وزیراعظم کا کراچی کے لیے 1100 ارب روپےکے پیکیج کا اعلان

جاسم محمد

محفلین
کراچی پر سیاست کی تو پی ٹی آئی اور پی پی دونوں کو جوتے پڑیں گے، اسد عمر
ویب ڈیسک بدھ 9 ستمبر 2020

2078470-asadumar-1599647057-869-640x480.jpg

سندھ حکومت کے 700 ارب کے منصوبے ہیں تاہم وہ کام تو شروع کریں، کراچی انتظار کررہا ہے، وزیر منصوبہ بندی۔ فوٹو : فائل

اسلام آباد: وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کراچی پر سیاست اور ڈرامہ بازی ہوئی تو کراچی کے عوام سے پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی دونوں کو جوتے پڑیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ کام نہ کرنا ہوتو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگادیتے ہیں، سندھ حکومت کے 700 ارب کے منصوبے ہیں تاہم وہ کام تو شروع کریں کراچی انتظار کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پر سیاست اب اور نہیں چلے گی، پی ٹی آئی، پی پی نے اگر ڈرامہ بازی اور ایک دوسرے کے خلاف پریس کانفرنس کیں تو کراچی کے عوام سے دونوں کو جوتے پڑیں گے۔

اسد عمر نے کہا کہ کراچی کیلئے ٹرانسفارمیشن پلان پر عملدرآمد فوری طور پر شروع کرنا پہلی ترجیح ہے تاہم اس سلسلے میں تقریریں اور بیانات سے آگے بڑھ کر کام کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ کے فور منصوبہ اب وفاقی بجٹ سے تعمیر ہوگا، اس سے متعلق آج وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو خط بھیجا جائے گا جب کہ چین کے ساتھ جے سی سی کے ایجنڈے اور اجلاس کی حتمی تاریخ کے حوالے سے بات چیت چل رہی ہے۔
 
سید عمران

محفلین
اگر آپ بندرگاہ کو نکال کر پھر بتائیں کتنا فیصد بنتا ہے؟؟
آمدنی سبب سے ہی بنتی ہے۔۔۔
ورنہ کل کلاں کو کوئی یہ بھی کہہ سکتا ہے کہ کھیت کھلیان کو نکال کر بتائیں پاکستان کتنا زرعی ہے۔۔۔
یا کارخانوں کو نکال کر بتائیں امریکہ کتنا صنعتی ہے۔۔۔
و غیرہ وغیرہ!!!
 
سید عمران

محفلین
یہ تو وہی بات ہو گئی ۔ کہ بیٹ سامنے آگیا ورنہ کلین بولڈ تھا ۔

اور جیسے ہمارے کولیگ کی بہن بس سے اپنی کار ٹکرا بیٹھیں۔۔۔
اسپتال سے فارغ ہوکر گھر آئیں تو کہنے لگیں۔۔۔
اگر بس سامنے نہ آتی تو سیدھی گھر آتی!!!
 
جاسم محمد

محفلین
سنا ہے ستر فیصد دیتا ہے۔۔۔
کیا واقعی صحیح ہے؟؟؟
جی سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کراچی ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے۔ اور اس کے باوجود سب سے زیادہ لاورث شہر ہے۔
Karachi’s biggest markets pay more tax than Lahore’s, Islamabad’s combined | SAMAA
Karachi tops on tax paying with less taxpayers - Pakistan - Business Recorder
 
سید عمران

محفلین
کراچی ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے
سب سے زیادہ تو سب کو پتا ہے، ہمیں ستر فیصد والی بات کنفرم کرنی ہے۔۔۔
لنک پیسٹ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔۔۔
ہم لنک کے پیچھے نہیں جاتے۔۔۔
وہی تماشہ دیکھتے ہیں جو ہمارے آگے ہو!!!
 
وجی

لائبریرین
آمدنی سبب سے ہی بنتی ہے۔۔۔
ورنہ کل کلاں کو کوئی یہ بھی کہہ سکتا ہے کہ کھیت کھلیان کو نکال کر بتائیں پاکستان کتنا زرعی ہے۔۔۔
یا کارخانوں کو نکال کر بتائیں امریکہ کتنا صنعتی ہے۔۔۔
و غیرہ وغیرہ!!!
میرے عزیز میرے خیال میں اگر بندرگاہ کی آمدن بھی لگائی جاتی ہے
تو پھر اس بندرگاہ سے گزرنے والے مال جو باہر جاتا ہے اسکے بارے میں معلوم کریں کہ کیا وہ کراچی میں بنا یا پیدا ہوا
اگر نہیں تو پھر بندرگاہ پر پورے پاکستان کا حق ہے
اس پر اس کسان کا بھی حق ہے جو فیصلیں اگانے میں جان مارتا ہے
اس پر اس مزدور کا بھی حق ہے جو باقی پاکستان کی کارخانوں اورملوں میں اپنی جان مارکر مال تیار کرتا ہے۔

یہ حق کیوں بھول جاتے ہیں ؟؟ کیا ہم سب کے اندر بھی کوئی وڈیرہ نہیں رہتا
کراچی کماتا ہے تو پاکستان کھاتا ہے
اگر یہ مزدور اور کسان ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھ گئے تو آپ کیا کرینگے ؟؟
 
لیکن ہم نے کسی کے حق کی یا حق تلفی کی بات کب کی؟؟؟
 
Top