وزیراعظم کا کراچی کے لیے 1100 ارب روپےکے پیکیج کا اعلان

بابا-جی

محفلین
پاکستان
06 ستمبر ، 2020
ویب ڈیسک

اسد عمر نے کراچی پیکج سے متعلق بلاول کے بیان کو غلط قرار دے دیا

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعلان کردہ کراچی پیکج سے متعلق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیان کو غلط قرار دے دیا۔

وفاقی وزیر اسد عمر، وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی اور وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن امین الحق نے کراچی میں پریس کانفرنس کی۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ کراچی میں اختیارات تقسیم ہیں جس کی وجہ سے مسائل ہوئے، اختیارات تقسیم ہونے کی وجہ سے ہی فیصلہ سازی میں مشکلات ہوتی ہیں، پرسوں میٹنگ میں چند منصوبوں کے علاوہ تمام منصوبوں پر اتفاق رائے ہوا، وفاق اور صوبائی حکومت مل کر کام کرنا چاہ رہی ہے۔

انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کے بیان کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ کراچی پیکج کے منصوبوں میں 62 فیصد فنڈنگ وفاق اور 38 فیصد سندھ کی ہے۔

اسد عمر کا کہناتھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کے کہنے پر طے کیا تھا کہ اعلان میں نہیں بتاتے کہ پیکج میں کس کا کتنا حصہ ہے؟ مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ یہ بحث نہ شروع ہوجائے کہ وفاق زیادہ خرچ کر رہا ہے، ہم تو اس پر قائم رہے مگر اجلاس سے اٹھتے ہی بلاول کا ویڈیو کلپ سامنے آگیا، مراد علی شاہ نے جو بات ہم سے کی تھی اپنے پارٹی چیئرمین سے بھی کردیتے تو بہتر ہوتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مثبت سوچ کے ساتھ چل رہے ہیں، امید ہے وزیراعلیٰ سندھ کے لیڈر بھی ان کو مثبت انداز میں چلنے دیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے طوفانی بارشوں کے ایک ہفتے بعد کراچی کا دورہ کیا اور شہر کیلئے 1100 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کیا۔

اس اعلان کے بعد پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جلسہ سے خطاب میں کہا تھا کہ وفاق کے کراچی کیلئے اعلان کردہ 1100 ارب روپے کے پیکج میں سے 800 ارب روپے کے منصوبے سندھ حکومت کے ہیں۔
کراچی نے کپتان کو جِس انداز میں ویلکم کیا تھا، اُس حِساب سے اِس شہر کو اب تک لاوارث ہی کہا جا سکتا ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
لگ بھگ ایک ہزار ارب صرف کراچی کو۔۔۔
کچھ زیادہ لمبی لمبی نہیں چھوڑ گئے وزیر اعظم صاحب؟؟؟
کہہ رہے ہیں کہ اس میں سندھ حکومت بھی حصہ ڈالے گی، مزید یہ کہ مجوزہ رقم ایک سال میں نہیں ملنی بلکہ منصوبے بنا کر ان پر لگائی جائے گی۔ اب منصوبے ہی کئی کئی سالوں پر محیط ہونگے، پھر یہ قطرہ قطرہ پہنچے گا تو کراچی میں "دریا" بن ہی جائے گا، انشاءاللہ۔ :)
 
سید عمران

محفلین
خیر ویسے بھی وزیر اعظم صاحب کی کم سے کم چھوڑو بھی کروڑوں اربوں سے کم نہیں ہوتی۔۔۔
جیسے اربوں درخت، کروڑوں نوکریاں، لاکھوں گھر وغیرہ وغیرہ!!!
 
محمد وارث

لائبریرین
خیر ویسے بھی وزیر اعظم صاحب کی کم سے کم چھوڑو بھی کروڑوں اربوں سے کم نہیں ہوتی۔۔۔
جیسے اربوں درخت، کروڑوں نوکریاں، لاکھوں گھر وغیرہ وغیرہ!!!
ہزاروں ڈیم، سینکڑوں یونیورسٹیاں، بیسیوں۔۔۔۔ و علیٰ ہذا القیاس۔ :)
 
جاسم محمد

محفلین
کہہ رہے ہیں کہ اس میں سندھ حکومت بھی حصہ ڈالے گی، مزید یہ کہ مجوزہ رقم ایک سال میں نہیں ملنی بلکہ منصوبے بنا کر ان پر لگائی جائے گی۔ اب منصوبے ہی کئی کئی سالوں پر محیط ہونگے، پھر یہ قطرہ قطرہ پہنچے گا تو کراچی میں "دریا" بن ہی جائے گا، انشاءاللہ۔ :)
یہ منصوبے تین سالوں پر محیط ہیں تو ایک ہزار ارب کو تین پر تقسیم کر لیں
 
بابا-جی

محفلین
آپ کا شہر کراچی ملک کو سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے۔ اسے لاوارث نہیں چھوڑا جا سکتا۔ کہ کراچی کا نقصان پورے ملک کا نقصان ہے
کراچی کو دو برس میں خوب نظر انداز کیا گیا ہے۔ کپتان سے کراچی کو بہت سی توقعات ہیں۔ خانِ اعظم کو اِن توقعات پر پُورا اُترنا ہو گا۔ جو شہر سب سے زیادہ ٹیکس دے، اُسے زیادہ لاڈلا ہونا چاہیے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
رقم براہ راست سندھ کو نہیں دے سکتے، وفاقی حکومت
وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نےکہا کہ کراچی پیکیج کی سرپرستی وفاق ہی کرے گا،کراچی پیکیج کے فنڈز سندھ حکومت کو نہیں دے سکتے، پیسوں کیلئے سندھ حکومت پر اعتبار نہیں ، فنڈز کے معاملے میں سندھ حکومت کا ریکارڈ اچھا نہیں ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
مرکزی اور صوبائی حکومت کی طرف سے اب تک ہونے والی بیان بازی سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ دونوں حکومتوں کو ٹیکس گزاروں کی رقم (کہیں بھی) خرچ کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ اعتراض صرف اس بات پر ہے کہ یہ رقم خرچ کون کرے گا۔ لگے رہو۔۔۔۔۔۔۔!
 
اگر فیصلہ نہیں ہو پا رہا تو یہ فنڈ فوج کو دے دیں۔
 
Top