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ آئین اورقانون کےمطابق طاقتور کے غرور کو توڑتا ہوں،مجھ پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ یہ کام میں نے کرایا ہے،جو لاشوں پر سیاست کرنا چاہتے ہیں وہ کراچی میں لاشیں گرتے وقت کہاں تھے؟وہ میرے لیے بدقسمت دن تھا جب اپنے داماد کو ہتھکڑیاں لگاکر جیل بھجوایا، اپنے داماد کو ہتھکڑیاں لگوا کر جیل بھجوانے والے پر الزام تراشی کر رہے ہیں،اگر کوئی جوڈیشل کمیشن سے مطمئن نہیں وہ سپریم کورٹ سے جوڈیشل کمیشن کی درخواست کرسکتا ہے، سپریم کورٹ ماڈل ٹاؤن واقعے کا ازخود نوٹس لے تو خیرمقدم کریں گے،شیخ الحرم کی باتوں سےغرض نہیں، مجھےصرف انصاف دلاناہے۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہمنہاج القرآن والے کہیں تو سر کے بل ان کے پاس جاؤں گا،ماڈل ٹاؤن واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور حقیقت سب کے سامنے لاؤں گا،منہاج القرآن والے چاہیں توسپریم کورٹ سےرجوع کریں ہمیں قبول ہوگا۔ انہوں نے سوال کیا کہ قومی خدمت کا جو سلسلہ نکلا ہے اس میں خلل ڈالناا نقلاب ہے؟
http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=151365
 
شمشاد

لائبریرین
بڑا تیر مار لیا کہ رانا کو نکال باہر کیا۔
اصل مجرم تو وہیں کے وہیں ہیں۔
 
زلفی شاہ

لائبریرین
ایک بندے کو باہر کر دینے سے بارہ افراد کے ظالمانہ قتل کو لوگوں کے ذہن سے محو نہیں کیا جا سکے گا۔ یہاں تو بہت سارے مہرے کھسکانے کی اشدضرورت ہے۔
 
برادرم، آپ کی طرف سے حکومت کی صفائی دینا جائز ہے کوئی تو ان لوگوں کی صفائی دے۔ جیسے مشرف سارے برے کام خود کرتا تھا، ویسے ہی شہباز شریف بھی ہے کہ جس کے پاس پتہ نہیں کتنی وزارتیں ہیں۔ ظاہر ہے کہ اس کی حکومت میں اللہ تعالیٰ نے اسی سے حساب لینا ہے، رانا ثناء اللہ سے نہیں
باقی رہی بات جہاں تک رانا ثناء اللہ کی لازوال قربانیوں کی، تو شریف فیملی پر کئے گئے احسانات سے ہٹ کر شاید ہی کوئی قربانی نکلے
 
نایاب

لائبریرین
یہی فیصلہ اگر وقوعہ کے دن کر دیا جاتا تو شہباز شریف نواز شریف کی ذات اس معاملے سے صاف بچ نکلتی ۔۔ لیکن اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے
اور اگر کہیں شہباز شریف واقعی خادم پنجاب ہوتے تو خود ہی اس دن استعفی دے دیتے ۔ اور " شہباز" اصلی بن کر پنجاب پر راج کرتے ۔۔
لیکن اللہ ایسے ہی بے انصاف ظالموں کو دنیا میں رسوا کرتا ہے ۔۔۔۔۔
 
آبی ٹوکول

محفلین
ویسے میں ہوچھوں کہ یہ اب رانے منحوس کو کیوں فارغ کردیا گیا ؟؟؟ کیا اس پر زمہ داری ثابت ہوگئی تھی اور اگر ہوگئی تھی تو کس طریق سے ثابت ہوئی وہ کیا ایسا نیا طریق دریافت کرلیا گیا کہ جس سے رانے پر تو زمہ داری ثابت ہوگئی مگر حضرت اعلٰی خود اس سے صاف صاف بچ گئے کیا کوئی سلیمانی ٹوپی والا طریق ہے یہ ؟؟؟
 
یہی فیصلہ اگر وقوعہ کے دن کر دیا جاتا تو شہباز شریف نواز شریف کی ذات اس معاملے سے صاف بچ نکلتی ۔۔ لیکن اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے
اور اگر کہیں شہباز شریف واقعی خادم پنجاب ہوتے تو خود ہی اس دن استعفی دے دیتے ۔ اور " شہباز" اصلی بن کر پنجاب پر راج کرتے ۔۔
لیکن اللہ ایسے ہی بے انصاف ظالموں کو دنیا میں رسوا کرتا ہے ۔۔۔ ۔۔
انشاء نایاب بھائی اللہ ان کو دنیا میں ہی ذلیل و رسوا کرے گا اور میری اللہ تبارک تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس کے حمایتیوں اور ہمراہیوں کو بھی اسی طرح ذلیل و رسوا کر اور دست بدعا ہوں کہ ان کی بھی بہنوں بیٹیوں کا حشر بھی ایسے ہی کر جیسا کہ ان لوگوں نے کیا ہے۔
 
