وزن کی کمی میں پانی کا کردار۔

عندلیب

محفلین
وزن کی کمی میں پانی کا کردار

ڈائٹنگ کے عمل میں پانی پینے میں اضافہ بہت ضروری ہے ۔ ماہرین غذائیت کی رائے کے مطابق پانی نہ صرف خون کو فاسد مادوں سے پاک کرتا ہے بلکہ یہ جسم کوموٹاپے سے نجات دلانے میں بھی انتہائی معاون ہے ۔ نہار منہ تین گلاس پانی پی لیا جائے ۔ تقریباً گھنٹہ بھربعد ناشتہ کیا جائے تو بھی چند ہفتوں میں وزن میں نمایاں کمی پیدا ہوجاتی ہے ۔ اس کے علاوہ ہر کھانے سے قبل ایک گلاس پانی پینے سے زیادہ بھوک نہیں رہتی اور ہم بسیارخوری سے محفوظ رہتے ہیں ۔
پانی ہمارے جسمانی اعضاء کی صفائی میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ پانی کی زیادتی اور کم خوراکی چند ہفتوں میں جسمانی وزن میں ایک حد تک کمی لاسکتی ہے ۔ خصوصاً موسم گرما میں تو پانی کی افادیت مذید بڑھ جاتی ہے ۔
عکاشہ عبداللہ
 
dxbgraphics

محفلین
اوہ میرے اللہ اب تو میں نہار منہ صبح دو گلاس پانی نہیں پیوں گا۔ تبھی تو کہوں کہ میں موٹا کیوں نہیں ہورہا ہوں
 
طالوت

محفلین
میں تو ہر روز ناشتے سے ایک ڈیڑھ گھنٹا قبل ایک سے ڈیڑھ گلاس پانی پیتا ہوں اب شاید مقدار دگنا پڑے گی ۔ کیونکہ میرا وزن 72/74 سے نیچے ہی‌نہیں آ رہا ۔
وسلام
 
اگر اوسط سائز کے گلاس ہوں تو نہار منھ تین گلاس پانی پینا خارج از امکان ہے۔ کیوں کہ پہلے گھونٹ کے بعد آدمی نہار منھ نہیں رہ جاتا۔ :grin:
 
شکریہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اچھا مشورہ ہے ۔۔۔
لیکن ساتھ ساتھ وزن میں کمی کا ایک ذریعہ ورزش بھی ہے ۔
میں جب فٹ بال کھیلتا تھا تو میرا وزن 65 اور 70 کلوگرام کے درمیان رہتا تھا ۔ اب جبکہ موقع نہیں ملتا ہے تو وزن 90 کلو تک پہنچ گیا ہے ۔
حالانکہ میں کافی مقدار میں پانی بھی پیتا ہوں‌ ۔۔۔
 
S. H. Naqvi

محفلین
پانی پینا فائدہ مند بلاشبہ ثابت شدہ ہے مگر کیا کوئی اس بات کی تصدیق یا تردید کر سکتا ہے کہ خاص کر نہار منہ پانی پینا نقصان دہ ہے؟؟؟ میں ایک دفعہ ایسوفیگس کے السر کے سلسلے میں شروع میں ایک حکیم سے دوائی لیتا رہا تھا تو اس سے ہی باتوں باتوں میں، میں نے نہار منہ پانی پینے کا ذکر کیا تو اس نے اس عمل کو نقصان دہ بتا کر مجھے وسوسے میں ڈال دیا کیونکہ میرے علم میں ایک اس حکیم کی بات کے علاوہ باقی ساری روایات مثبت ہیں اور نہار منہ پانی کو فائدہ مند ہی بتاتی ہیں۔ اگر کوئی دوست کسی مضبوط دلیل کے ساتھ میرے اس شک کی کیفیت کو ختم کر دے تو میں ممنون ہوں گا۔ :worried:
 
arifkarim

معطل
اچھی تحقیق ہے۔ کیا عجب ہے کہ مغربی ممالک میں موٹاپے کا شکار افراد پانی کی بجائے کولڈ ڈرنکس کو ترجیح دیتے ہیں۔
 
