وزیراعظم نےاکانومک ایڈوائزری کونسل قائم کر دی: معروف ماہر اقتصادیات عاطف میاں کونسل کا حصہ ہوں گے

جاسم محمد

محفلین
ویسے عاطف میاں کے طرفداروں سے سوال ہے کہ جس کی علمی قابلیت اور ذہانت پہ لکھ لکھ کے صفحے کالے کر دئیے ہیں اس کی علمی قابلیت اور ذہانت تب کہاں تھی جب اس نے قادیانیت اختیار کی ؟؟
کوئی بھی معمولی عقل رکھنے والا انسان مرزا قادیانی کی زندگی اور تعلیمات کا مطالعہ کر کے اس پہ چار حرف تو بھیج سکتا ہے لیکن اس پہ ایمان نہیں لا سکتا ۔
تو کیا اس کا مطلب یہ لیا جائے کہ میاں عاطف نے قادیانیت تحقیق کرنے کے بعد نہیں بلکہ کسی لالچ اور مفاد کی خاطر قبول کی ۔ اب ایک لالچی اور مفاد پرست انسان کس حد تک قابل ِ بھروسہ ہو سکتا ہے ؟
مذہب اور ذہانت کا آپس میں کیا جوڑ ؟ 21 ویں صدی کا معروف ترین جینس آئن اسٹائن پیدائشی یہودی تھا لیکن مذہبی طور پر مکمل بیزار
سر علامہ محمد اقبال قادیانی تھے۔ نظریہ پاکستان کی فکری بنیاد اسی دور میں رکھی۔ وفات سے کچھ سال قبل قادیانیت چھوڑ دی۔
ڈاکٹر عبدالسلام قادیانی تھے۔ طبیعات میں نوبیل انعام حاصل کیا۔ پوری دنیا ان کی سائنسی میدان میں خدمات کو مانتی ہے۔ سوائے پاکستانیوں کے۔
ڈاکٹر عاطف میاں قادیانی نہیں تھے۔ امریکہ جا کر قادیانیت اختیار کی۔ وہ پہلےبھی اقتصادیات کے میدان میں ماہرتھے اور قادیانیت اختیار کرنے کے بعد ان کی فیلڈ سے متعلقہ علمی قابلیت کم نہیں ہوئی۔ بلکہ مزید بڑھ گئی۔
مذہب ، ذہانت اور پروفیشنل قابلیت کا آپس میں کوئی جوڑ نہیں ہے۔
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
یہی وجہ ہے کہ اس نظریاتی فریم ورک کی رو سے کسی ریاست کا غیر ھیومن رائٹس فریم ورک کی بنیاد پر کسی شخص کو کافر قرار دے کر اسے چند ھیومن رائٹس سے محروم کرنا زیادتی ہے۔
کیا آئین پاکستان جو کہ شرعی ہے پر عمل نہ کرنا زیادتی نہیں؟ آئین کا آرٹیکل 27 کہتا ہے:
یعنی ریاست پاکستان کے سرکاری ملازمین کے ساتھ رنگ، نسل، مذہب، ذات برادری، جنس، جائے پیدائش کی بنیاد پر امتیازی سلوک نہیں کیا جا سکتا۔
 
الف نظامی

لائبریرین

عاطف میاں امریکی شہریت رکھتا ہے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
سر علامہ محمد اقبال قادیانی تھے۔ نظریہ پاکستان کی فکری بنیاد اسی دور میں رکھی۔ وفات سے کچھ سال قبل قادیانیت چھوڑی
عارف کریم قادیانی ہے اس میں کوئی شک نہیں لیکن علامہ اقبال کو معاف کر دو۔ وہ قادیانیت کے سخت مخالف تھے۔
 
جاسم محمد

محفلین
عاطف میاں حرفِ آخر بھی نہیں ہیں اور نہ ہی ان کے تمام تجزیے سو فی صد درست ہو سکتے ہیں۔
ڈاکٹر عاطف میاں اور یوسف نذر دونوں نے پاکستانی کی خراب اقتصادی حالت کا ذمہ دار سابقہ حکومت کی سی پیک ڈیل کو قرار دیا ہے۔ جس پر تنقید ملک سے غداری اور بھارتی ایجنڈا تصور کیا جاتا ہے۔
 
آخری تدوین:

الف نظامی

لائبریرین
یہ دونوں لنڈے کے ماہر اقتصادیات ہیں ، ان کی تھیوریاں فیل ہو چکی ہیں۔ آئی ایم ایف کے پٹھو ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
یہ دونوں لنڈے کے ماہر اقتصادیات ہیں ، ان کی تھیوریاں فیل ہو چکی ہیں۔ آئی ایم ایف کے پٹھو ہیں۔
ڈاکٹر عبدالسلام کو بھی لنڈے کا سائنسدان کہا گیا۔ مغربی طاقتوں کا پٹھو بنایا گیا۔ لیکن ان کی سائنسی تھیوریز اور شہرہ آفاق دریافت کو آج تک جھٹلایا نہیں جا سکا۔
 
الف نظامی

لائبریرین
ڈاکٹر عبدالسلام کو بھی لنڈے کا سائنسدان کہا گیا۔ مغربی طاقتوں کا پٹھو بنایا گیا۔ لیکن ان کی سائنسی تھیوریز اور شہرہ آفاق دریافت کو آج تک جھٹلایا نہیں جا سکا۔
اچھا اس کو بھی شامل کر لیتے ہیں یہ بھی لنڈے کا سوڈوسائنس دان تھا۔ مونچھیں رکھ لینے سے کوئی آئن سٹائن نہیں بن جاتا۔
 
زیک

مسافر
یہی اعتراض اگر ڈاکٹر عاطف میاں پر کیا جائے تو؟
کام کی نوعیت پر ہے۔ اگر اکنامک ایڈوائزری کونسل جز وقتی کام ہے کہ مہینے میں ایک میٹنگ وغیرہ تو عاطف میاں کر سکتا تھا۔ لیکن اگر یہ کل وقتی جاب ہے تو پھر ممکن نہیں۔

کونسل کے دوسرے ارکان بھی اپنے فل ٹائم جاب پر ہیں۔ اس سے تو لگتا ہے کہ یہ کافی پارٹ ٹائم اپوائنٹمنٹ ہے
 
لیکن اب تو معاملہ ہی ختم ہوگیا۔
 
Top