رانا ثناء اللہ سے اسی دن استعفی لینا چاہئے تھا۔ شاید ان کو اس بات کا احساس ہونے لگا ہے کہ پانی سر سے گزرنے لگا ہے۔
برادرم، آپ کی طرف سے حکومت کی صفائی دینا جائز ہے کوئی تو ان لوگوں کی صفائی دے۔ جیسے مشرف سارے برے کام خود کرتا تھا، ویسے ہی شہباز شریف بھی ہے کہ جس کے پاس پتہ نہیں کتنی وزارتیں ہیں۔ ظاہر ہے کہ اس کی حکومت میں اللہ تعالیٰ نے اسی سے حساب لینا ہے، رانا ثناء اللہ سے نہیں
باقی رہی بات جہاں تک رانا ثناء اللہ کی لازوال قربانیوں کی، تو شریف فیملی پر کئے گئے احسانات سے ہٹ کر شاید ہی کوئی قربانی نکلے
مجھے اس بات کی توقع نہیں کہ شہباز شریف ایسی بھیانک غلطی کرے کہ مخالف سیاسی جماعت جو عنقریب ایک سیاسی ریلی کا انعقاد کرنے جارہی ہو اسی کے 8 کارکنوں کو قتل کرا کے اس کی سیاسی پوزیشن اور مضبوط کر دے عوامی ہمدردیوں کا موقع فراہم کر کے۔ شہباز شریف ان کو مارنا چاہتا بھی تو ایسا نا کرتا۔
 
نایاب

لائبریرین
انشاء نایاب بھائی اللہ ان کو دنیا میں ہی ذلیل و رسوا کرے گا اور میری اللہ تبارک تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس کے حمایتیوں اور ہمراہیوں کو بھی اسی طرح ذلیل و رسوا کر اور دست بدعا ہوں کہ ان کی بھی بہنوں بیٹیوں کا حشر بھی ایسے ہی کر جیسا کہ ان لوگوں نے کیا ہے۔
محترم بابا جی ۔۔۔۔۔۔۔۔ ان ظالموں کی رسوائی تو رانا کے استعفی سے شروع ہو گئی ہے ۔ اب یہ استعفی قوم کے سامنے ان کے ظلم کا ثبوت بن گیا ہے ۔
آلوؤں سے مٹی جھاڑی جا رہی ہے بس ۔
بابا جی ذرا رحم کہ " بد دعا " دینا بزرگوں کی عادت نہیں ہوتی ۔ وہ اللہ کے سامنے صرف اپنے آنسوؤں کو پیش کرتے اس کی زنجیر عدل ہلاتے ہیں ۔۔۔
 
قیصرانی

لائبریرین
انشاء نایاب بھائی اللہ ان کو دنیا میں ہی ذلیل و رسوا کرے گا اور میری اللہ تبارک تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس کے حمایتیوں اور ہمراہیوں کو بھی اسی طرح ذلیل و رسوا کر اور دست بدعا ہوں کہ ان کی بھی بہنوں بیٹیوں کا حشر بھی ایسے ہی کر جیسا کہ ان لوگوں نے کیا ہے۔
کسی کی غلطی کی سزا اس کی بہن بیٹی کو دینا اچھی بات نہیں، شاید بزرگان بھی میری بات کے حق میں رائے دیں، پوچھ لیجئے گا
 
قیصرانی

لائبریرین
وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے استعفیٰ دے دیا
headlinebullet.gif

shim.gif

dot.jpg

shim.gif

Print VersionJune 20, 2014 - Updated 2030 PKT
shim.gif

ranasanaresigned_6-20-2014_151366_l.jpg

لاہور.......وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے استعفیٰ دے دیا۔حکومت پنجاب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو بھجوادیا ہے۔ان کی جگہ وزیر تعلیم و کھیل رانا مشہود کو وزیر قانون پنجاب بنائے جانے کا امکان ہے۔ پنجاب حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ راناثناء اللہ کا استعفیٰ منظور کرلیاگیا ہےجبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر توقیرکو اوایس ڈی بنادیاگیا۔
بی بی سی اردو کے مطابق وزیرِ اعلیٰ نے استعفٰی مانگا ہے
 
نایاب

لائبریرین
رانا ثناء اللہ سے اسی دن استعفی لینا چاہئے تھا۔ شاید ان کو اس بات کا احساس ہونے لگا ہے کہ پانی سر سے گزرنے لگا ہے۔

مجھے اس بات کی توقع نہیں کہ شہباز شریف ایسی بھیانک غلطی کرے کہ مخالف سیاسی جماعت جو عنقریب ایک سیاسی ریلی کا انعقاد کرنے جارہی ہو اسی کے 8 کارکنوں کو قتل کرا کے اس کی سیاسی پوزیشن اور مضبوط کر دے عوامی ہمدردیوں کا موقع فراہم کر کے۔ شہباز شریف ان کو مارنا چاہتا بھی تو ایسا نا کرتا۔
شہباز شریف اور اس کے حواریوں کو در اصل "سوشل میڈیا " لڑ گیا ۔۔ ایسی ایسی ریکارڈنگ دنیا کے سامنے آ رہی ہیں کہ اب انہیں اپنا آپ بچانا مشکل ہو رہا ہے ۔
 
قیصرانی

لائبریرین
رانا ثناء اللہ سے اسی دن استعفی لینا چاہئے تھا۔ شاید ان کو اس بات کا احساس ہونے لگا ہے کہ پانی سر سے گزرنے لگا ہے۔

مجھے اس بات کی توقع نہیں کہ شہباز شریف ایسی بھیانک غلطی کرے کہ مخالف سیاسی جماعت جو عنقریب ایک سیاسی ریلی کا انعقاد کرنے جارہی ہو اسی کے 8 کارکنوں کو قتل کرا کے اس کی سیاسی پوزیشن اور مضبوط کر دے عوامی ہمدردیوں کا موقع فراہم کر کے۔ شہباز شریف ان کو مارنا چاہتا بھی تو ایسا نا کرتا۔
رانا ثناء اللہ نے بالکل اسی سوچ کا اظہار کیا تھا کہ:
مستقبل میں عوامی تحریک سے نمٹنے کے لئے یہ آپریشن ضروری تھا
 
Top