طالوت

محفلین
شکریہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اچھا مشورہ ہے ۔۔۔
لیکن ساتھ ساتھ وزن میں کمی کا ایک ذریعہ ورزش بھی ہے ۔
میں جب فٹ بال کھیلتا تھا تو میرا وزن 65 اور 70 کلوگرام کے درمیان رہتا تھا ۔ اب جبکہ موقع نہیں ملتا ہے تو وزن 90 کلو تک پہنچ گیا ہے ۔
حالانکہ میں کافی مقدار میں پانی بھی پیتا ہوں‌ ۔۔۔
درست ۔ جب تک میں بھی فٹبال کھیلتا رہا لوگ کمزوری سمجھتے تھے ;) میں ایک ڈاکٹر کی گفتگو سن رہا تھا بقول ان کے ہمارے یہاں ایک نفسیات یہ بھی ہے کہ مناسب وزن کے افراد کو کمزور خیال کیا جاتا ہے جبکہ قدرے بھاری بھرکم ہونا صحت مندی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
پانی پینا فائدہ مند بلاشبہ ثابت شدہ ہے مگر کیا کوئی اس بات کی تصدیق یا تردید کر سکتا ہے کہ خاص کر نہار منہ پانی پینا نقصان دہ ہے؟؟؟ میں ایک دفعہ ایسوفیگس کے السر کے سلسلے میں شروع میں ایک حکیم سے دوائی لیتا رہا تھا تو اس سے ہی باتوں باتوں میں، میں نے نہار منہ پانی پینے کا ذکر کیا تو اس نے اس عمل کو نقصان دہ بتا کر مجھے وسوسے میں ڈال دیا کیونکہ میرے علم میں ایک اس حکیم کی بات کے علاوہ باقی ساری روایات مثبت ہیں اور نہار منہ پانی کو فائدہ مند ہی بتاتی ہیں۔ اگر کوئی دوست کسی مضبوط دلیل کے ساتھ میرے اس شک کی کیفیت کو ختم کر دے تو میں ممنون ہوں گا۔ :worried:
میرے خیال میں نقوی آپ ان حکیم صاحب کی سند کا پتہ لگوائیں کہیں نیم حکیم تو نہیں ہیں ۔ آج تک ایسا سننے میں نہیں آیا ۔ میرے خیال میں جو لوگ معدے کی کسی مرض میں مبتلا ہیں انھوں نے اگر نہار منہ پانی پینے کے طریقے کو آزمایا ہے تو وہ گواہی دیں گے کہ یہ کافی بہتر ہے ۔ لیکن اس سلسلے میں اپنا ایک تجربہ بیان کر دوں کہ پانی کے بعد ایک گھنٹہ تک ناشتہ ضرور کر لیں وگرنہ اس کے برے اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔ جیسا کہ میرے ساتھ ہوتا ہے مثلا بلڈ پریشر کم ہونے لگتا ہے یقینا خالی پیٹ ہونے کی وجہ سے اور تیزابیت کی شکایت بھی ۔
وسلام
 
خوشی

محفلین
پانی نہ صرف موٹاپے کو دور کرتا ھے بلکہ بہت سی بیماریوں سے صرف زیادہ پانی پینے ہی نجات مل جاتی ھے، زیادہ پانی پینے والوں کی جلد بہت صاف اورفریش رہتی ھے
 
طالوت

محفلین
نہار منہ پیپسی پینا چاہیے پھر

پیپسی جمع چرغہ ہو تو یقینا آپ کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے ، یعنی موٹاپا ۔ اس کے علاوہ مائیونیز ، چیز ، فل فیٹ کریم اور ایسی ہی بےشمار اشیاء ۔۔ مگر جو ایک بار بڑھ گیا تو کم کرنا مشکل ہو جاتا ہے :frustrated:
وسلام
 
عسکری

پیپسی تو فری ہے اب بھی 10 12 پڑی ہیں بیڈ کے نیچے مجھے بس موٹا ہونا ہے:grin:
 
عسکری

معطل
پیپسی جمع چرغہ ہو تو یقینا آپ کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے ، یعنی موٹاپا ۔ اس کے علاوہ مائیونیز ، چیز ، فل فیٹ کریم اور ایسی ہی بےشمار اشیاء ۔۔ مگر جو ایک بار بڑھ گیا تو کم کرنا مشکل ہو جاتا ہے :frustrated:
وسلام

چرغہ دور سے ملتا ہے اب کون ڈرائیو کرے:grin:
 
طالوت

محفلین
اچھا ، آسان نسخہ بھی حاضر ہے مگر محفلین دانت کچکچا رہے ہوں گے کہ یہ پتلے ہونے کا دھاگہ ہے نا موٹا ہونے کا ۔ ہمارے ایک ویٹ لفٹر دوست کا کہنا ہے کہ صبح کی ورزش کے بعد اگر ابلے ہوئے آلو اور دودھ بطور ناشتہ استعمال کئے جائیں تو وزن میں اضافہ ممکن ہے ، مگر یہ دیر پا علاج ہے ناکہ 2/3 ماہ ۔
وسلام
 
عسکری

معطل
منہ دو گھونٹ پیتا تھا اب وہ بھی بند کر دیا ۔ وہ کیا کہتے ہیں نا
دو گھونٹ پلا دے ساقیہ باقی میرے پہ روڑھ دے پینا ہو جس کی زندگی کیسے وہ پینا چھوڑ دے۔;)
 
ریحان

محفلین
کیا آپ میں سے کوئی پریکٹیکل سے گزر چکا ہے ؟ میں تو گزر گیا موٹا ہونے کے , جہاں سب صحت مند ہوں وہاں موٹا ہونے کہ تدبیرے کم کم ہی ہوتی ہیں

کہا جاتا تھا کہ میرا وزن نہیں بڑھے گا ۔ ۔ ارادہ کیا اور ۔۔ میں 42 کلو گرام کا تھا ، تین مہینے کا فوکس دیا بس

بات ارادہ کرنے کی ہے راہ نکل آتی ہوتی ہے

پہلے اور بعد میں
 
Top