ورڈ پریس کے لئے اردو (po) فائلوں کی ضرورت ہے۔ (کور اور ٹمپلیٹ)

اسد نے 'اردو بلاگنگ' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مئی 5, 2015

  1. اسد

    اسد محفلین

    مراسلے:
    1,092
    موڈ:
    Busy
    میں ورڈپریس استعمال نہیں کرتا، لیکن اب ایک تھیم کا اردو ترجمہ کر رہا ہوں۔ تھیم ٹیسٹ کرنے کے لئے ورڈپریس کی اردو (po) فائلوں کی ضرورت ہے. انٹرنیٹ سے جو تراجم ملے ہیں وہ دوست کے ترجمہ کردہ ہیں، اور ورڈپریس ورژن 2۔1۔2 کے لئے ہیں۔ موجودہ ورژن میں پرانے ورژن کا بیشتر ترجمہ استعمال نہیں ہوتا۔

    اس وقت ورڈپریس کا موجودہ ورژن 4.2.1 ہے. میں نے نئی pot فائلیں (انگلش) ڈاؤنلوڈ کی ہیں ان کے ورژن یہ ہیں:
    [table="head"]فائل کا نام | ورڈپریس ورژن|اردو فائل کا نام
    wordpress.pot|WordPress 4.3-alpha-32349|ur.po
    wordpress-admin.pot|WordPress 4.3-alpha-32352|wordpress-admin-ur.po
    wordpress-admin-network.pot|WordPress 4.2-RC1-32152|wordpress-admin-network-ur.po
    wordpress-continents-cities.pot|WordPress 4.2-alpha-31321|wordpress-continents-cities-ur.po
    [/table]
    ان pot فائلوں کو po ایکسٹینشن کے ساتھ محفوظ کیا جائے گا اور ترجمے کے بعد انہیں کمپائل کر کے mo فائلیں بنیں گی۔ اگر آپ کے پاس اردو کی یہ (po) فائلیں موجود ہیں تو براہِ مہربانی یہاں شریک کریں۔ چاہے کسی بھی ورژن کی ہوں، ان فائلوں کو اکٹھا کر کے مستعمل ترجمے نئی فائل میں استعمال ہو جائیں گے اور باقی ماندہ کا ترجمہ کرنے کا سوچیں گے۔

    ایڈٹ: اگر آپ کو انٹرنیٹ پر ان فائلوں کے ڈاؤنلوڈ روابط کا علم ہے تو انہیں بھی شریک کریں۔ 2013 میں کہیں پڑھا تھا کہ اس وقت کے ورژن کا اردو ترجمہ 95% مکمل ہو چکا ہے، اگر کسی کو اس ترجمے کا علم ہو تو ضرور لکھیں۔

    اردو فائلوں میں فائل کے نام کے آخر میں -ur کے بجائے -ur_PK یا -ur_IN بھی ہو سکتا ہے۔

    ان کے علاوہ اگر آپ نے مختلف تھیمز کے لئے اردو po فائلیں تیار کی ہیں یا آپ کے پاس موجود ہیں تو آپ وہ بھی شریک کر سکتے ہیں۔ بہت سے تھیمز میں ایک جیسے الفاظ اور فقرے استعمال ہوتے ہیں اور وہ دوسری تھیمز میں استعمال ہو سکتے ہیں۔

    پیشگی شکریہ!
    امجد میانداد
     
    آخری تدوین: ‏مئی 5, 2015
    • زبردست زبردست × 1
  2. دوست

    دوست محفلین

    مراسلے:
    13,076
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Fine
    آخری مرتبہ پانچ برس پہلے ورڈپریس استعمال کیا تھا۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  3. عین عباس

    عین عباس محفلین

    مراسلے:
    9
    اب کونسا پلیٹ فارم استمعال کر رہے ہیں۔
     
  4. دوست

    دوست محفلین

    مراسلے:
    13,076
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Fine
    بلاگر۔
     
  5. عین عباس

    عین عباس محفلین

    مراسلے:
    9
    مجھے صحیفہ یا جریدہ کا اردو ورژن ملسکتا ہے تو فراہم کردے۔
     
  6. اسد

    اسد محفلین

    مراسلے:
    1,092
    موڈ:
    Busy
    اب ورڈپریس کا نیا ورژن 4.2.2 ہے۔ اس کی اردو فائلیں ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے ورڈپریس کے اردو ترجمہ کے اس صفحے پر ur.po اور ur.mo ڈاؤنلوڈ کے لئے موجود ہیں۔
    صفحے کے آخر میں export پر کلک کر کے فائل ڈاؤنلوڈ کر لیں۔
    [​IMG]
    پھر mo فائل چنیں
    [​IMG]
    اور export پر کلک کر کے ڈاؤنلوڈ کر لیں۔
    [​IMG]
    ڈاؤنلوڈ ہونے والی فائلوں کا نام wp-dev-ur ہو گا، ان کا نام تبدیل کر کے ur.po اور ur.mo کر دیں۔ اس فائل میں 1617 سٹرنگز ہیں جن میں سے 1149 کا ترجمہ ہو چکا ہے۔ بہت سی سٹرنگز کا ترجمہ غلط ہے جنہیں آپ درست کر سکتے ہیں یا ختم کر سکتے ہیں۔

    ورڈپریس کے اردو ترجمہ کے اس صفحے پر admin-ur.po اور admin-ur.mo ڈاؤنلوڈ کے لئے موجود ہیں۔ ڈاؤنلوڈ ہونے والی فائلوں کا نام wp-dev-admin-ur ہو گا، ان کا نام تبدیل کر کے admin-ur کر دیں۔ اس فائل میں 2412 سٹرنگز ہیں جن میں سے 110 کا ترجمہ ہو چکا ہے۔
    [​IMG]
    [​IMG]

    پھر ان فائلوں کو ورڈپریس کے زبانوں کے فولڈر (wp-content/languages) میں کاپی کر دیں۔ ورڈپریس ڈیش‌بورڈ میں انسٹالڈ زبانوں میں ur شامل ہو جائے گی، اسے چن کر ورڈپریس کی زبان اردو متعین کر لیں۔
     
    • زبردست زبردست × 2
  7. امجد میانداد

    امجد میانداد محفلین

    مراسلے:
    5,054
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dead
    ہائیں!!! میرے بھائی میرا پیشگی شکریہ تو ادا کر دیا لیکن کس سلسلے میں :love:
     

اس صفحے کی تشہیر